نتائج تلاش

  1. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    سوال: میرا خیال ہے کہ قدرت ایسی اشیائے مدرکہ سے مل کر بنی ہے جو ایک دوسرے کے کُل اور جزو کی حیثیت سے شامل ہیں جہاں اضدادی اسلوبِ تفکر تمام اشیائے مدرکہ کو سمجھنے کے لئے کیا گیا ہے وہاں فلسفیانہ دقیقہ رسی، توازنِ اتصال اور اضدادی مادیت کو قوتیاتی رتبہ حاصل ہے۔ کائنات کی حیاتِ مادی ہی مقدم ہے۔ اس...
  2. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    ایک خاتون کار لے کر سروس اسٹیشن پہنچیں۔ کار میں بے شمار ڈینٹ پڑے ہوئے تھے۔ انہوں نے لڑکے سے کہا؛ کیا یہاں کاریں دھوئی جاتی ہیں؟ لڑکا بولا؛ جی ہاں، دھوئی جاتی ہیں، لیکن استری نہیں کی جاتیں۔
  3. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    ایک دیہاتی شہر گیا۔ جب وہ بازار سے گزرا تو اس نے مٹھائیوں کی دکان دیکھی۔ وہ دکان کے سامنے کھڑا ہو گیا اور مٹھائیوں کی طرف دیکھنے لگا۔ حلوائی نے اس سے پو چھا کہ کیا کر رہے ہو؟ دیہاتی نے کہا؛ تمہاری مٹھائیوں کی خوشبو سے اپنا دل خوش کر رہا ہوں۔ حلوائی نے بیوقوف سمجھ کر اسے لوٹنے کے ارادے سے کہا؛...
  4. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    مالک (نئے ملازم سے)؛ دیکھو! میں نے تم پر کتنا اعتماد کیا ہے کہ پورے گھر کی چابیاں تمہارے سپرد کر رکھی ہیں۔ ”کیا خاک اعتماد کیا ہے۔ تجوری کو تو ان میں سے کوئی بھی نہیں لگتی اور بیگم صاحبہ کی الماری کا تالا بھی نہیں کھلتا۔“
  5. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    امیدوار نے انٹرویو لینے والے افسر سے کہا؛ ”جناب نوکری کی تلاش میں میرے جوتے گھس چکے ہیں۔“ افسر نے سوچ کر کہا؛ ”تم انٹرویو کے دوران یہ بات کوئی پانچ بار دہرا چکے ہو۔ پہلے فیصلہ کر لو کہ تمہیں نوکری چاہیئے یا جوتے۔“
  6. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    ایک شخص ٹیلی فون پر ؛ کون بول رہا ہے؟ جواب آیا؛ میں بول رہا ہوں۔ پہلا شخص؛ کتنی عجیب بات ہے، ادھر بھی میں بول رہا ہوں۔
  7. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    ایک عالمہ سے دوسری شادی کے فضائل و برکات سننے کے بعد ایک عورت اٹھ کر اس کے پاس آئی اور سرگوشی میں پوچھا؛ کیا آپ واقعی مرد کی دوسری شادی کے حق میں ہیں؟ عالمہ نے جواب دیا؛ جی بالکل! عورت بولی؛ اللہ کا شکر ہے پہلے میں آپ سے بات کرتے جھجھکتی تھی، دراصل میں آپ کے خاوند کی دوسری بیوی ہوں۔ عالمہ بے ہوش!
  8. شعیب گناترا

    اسکین دستیاب جادہ تسخیر

    ریختہ صفحہ ۱۰۱ کتابی صفحہ ۱۰۳ لگے ۔ برچھوں طرارے بھر بھر کر اترنے لگے۔ ہر شاہ سوار نے باگ کا پودھا روک کر راہ وار کی گردن پر ہاتھ مارا: ”بس، بیٹا، بس۔“ یہ کہہ کر چمکارا۔ شاہ زاده عالی قدر نے کہا: ”صاحبوں، نمازیں پڑھ لو۔ پھر سیر و شکار میں مشغول ہو۔“ یہ سنتے ہی سوار اپنے اپنے گھوڑوں سے اترے...
  9. شعیب گناترا

    جادہ تسخیر گفتگو دھاگہ

    آرے میں نے بھی صفحہ ۱۰۲ ابھی مکمل کر دیا۔ تو گویا آپ نے ٹھان لی ہے کہ یہ بیڑا خود پار لگائیں گے۔ چلیئے یہی صحیح۔ میں یہ دونوں صفحے پوسٹ کر دیتا ہوں۔
  10. شعیب گناترا

