بہت خوب، مجھے بھی یہ فورم اچھا لگا ، اس سے پہلے میں فیس بک پر ہوتی تھی تو مجھ سے امین نے کئی دفعہ کہا کہ آپ اس محفل پر آجائیں تو فیس بک کو بھول جائیں گی اور واقعی یہاں آنے کے بعد میں نے فیس بک چھوڑدی:):)
میرے مشاغل میں تو بس گھر کے کام ہی ہیں اور جب رات کو فرصت ہوتی ہے تو تھوڑی دیر کو محفل میں حاضر ہو جاتی ہوں
یہاں آنے سے پہلے فیس بک پر ہوتی تھی اور اب یہ محفل ہوتی ہے اور بس
سعود نے لڑنے کے لئے ایسی شرائط پیش کی ہیں کہ لڑنے والا تو آئسکریم دیکھ کر لڑنا وڑنا بھول جائے گا :)
کیا عام زندگی میں کوئی ایسے لڑ سکتا ہے؟؟؟o_O
ہاہاہاہاہا:):):)
دن تو کوئی خاص نہیں تھا بس عام سا گزر گیا
ہاں کئی سال پرانے دھاگے پڑھنے میں کافی لطف آیا
کل میں نے محب علوی کا انٹرویو پڑھا ، تقریباً ایک ڈیڑھ گھنٹہ لگ گیا
بہت اچھا لگا وہ انٹرویو
سوری میں یہ سمجھی تھی کہ غزل نے اپنا نام بدل کر مغزل کر لیا ہے
امین سب کا تعارف اراکین محفل کے طور پر کرایا ہے اور خود میں بھی سب کی باتوں کو نوٹ کرتی ہوں تو پتہ چل جاتا ہے کہ کون کون یہاں ہوتا ہے
ایک دفعہ پھر غلط فہمی کی معذرت چاہتی ہوں
امیں نے سب کا تعارف کرا دیا ہے اور تم کو بھی غائبانہ جانتی ہوں ، یہ اور بات کہ بات کا موقعہ نہیں مل پاتا
کبھی میں آتی ہوں تو تم نہیں ہوتیں اور کبھی تم ہوتی ہو تو میں غائب ہوتی ہوں