نتائج تلاش

  1. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    ایک آدمی سبزی منڈی گیا۔ دیکھا کہ سبزی والا سبزی پر پانی چھڑک رہا تھا۔ جب بہت دیر ہوئی تو آدمی نے کہا: جب یہ ٹماٹر ہوش میں آ جائیں تو دو کلو تول دینا۔
  2. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    ایک خاتون ڈاکٹر سے: ڈاکٹر صاحب میرے شوہر کو سوتے میں بولنے کی عادت ہے، اس کا کیا علاج کروں؟ ڈاکٹر صاحب: جب وہ جاگ رہے ہوں تو انہیں بولنے کا موقع دیں۔
  3. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    بھائی بہن سے: رو کیوں رہی ہو؟ بہن: میرے مارکس بہت کم آئے ہیں! بھائی۔ کتنے آئے ہیں؟ بہن۔ ۸۹٪ بھائی: خدا کا خوف کرو اتنے میں تو ۲ لڑکے پاس ہو جاتے ہیں۔
  4. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    اے اللہ میرے وہ تمام گناہ معاف فرما جن کی وجہ سے میری شادی رکی ہوئی ہے۔ آمین نوٹ: شادی شدہ افراد لفظ”رکی“ کے بغیر پڑھیں۔ شکریہ
  5. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    باپ بیٹے کا رشتہ لے کر گیا۔ لڑکی کا باپ: ابھی ہم کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے ہماری بیٹی ابھی پڑھ رہی ہے۔ لڑکے کا باپ: آھو جی! کوئی بات نہیں ہم ایک گھنٹے کے بعد آجائیں گے۔
  6. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    ایک شخص نے غیر قانونی دیوار بنائی۔ پھر خیال آیا کہ وکیل سے مشورہ کر لینا چاہیئے۔ وکیل نے مشورہ دیا کہ کچھ ایسا کرو کہ یہ دیوار بہت پرانی نظر آئے۔ اس نے دیوار پر یہ جملہ لکھوا دیا؛ ”ہم قائد اعظم کو اپنے شہر میں آنے پر دل و جان سے خوش آمدید کہتے ہیں۔“
  7. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    آدمی: ڈاکٹر صاحب میرے بیٹے نے چابی نگل لی ہے۔ ڈاکٹر: کب....؟ آدمی: جی تین مہینے پہلے۔ ڈاکٹر (غصے اور حیرانی سے): پاگل انسان تو اب تک کیا کرتے رہے ہو؟ آدمی: وہ جی ہم ڈپلیکیٹ چابی کا استعمال کرتے رہے ہیں۔
  8. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    ﺍﯾﮏ ﺷﻌﺮ ﭘﮭﻨﺴﺎ ہمارے ﺑﻨﮕﺎﻟﯽ بھائی ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻧﮧ ﺷﮑﻮﮦ ﮐﺮﻭﻧﮕﺎ ﻧﮧ ﮔﻠﮧ ﮐﺮﻭﻧﮕﺎ ﺗﻢ ﺳﻼﻣﺖ ﺭﮨﻮ ﻣﯿﮟ ﺩﻋﺎ ﮐﺮﻭﻧﮕﺎ ہمارے ﺑﻨﮕﺎﻟﯽ بھائی ﻧﮯ ﺍﺱ ﺷﻌﺮ ﮐﻮ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﺍﺩﺍ ﮐﯿﺎ ﻧﮧ ﺳُﻮﮐﮭﺎ ﮐﻮﺭﯾﮕﺎ ﻧﮧ ﮔِﯿﻼ ﮐﻮﺭﯾﮕﺎ ﺗﻢ ﺷﺎﻻ ﻣﺖ ﺭﮨﻮ ﻣﯿﮟ ﺩﻋﺎ ﮐﻮﺭﯾﮕﺎ
  9. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    ﻣﺸﮩﻮﺭ ﺷﺎعر ﺍﺧﺘﺮ ﺷﯿﺮﺍﻧﯽ ﻻﮨﻮﺭ ﮐﮯ ﺍﻧﺎﺭﮐﻠﯽ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﻣﯿﮟ ﺟﻮﺗﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﺩﮐﺎﻥ ﭘﺮ ﺟﻮﺗﮯ ﺧﺮﯾﺪﻧﮯ ﮔﺌﮯ- ﺩﮐﺎن ﺩﺍﺭ ﻧﮯ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺟﻮﺗﻮﮞ ﮐﺎ ﮈﮬﯿﺮ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ- ﺍﺧﺘﺮ ﺷﯿﺮﺍﻧﯽ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﮏ ﺟﻮﮌﺍ ﺩﯾﮑﮭﺎ، ﻣﮕﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﭘﺴﻨﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﯾﺎ- ﻗﯿﻤﺘﻮﮞ ﭘﺮ ﺑﮭﯽ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺍﻋﺘﺮﺍﺽ ﺗﮭﺎ- ﺩﮐﺎﻥ ﺩﺍﺭ ﻃﻨﺰﯾﮧ ﻟﮩﺠﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﻮﻻ، "ﺍﺗﻨﮯ ﺟﻮﺗﮯ ﭘﮍﮮ ﮨﯿﮟ، ﺁﭖ ﺍﺏ ﺑﮭﯽ مطمئن...
  10. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    ایک لیڈر (جس سے اکثر عوام نفرت کرتے ہیں) کی موٹر کار کے نیچے آ کر ایک کتے کا بچہ مر گیا۔ لیڈر نے اپنے ڈرائیور سے کہا کہ جا کر معلوم کرو کہ یہ کس کا کتے کا بچہ تھا۔ جب ڈرائیور واپس آیا تو اس کے گلے میں پھولوں کے ہار تھے۔لیڈر نے پوچھا کہ یہ کیا؟ ڈرائیور بولا، سر میں نے صرف یہ کہا تھا کہ میں آپ کا...