    جادہ تسخیر گفتگو دھاگہ

    آپ امان دے رہے ہیں کہ عاق کر رہے ہیں۔ نہیں جناب! ہم آپ کو یوں خفا ہونے نہیں دیں گے۔ ہم یہ نو صفحے اس سالِ نو میں مکمل کر کے رہیں گے۔ ان شاء اللہ عزوجل
  11. شعیب گناترا

    جادہ تسخیر گفتگو دھاگہ

    آپ نے ضرور یاد دلانا تھا، وہ بھولے بیٹھے تھے، ہمیں کچھ وقت ہی مل جاتا، اب وہ جوتم پیزار ہوگی کہ رہے نام اللہ کا۔
  12. شعیب گناترا

    جادہ تسخیر گفتگو دھاگہ

    حضور جان کی امان پاؤں تو کچھ عرض کروں، ”ابھی تک صرف ایک صفحہ مکمل ہوا ہے۔۔۔“
  13. شعیب گناترا

    اقبالیات ۔ تصاویری شکل میں

    سلام۔ اس کا انگریزی ترجمہ کہیں سے مل سکتا ہے؟ شکریہ
  14. شعیب گناترا

    تبصرۂ کتابچۂ لطائف

    موبائل میں تو ٹھیک سے نظر نہیں آ رہی میں کپمیوٹر پر کھول کر دیکھتا ہوں۔
  15. شعیب گناترا

    تبصرۂ کتابچۂ لطائف

    سلام۔ ویب سائٹ پر تو صرف چار لطیفے ہیں۔ اگلے صفحے کا لنک بھی نہیں ہے۔ ورڈ اور ٹیکسٹ فائل ڈاؤنلوڈ کی ہے لیکن اس میں تحریر الٹی پھلٹی ہے۔ ناقابلِ فہم۔
  16. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    ایک مداح ملاقات کو تشریف لائے۔ ان کے ساتھ ایک نوجوان لڑکا تھا۔ اس نوجوان لڑکے نے اشارے سے سلام کیا۔ میں سمجھا کورونا ایس او پیز کو فالو کر رہا ہے تو میں نے بھی ارطغرل سٹائل میں جوابی سلامی اشارہ کر دیا۔ اس نوجوان نے پھر اشاروں کی زبان میں میرا حال پوچھنا شروع کیا۔ تب مجھے یہ جان کر بہت دکھ ہوا...
  17. شعیب گناترا

    جادہ تسخیر گفتگو دھاگہ

    تاخیر کیلئے معذرت۔ میں ان شاء اللہ ایک آدھ دن میں شروع/مکمل کرکے بھیجتا ہوں۔
  18. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    ایک لڑکے نے کلاس میں ایک لڑکی کو محبت بھرا خط لکھا کہ میں تم سے بہت پیار کرتا ہوں اور اگر تمہیں مجھ سے محبت ہے تو کل سرخ جوڑا پہن کر آنا۔ خط ایک کتاب میں رکھ کر کہا کہ گھر جا کر پڑھ لینا۔ اگلے دن لڑکی زرد رنگ کے کپڑے پہن کر آئی اور کتاب واپس کردی۔ لڑکا اداس ہو گیا۔ وقت بیت گیا اور لڑکی کی کہیں...
  19. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    ”میں نے کوپن ہیگن میں ایئر کنڈیشنرز کی دکان کھولی تھی۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ وہاں گرمی نہیں پڑتی۔ نقصان اٹھا کر دکان بند کرنا پڑی“؛ واحد نے تفصیل بیان کی، وہ کئی سال بعد ملا تھا۔ میں نے دریافت کیا کہ اس کے بعد کیا کرتے رہے؟ ”ڈنمارک میں پیسے ڈبو کر سعودی عرب منتقل ہوگیا۔جدہ میں ہیٹرز کی دکان...
  20. شعیب گناترا

    تبصرۂ کتابچۂ لطائف

    سلام، نام میں کیا رکھا ہے البتہ میرا یہی خیال تھا کہ اسے ایک کتابچہ کی صورت میں ترتیب، تدوین اور تالیف کرکے پی-ڈی-ایف یا دیگر فورمیٹ میں شائع کر سکتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ قارئین تک یہ لطائف پہنچیں اور ان کے مسکرانے کا سبب بنیں۔ اور ہاں اردو محفل کا نام ضرور ہونا چاہیئے کیونکہ ۸۰ فیصد لطائف...
Top