آج کل ’پشتو ادب ۔ ماضی و حال‘ زیرِ مطالعہ ہے جو کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں شعبہ پاکستانی زبانیں کے چئیرمین ڈاکٹر عبداللہ جان عابد صاحب کی تالیف ہے۔ یہ کتاب دو مقالہ جات پر مشتمل ہے ان کے مصنف پشتو کے معروف سیاسی و ادبی شخصیت جناب اجمل خٹک مرحوم ہیں۔ یہ مقالہ جات مجلہ ’اٹک کے اس...