نتائج تلاش

  1. بنت آدم

    سبزیاں کے فائدے اور نقصانات

    دھنیا سرد خشک ہے۔ سبزیؤن کو لذیذ اور خوشبو دار بناتا ہے۔ دل اور دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ نیند لاتا ہے۔ قابض ہے۔ بھوک لگاتا ہے۔ زود ہضم ہے۔ جگر معدے اور انتریوں کو طاقت بخشتا ہے۔ یہ کچا ہی کھایا جاتا ہے۔ کھٹائی کے شاقین اس میں سرکہ ملا کر کھاتے ہیں جو کہ مفید نہیں سلاد کے ساتھ ٹماٹر کھائے جائیں...
  2. بنت آدم

    سبزیاں کے فائدے اور نقصانات

    پیاز گرم ہے۔ باد مخالف خارج کرتا ہے۔ قے متلی اور سردی کی بیماریوں میں مفید ہے۔ گلٹی پر باندھنے سے اسے بیٹھا دیتا ہے۔ پھوڑے پر باندھنے سے اس کی میل صاف کرتا ہے۔ درد کو ہٹاتا ہے۔ ہیضے کے دوراں اس کا کھانا مفید ہے۔ ہیضہ کے مریض کو دو دو تولے پیاز کا نچورہ ہوا پانی گھنٹہ گھنٹہ بعد پلائیں فائدہ ہوگا
  3. بنت آدم

    سبزیاں کے فائدے اور نقصانات

    پودینہ گرم خشک ہے۔ ہاضم ہے۔ بھوک لگاتا ہے۔ گردہ معدہ جگر کو طاقت دیتا ہے۔ اس کی چٹنی کھانے کو ہضم کرتی ہے۔ پودینہ پیٹ کے درد ہچکی بلغم اپھارہ کے لیے مفید ہے۔ پیشاب آور ہے
  4. بنت آدم

    سبزیاں کے فائدے اور نقصانات

    توری گھیا سرد تر گرمی کو دور کرتی ہے۔ بادی بلغم کے بیمار کالا زیرہ اور موٹی الائچی ڈال کر کھائیں تو اس کا سرد تر ہونا نقصان نہیں دیتا ہاضمہ کو تیز کرتی ہے بخار میں مفید ہے۔
  5. بنت آدم

    سبزیاں کے فائدے اور نقصانات

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ٹنڈے سرد تر پیشاب کی جلن ہاتھ پیر کی جلن پیشاب کی کمی گرمی کا بخار میں بہت مفید ہے۔ گیس پیدا کرتا ہے۔ زکام کھانسی وغیرہ میں نہ کھائیں سوکھی کھانسی میں ٹنڈے گلے کو تر کرتے ہیں
  6. بنت آدم

    پھل اور انکے فائدے اور نقصانات

    کھانے کا اتفاق مجھے بھی نہیں ہوا ہی ہی ہی ہی ہی ہاں دیکھا ضرور ہے وہ بھی اچھرا لاہور میں
  7. بنت آدم

    سبزیاں کے فائدے اور نقصانات

    باقی انشا اللہ اب جمعہ کے بعد اللہ حافظ
  8. بنت آدم

    سبزیاں کے فائدے اور نقصانات

    سرسوں کا ساگ گرم خشک قبض کشا اور پیشاب آور ہے۔ پیٹ کے کیڑے کو مارتا ہے۔ بھوک لگاتا ہے۔ پالک میتھی اور باتھو وگیرہ میں سب سے ناقص تسلیم کیا گیا ہے۔ کیونکہ اس میں تیزابی مادہ ہے۔ جو انتریوں کو چھیل دیتا ہے۔ بہتر ہے پالک یا باتھو ملا کر پکایا جائے اور سردیوں مین کبھی کبھی کھانا چایہے
  9. بنت آدم

    سبزیاں کے فائدے اور نقصانات

    شلغم یا شلجم خشکی کو دور کرتا ہے۔ خون کو صاف کرتا ہے۔ پیشاب کو لاتا ہے۔ قدرے اپھارہ کرتا ہے۔ بلغمی طبیت والوں کی رطوبت بڑہاتا ہے۔ اس کی سبزی میں ادرک کالی مرچ اور کالا زیرہ ڈالنا چاہیے
  10. بنت آدم

