نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہے ہے وہ اہلِ ذوق کی زنداں نوازیاں سر پیٹتا ہُوں خانۂ زنجیر دیکھ کر فانی بدایونی
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    لاکھوں لگاؤ ایک چُرانا نِگاہ کا لاکھوں بناؤ ایک بگڑنا عتاب کا اسد الله خاں غالب
  3. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    گاہکوں کی لا علمی ہی، بیچنے والے کے لئے نعمت ہوگی اسےآپ نے 'بھی' کر کے نجانے کتنی ہی نعمتوں میں شامل کردیا
  4. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    میں، وجی صاحب! شمشاد بھائی کی بات یا وضاحت پر، آپ کے اتفاق یا تصدیق پر وجہِ تصدّق چاہتا تھا :) اور کوئی خاص وجہ نہیں تھی
  5. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ناشناسائی اس امر میں کچھ ایسی بھی نہیں طبیعت بذلہ سنجی پہ مائل سمجھیں،:)
  6. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ہماری معلومات میں اضافہ ہوا ہاں" مِل جاتا ہے" پر یہ کہ کھوپڑی کے اندر کیسے مل جاتا ہے صرف بھوسا ملتا ہے تو اس کا مطلب ہے، اس قسم کا ملنا صرف گندم سے مشروط ہے بھوسی نہیں ملتی تو اسپغول ایک پاسے ہے ،دوسری ، یہ حتمی بات نہیں مگر میرے خیال اور اندازہ میں جو لوگ گندم کے کھیتوں میں اور خاص طور سے...
  7. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    بُھوسا یا بھُوسی کسے کہتے ہیں؟ کیا یہ کسی شکل (فورم) کا نام ہے جو کسی بھی ٹھوس (سولِڈ ) چیز کی ریزگی کا مرہُون ہوتا ہے
  8. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    دار و رسن سے قبل مجرموں کو پہلے زمانوں میں، ٹماٹروں کا سامنا کرنا پڑتا تھا ٹماٹر کی مقبولیت کا وہ عالم تھا کہ ہر کھیل اور کھانے میں استعمال کے ساتھ ساتھ ازراہ مذاق بھی یہاں وہاں اچھالا یا پھینکا جاتا تھا، سب سے زیادہ یہ شاعروں اور گلوکاروں پر نچھاور کئے جاتے رہے ہیں ، دوسری جنگ عظیم میں اس کی...
  9. طارق شاہ

    قمر جلالوی :::: کِس یاس سے مرے ہیں مریض اِنتظار کے ۔۔۔ Qamar Jalalvi

    غزلِ قمرجلالوی کِس یاس سے مرے ہیں مریض اِنتظار کے قاتل کو یاد کر کے ، قضا کو پُکار کے مقتل میں حال پُوچھو نہ مجھ بے قرار کے تم اپنے گھرکو جاؤ چُھری پھیر پھار کے رُکتی نہیں ہے گردشِ ایّام کی ہنسی لے آنا طاق سے مِرا ساغر اُتار کے جی ہاں شراب خور ہیں ہم تو جنابِ شیخ بندے بس ایک آپ ہیں،...
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اے خُدا ! مایہ و زر اُن پہ فراواں کردے ناؤ بہتی نہیں جن کی بھی رُکاوٹ کے بغیر اِک نظر اُن پہ بھی شفقت کی، مِرے ربِ کریم دانہ جن کو نہ میسّر ہو بناوٹ کے بغیر شفیق خلش
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دلِ تباہ کی رُوداد اور کیا کہئے خود اپنے شہر کو فرماں رَوا نے لُوٹ لیا نہ اب خودی کا پتہ ہے، نہ بیخودی کا جگر ہر ایک لُطف کو لُطفِ خُدا نے لوُٹ لیا جگرمُرادآبادی
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وضو کو مانگ کے پانی، خجل نہ کر اے میر وہ مُفلسی ہے، تَیَمُّم کو گھر میں خاک نہیں میر تقی میر
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ‫ ہُوا سُکوں بھی مُیسّر تو اضطراب رہا دلِ خراب ہمیشہ دلِ خراب رہا تمام عمر کبھی جس سے کھُل کے بات نہ کی ہر اِک سُخن میں اُسی سے مِرا خطاب رہا سلیم احمد
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ‫کیا خبر تیرہ شبی ہے، کہ اُجالے ہوئے ہیں ہم تو اُس شہر سے مدّت کے نکالے ہوئے ہیں اظہر نقوی
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ‫اِک عکس کی دُوری پہ ہے رُوداد گہِ خواب آئینہ ابھی رنگِ دِگر تک نہیں پہنچا ہوتے رہے ہر موڑ پہ دونِیم دل و جاں میں پُورا کبھی لوٹ کے گھر تک نہیں پہنچا اظہر نقوی
  16. طارق شاہ

    فانی :::: بے اجل کام نہ اپنا کسی عنواں نکلا ... Fani Badayuni

    بے اجل کام نہ اپنا کسی عنواں نکلا دم تو نکلا مگر آزردۂ احساں نکلا آ گئی ہے تِرے بیمار کے منہ پر رونق جان کیا جسم سے نکلی کوئی ارماں نکلا فانی
  17. طارق شاہ

    فانی :::: ہو کاش وفا، وعدۂ فردائے قیامت ... Fani Badayuni

    غزلِ فانی بدایونی ہو کاش وفا، وعدۂ فردائے قیامت آئے گی مگر دیکھئے کب آئے قیامت الله بچائے غمِ فرقت وہ بَلا ہے ! مُنکر کی نِگاہوں پہ بھی چھا جائے قیامت سُنتا ہُوں کہ ہنگامۂ دِیدار بھی ہو گا اِک اور قیامت ہے یہ بالائے قیامت ہم دل کو اِن الفاظ سے کرتے ہیں مُخاطب اے جلوہ گہِ انجُمن...
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    منظر میں جتنے رنگ ہیں نیرنگ اُسی کے ہیں حیرانیوں میں ذوقِ نظر بھی اُسی کا ہے مُجرم ہُوں اور خرابۂ جاں میں اماں نہیں اب میں کہاں چُھپوں کہ یہ گھر بھی اُسی کا ہے عرفان صدیقی
  19. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    سارے محاورے ایک طرف اور مغز نہ کھائیں ایک طرف، کہ تنبیہ بھی لگے اور مشورہ بھی کسی نے آپ کا مغز کھایا ہے اگر ہاں تو کتنا ، یعنی کچھ باقی بھی چھوڑا ہے یا نہیں، کیا یہ دوبارہ پروان چڑھتا ہے، ہمارے پاس تو ہے ہی تھوڑا ، وہ بھی کوئی یا اس میں سے بھی کچھ کھا لے تو اللّہ ہی الله
  20. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    جواب کا منتظر رہوں گا، اب بہاؤ میں رخنہ میری طرف سے نہیں تھا بلکہ سمت درست کردی ہے میں نے ۔
Top