"دھند"
زندگی کی حقیقت "دھند" ہے۔ "دھند" میں سفر کرو تو حقیقت آشکار ہو ہی جاتی ہے۔
دھند کتنی ہی ظالم ہو جائے اتنی جگہ تو دے دیتی ہے کہ انسان اپنا سفر جاری رکھ سکتا ہے اورجب چل پڑو تو رستہ خودبخود ہی ملتا چلا جاتا ہے بس فرق یہ رہتا ہے کہ پیچھے والے گزر جانے والوں کا نام ونشان ڈھونڈتے رہ جاتے ہیں...