ماحول جب آپ جیسے دوست اور بھائیوں (ایک آدھ بہن بھی) کی وجہ سے خوشگوار ہو تو کبھی کبھی طبیعت لمبی لمبی
باتیں کرنے کو تو چاہے گا ہی نا ۔
بہت خوش رہیں اور سدا مسکراتے رہیں
غزلِ
شفیق خلش
نہیں ہو پاس بھی ہو پاس تم مگر میرے
وہ اور بات تھی ہوتے جو تم اگر میرے
جو چھوڑ آئے تھے جاناں تمھارے جانے پر
وہ یاد آتے ہیں اب بھی تو بام و در میرے
نہیں ہوں جن کی مسافت میں کچُھ مِلن کے گمُاں
سُکون دیتے ہیں مجھ کو وہی سفر میرے
وہاں رہا نہ کوئی، اور یہاں کُھلا نہ کوئی
نہیں...
غزل
(2)
باقرزیدی
دل پہ کرتے ہیں دماغوں پہ اثر کرتے ہیں
ہم عجب لوگ ہیں ذہنوں میں سفر کرتے ہیں
جب سراپے پہ کہیں اُن کی نظر کرتے ہیں
میر صاحب کی طرح عمْربسر کرتے ہیں
بندشیں ہم کو کسی حال گوارا ہی نہیں
ہم تو وہ لوگ ہیں دِیوار کو در کرتے ہیں
وقت کی تیز خرامی ہمیں کیا روکے گی!
جُنبشِ کلک سے...