  11. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    ایک اجنبی ایک عورت کے پیچھے پیچھے کپڑے کی دکان میں داخل ہوا۔ چند لمحوں کے بعد یکایک عورت نے زوردار چیخ ماری۔ اجنبی بوکھلا کر بھاگا اور سیدھا گشت کرتے ہوئے دو پولیس والوں سے جا ٹکرایا۔ انہوں نے اجنبی کو پکڑ لیا۔ معلوم ہوا وہ آدمی مجرم اور لٹیرا ہے۔ دکان دار نے عورت کا شکریہ ادا کیا کہ اس کی وجہ...
  12. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    شوہر (فون پر): میں نے ابھی ریڈیو پر سنا ہے کہ کوئی ایک عورت ہائی وے پر غلط جانب گاڑی چلا رہی ہے۔ بیوی (ڈرائیونگ کرتے ہوئے اور غصے سے): ایک عورت؟ یہاں تو سب کے سب غلط جانب گاڑی چلا رہے ہیں۔
  13. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    ایک بار مرزا مسکین کی محبوبہ نے مرزا سے پوچھا: دوسرے عشاق کے برعکس جو محض اپنی محبوباؤں سے یہ کہتے ہیں کہ ہم آسمان سے تارے توڑ لائیں گے یا فرطِ جذبات میں آ کر آسمان سے چاند اتارنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ آپ میرے لئے کچھ ایسا کر سکتے ہیں جو حقیقی بھی ہو اور ان سے بڑھ کر بھی؟ اس پر مرزا بڑے اطمینان سے...
  14. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    کولمبس نے شادی نہیں کی اس لئے امریکہ ڈھونڈ لیا کیونکہ جاتے وقت اس سے کسی نے نہیں پوچھا؛ ۱- کہاں جا رہے ہو؟ ۲- کس لیے؟ ۳- کس کے ساتھ؟ ۴- کب واپس آؤ گے؟ ۵- میں بھی ساتھ چلتی ہوں؟ ۶- مجھے امی کی طرف چھوڑ دیں۔ ۷- گھر رہ کے ہی امریکہ ڈھونڈ لو۔ ۸- آپ چھوڑ دو، کوئی اور امریکہ ڈھونڈ لے گا۔ ۹- میں اکیلی...
  15. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    ایک انجنیئرننگ یونیورسٹی کے تمام انجنیئرز کو بلا کر ایک جہاز میں بٹھایا گیا۔ جہاز کے سٹارٹ ہونے سے پہلے اعلان کیا گیا، ”خواتین و حضرات میں اس جہاز کا کیپٹن بول رہا ہوں۔ آپ کو سُن کر خوشی ہو گی کہ یہ جہاز آپ کے شاگردوں نے تیار کیا ہے۔ امید ہے آپ اس سفر سے لطف اندوز ہوں گے۔“ یہ سُننا تھا کہ تمام...
  16. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    حیدرآبادی کسٹمر: میرے کو چیک ڈیپوزٹ کرنا ہے کب تک کلئیر کرتے؟ بینکر: ہاؤ، دو یا تین دن میں کلئیر ہو جاتا۔ کسٹمر: دونوں بینک تو آمنے سامنیچ ہے پھر اتی دیر کائی کو؟ بینکر: سر، پروسیجر فالو کرنا پڑتا، مثال کے طور پر اگر آپ قبرستان کے باہر ایکسیڈنٹ میں مر گئے تو آپ کو گھر کائی کو لے کے جاتے، غسل...
  17. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    ایک صاحب کا قد ۹ فٹ تھا۔ وہ اپنے قد کی وجہ سے بہت پریشان رہتے۔ کئی ایک ڈاکٹروں اور حکیموں کو بھی دکھایا لیکن کوئی حل نظر نہ آیا۔ پھر کسی نے کہا کہ فلاں جنگل میں ایک بابا ہے، اس کے پاس آپ کے مسئلے کا حل ہو گا، آپ ان سے ضرور ملیں۔ تلاش کرتے کراتے آخر کار ایک دن وہ اس بابا کے پاس پہنچ ہی گئے۔...
  18. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    اشتہار برائے ضرورت رشتہ ایک نوعمر سید زادہ، سینہ کشادہ، نیک چلن اور سیدھا سادہ، لمبا کم اور پست زیادہ، حسن کا دلدادہ، شادی پر آمادہ، خوبصورت جوان، اعلی خاندان، عرصہ سے پریشان، کے لئے ایک حسینہ مثل حور، نشہ شباب میں چور ،چشم مخمور، چہرہ پُرنور ، باتمیز باشعور ، باہنر سلیقہ مند، صوم و صلوة کی...
  19. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    جب بیوی اپنے ہاتھوں میں آپ کے ہاتھ پکڑ کر نظروں سے نظر ملا کر پیار سے پوچھے؛ ”آپ کی زندگی میں کوئی اور عورت بھی ہے میرے سوا؟“ یاد رکھیں! اس وقت آپ کا جواب اتنی اہمیت نہیں رکھتا جتنا آپ کے ہاتھوں کی کپکپاہٹ اور دل کی دھڑکن، بلکل اپنے جسم کو نارمل رکھیں اور نارمل انداز میں سانس لیتے رہیں، خوفزدہ...
  20. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    نوٹ: از رہ کرم اس لڑی میں معزز احبابِ اردو محفل لطائف پر صرف اپنا تاثر فراہم کریں۔ تبصرے کرنے کیلئے تبصرۂ کتابچۂ لطائف لڑی میں تشریف لائیں، شکریہ
Top