ایک بچّہ گم ہو گیا، کسی نے بچّے کی تصویر فیس بک پر لگا دی کہ جس کو بھی ملے اس پتے پر پہنچا دے، شام کو بچّہ خود ہی گھر آ گیا تاہم آج ایک سال ہو گیا، اس بچّے کی تصویر آج بھی فارورڈ ہو رہی ہے، بچّہ جہاں جاتا ہے، لوگ اسے پکڑ کر گھر چھوڑ آتے ہیں!
شکر ہے تحریکِ آزادئِ پاکستان کے دور میں فیس بک نہ تھی، ورنہ ہم جیسوں نے تو باہر ہی نہیں نکلنا تھا، اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرتے اور ساتھ لکھتے؛ ”اس میسج کو اتنا پھیلاؤ کہ انگریز برصغیر چھوڑ کر بھاگ جائے۔“