    سبزیاں کے فائدے اور نقصانات

    بند گوبھی سرد خشک قدرے پیشاب آور ہے۔ زود ہضم اور طاقت بخشتی ہے۔ قبض کشا ہے۔ خون کی خرابی دور کرتی ہے۔ پیاس کی زیادتی کو روکتی ہے
  11. بنت آدم

    سبزیاں کے فائدے اور نقصانات

    پھول گوبھی سرد خشک اور پیشاب آور ہے۔ بھاری ہے بادی ہے۔ اپھارہ کرتی ہے۔ ادرک کے بگیر نہیں کھانی چاہیے یعنی ادرک پکاتے وقت شامل کر لیں۔ گوبھی کا استعمال زیادہ نہیں کرنا چاہیے گوبھی بھی ایک لذیذ سبزی ہے۔ مگر جتنی لذیذ ہے اتنے زیادہ فائدے نہیں ہیں
  12. بنت آدم

    سبزیاں کے فائدے اور نقصانات

    میتھی گرم خشک بادی بلغم کو مٹاتی ہے۔ بالوں کو سفید ہونے سے روکتی ہے۔ ذرا قبض کشا کمی بھوک تلی جگر کی شکایات اور بد ہضمی کو دور کرتا ہے۔ ایک اچھا ساگ ہے۔ میتھی میں گھی ڈالنا اچھا ہے۔
  13. بنت آدم

    سبزیاں کے فائدے اور نقصانات

    آلو سرد خشک اس کا زیادہ استعمال اپھارہ کرتا ہے۔ آلو میں نشاستہ بہت ہوتا ہے۔ جو طاقت بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ میتھی کے ساتھ پکانے میب بہت فائدہ دیتا ہے
  14. بنت آدم

    سبزیاں کے فائدے اور نقصانات

    بیگن گرم خشک ہے۔ خون کو بگارتا ہے۔ تھوڑا اور کبھی کبھی کھائیں بلگمی مزاج والوں کے لیے خاص طور پر مفید ہے۔ تر کھانسی اور منہ میں پانی آنے میں مفید ہے۔ بھوک لاگاتا ہے ہاضمہ کو طاقت دیتا ہے
  15. بنت آدم

    سبزیاں کے فائدے اور نقصانات

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ بھنڈی سرد تر لیس دار بھاری ہے۔ ویرج اور لیکوریا میں بے حد مفید ہے۔ خشکی کو ہٹاتی ہے۔ ہاضمہ کی خرابی میں اس کا استعمال اچھا نہیں
  16. بنت آدم

    سبزیاں کے فائدے اور نقصانات

    پلیز اس ٹاپک کا نیم سبزیوں کے فائدے اور نقصانات کر دیں
  17. بنت آدم

    سبزیاں کے فائدے اور نقصانات

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ پالک سرد تر ہے۔ ہلکی اور ہاضم ہے۔ دائمی قبض والوں کو بہت مفید ہے۔ کسی قدر بلغم بڑھاتی ہے۔ گرم خشک طبیعت والوں کیلیے خصوصا مفید ہے۔ پتھری یرقان پیاس جلن اور گرمی کے بخار میں مفید ہے۔ خون کو سرخ کرتی ہے
  18. بنت آدم

    پھل اور انکے فائدے اور نقصانات

    یہ لاسٹ شئیرنگ تھی اب میری زندگی ہوئی تو انشا اللہ مزید شئیرنگ سبزیوں کے حوالے سے کروں گی مطلب شئیرنگ سبزیاں فائدے اور نقصانات ہوں گی اللہ حافظ
  19. بنت آدم

    پھل اور انکے فائدے اور نقصانات

    ٹماٹر معتدل خشک بھوک لگاتا ہے۔ کھانے کو ہضم کرتا ہے۔ طاقت اور فرحت بخشتا ہے۔ موٹاپہ اور شوگر کے مریض زیادہ استعمال کریں قبض کشا ہے۔ اپھارہ دور کرتا ہے۔ کچا ابال کر چھلکا اتار کر کھانا زیادہ مفید ہے۔ زیادہ گھی پڑی ترکاری کھانے سے ٹماٹر کے فائدے کم ہو جاتے ہیں ی سب فائدے کچے ٹماٹر میں ہی ہوتے ہیں
  20. بنت آدم

    پھل اور انکے فائدے اور نقصانات

    لیچی سرد تر دل دماغ کو طاقت دیتی ہے۔ پیاس بھجاتی ہے قدرے بھاری ہے۔ تھوڑی تھوڑی کھائیں
Top