جی بالکل... میرے خیال میں وہ اب بھی ریڈیو پاکستان اسلام آباد سے منسلک ہیں جو صبح کی نشریات والے پروگرام میں ہوتے ہیں.اس کے علاوہ ریاض میلسی بھی ہیں وہ ریڈیوپاکستان ملتان میں ہوتے ہیں
ممنون ہوں آپ کا کہ.۔۔ آپ نے مجھے اس قابل سمجھا.
انشاء اللہ آئندہ خیال رکھوں گا. اصل میں میں نے کہیں پڑھا تھا کہ قوافی کے آخری حروف جتنے یکساں ہونگے اتنے قافیے بہترین ہونگے.
سوالوں سے آگے جوابوں سے آگے
نگہ ہے مری اب ستاروں سے آگے
تصوف کی باتیں نیابت کی باتیں
کبھی تو پڑھو تم نصابوں سے آگے
یہی ہے قیادت یہی ہے ذہانت
چلو تم ہمیشہ سواروں سے آگے
شکایت ہے بس اک کہ اس نے بھی امجد
ڈبویا ہے مجھ کو کناروں سے آگے