نتائج تلاش

  1. شعیب گناترا

    گذشتہ لکھنؤ گفتگو دھاگہ

    کاش مجھے کمپیوٹر ٹائپنگ آتی تو شاید ٹائپ کرنے میں آسانی ہوتی، فلحال میں موبائل پر ٹائپ کرتا ہوں۔ آپ حضرات کس پر اور کیسے ٹائپ کرتے ہیں؟ کوئی آسان طریقہ ہے؟
  2. شعیب گناترا

    پروف ریڈ اول گذشتہ لکھنؤ

    ریختہ صفحہ ۵۳ کتابی صفحہ ۵۱ صنّاعوں، اور طالب علموں نے وطنوں کو خیر باد کہہ کے، فیض آباد ہی کو اپنا مَسکَن بنا لیا اور یہاں ہر زمانے میں ڈھاکے، بنگالے، گجرات، مالوہ، حیدر آباد، شاہجہان آباد، لاہور، پشاور، کابل، کشمیر اور ملتان وغیرہ کے طالب علموں کا ایک بڑا بھاری گروه موجود رہتا، جو علما کی...
  3. شعیب گناترا

    (جينوئن شعرا سے بصد احترام و معذرت کے ساتھ)

    (جينوئن شعرا سے بصد احترام و معذرت کے ساتھ) کسی دلی يا دماغی چوٹ کے باعث منہ کے راستے موزوں کلام اگلنے والی توپ کو شاعر کہتے ہيں۔ تاريخ کے ہر دور ميں اس کا وجود ثابت ہے۔ اور يہ واحد پيداوار ہے جس کا کبھی قحط نہيں پڑا۔ ہميشہ افراط ہی رہی ہے۔ کوئی انسان اچانک شاعر کيسے بن جاتا ہے اس بارے ميں...
  4. شعیب گناترا

    گذشتہ لکھنؤ گفتگو دھاگہ

    جی بہتر۔
  5. شعیب گناترا

    گذشتہ لکھنؤ گفتگو دھاگہ

    جی ابھی دیکھی ہے لائبریری، انمول انتخاب ہے۔ اور اس سے بہتر اور کوئی کار خیر نہیں کہ اس خزانے کو محفوظ کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے آپ لوگوں نے۔ جب کتاب ٹیکسٹ فورمیٹ میں ہوتی ہے تو اسے پی-ڈی-ایف میں محفوظ کرنے یا اپنے حساب سے تدوین اور ترتیب کرکے پرنٹ کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ لیکن اگر epub ای-پب...
  6. شعیب گناترا

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    خدا آپ کی یہ خواب خیالی شرمندہ تعبیر کرے، آمین
  7. شعیب گناترا

    گذشتہ لکھنؤ گفتگو دھاگہ

    جو پانچ صفحات نامکمل رہ گئے ہیں مجھے دے دیں میں مکمل کر دیتا ہوں۔
  8. شعیب گناترا

    تاسف پاکستان کے نامور خطاط خورشید عالم گوہر قلم وفات پا گئے

    إنّا لله وإنّا إليهِ رَاجعُون خدا ان کے درجات بلند فرمائے آمین
  9. شعیب گناترا

    پروف ریڈ اول گذشتہ لکھنؤ

    ریختہ صفحہ ۲۶۱ کتابی صفحہ ۲۵۹ ثواب سمجھ کے شریک ہوتے اور ثواب کے بہانے اپنے اپنے فنون کا کمال اہلِ شہر کو دکھاتے۔ اور اِسی وجہ سے اُن کا معمول تھا کہ جہاں کھڑے ہوگئے، قدر دانوں نے گھیر لیا، اور وہ گھنٹوں اُسی جگہ کھڑے، اِس بات کا دعوا کر رہے ہیں کہ کوئی ہے جو ہمارے سامنے آ کے بجائے؟ بڑے بڑے...
  10. شعیب گناترا

    جگر مراد آبادی نے ایک گرہ ایسی لگائی کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ریختہ پر یہ شعر نجمی نگینوی کے نام سے کیوں درج ہے؟
  11. شعیب گناترا

    گذشتہ لکھنؤ گفتگو دھاگہ

    عنایت فرما دیں۔ گاہے بگاہے کرتے جائیں گے۔ ویسے یہ تو پوچھا نہیں کہ ہم یہ کر کیوں رہے ہیں؟ کسی چھاپہ خانے سے منسلک ہیں؟
  12. شعیب گناترا

    پروف ریڈ اول گذشتہ لکھنؤ

    ریختہ صفحہ ۲۰۱ کتابی صفحہ ۱۹۹ برابر ٹکّروں پر ٹکّریں ہوتی رہتی ہیں جن کی آواز بڑی دور تک جاتی ہے۔ پھر دونوں ایک دوسرے سے مُنہ ملا کے اور دانتوں کو اڑا کے ایک دوسرے کو ریلنا اور ڈھکیلنا شروع کرتے ہیں، جس میں اُن کے جسم کے پیچ و تاب کھانے سے انداز ہوتا ہے کہ کیسا زور لگا رہے ہیں۔ فیل بان، آنکس...
  13. شعیب گناترا

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    گفتگو ریختے میں ہم سے نہ کر یہ ہماری زبان ہے پیارے - میر تقی میر زبان / زباں
  14. شعیب گناترا

    گذشتہ لکھنؤ گفتگو دھاگہ

    ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا۔ آپ معذرت کر کے ہمیں گنہ گار کر رہے ہیں۔ اپنی مصروفیت سے وقت نکالنے کا بےحد شکریہ زہے نصیب، یہ سب آپ کی جد وجہد کا نتیجہ ہے، احسان ہے احسان!
  15. شعیب گناترا

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    روشن جمال یار سے ہے انجمن تمام دہکا ہوا ہے آتش گل سے چمن تمام - حسرت موہانی آتش
  16. شعیب گناترا

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    رنج سے خوگر ہوا انساں تو مٹ جاتا ہے رنج مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہو گئیں - مرزا غالب آساں
  17. شعیب گناترا

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    نہ گور سکندر نہ ہے قبر دارا مٹے نامیوں کے نشاں کیسے کیسے - حیدر علی آتش گور
  18. شعیب گناترا

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    سلطنت پر نہیں ہے کچھ موقوف جس کے ہاتھ آئے جام وہ جم ہے - خواجہ میر درد جم
  19. شعیب گناترا

    مزاح

    بہت شکریہ
  20. شعیب گناترا

    گذشتہ لکھنؤ گفتگو دھاگہ

    اگر انتظامیہ کان دھرنے کو تیار نہیں تو ہم دھرنا دینے کو تیار ہیں۔ ”قدم بڑھائیں شمشاد صاحِب ہم آپ کے ساتھ ہیں “، بشرطیکہ آپ مڑ کر نہ دیکھیں۔
Top