نتائج تلاش

  1. عدیل عبد الباسط

    دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قرار

    ترجمے کے باب میں مؤرخین کے ہاتھ پر بیعت کریں گے تو بہتر سالہ پر ہی صبر کرنا ہوگا۔ سنا ہے کچھ لوگ بیوی سے بھی ماں جیسی محبت کے طلبگار ہوتے ہیں۔۔۔
  2. عدیل عبد الباسط

    دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قرار

    حیرت ہے! ایک طرف تو پہلی شادی کے بعد پیش آمدہ صورت حال، اور ایک بیوی کی داستان جبر و استبداد پر صدائے سوز بلند و بالا کی جاتی ہے تو دوسری جانب نوائے ھل من مزید سے محفل گونج رہی ہے۔ واقعی صنف نازک سے زیادہ عقل پر حاوی کوئی چیز نہ دیکھی نہ سنی نہ دل میں اس کا خیال گذرا۔
  3. عدیل عبد الباسط

    دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قرار

    دوسری شادی کے لئے کونسل یا کونسلر کی اجازت لینے کی شرط لگانا، اگرچہ ہمت مرداں کو للکارنے کے مترادف لگتا ہے، تاہم دوسری شادی کی نعمت سے مالامال افراد کی بے اعتدالیاں دیکھیں تو ان کے ناگفتہ بہ ہونے میں بھی کوئی شک نہیں ہے۔ پھر یہ خیال بھی آتا ہے کہ بے اعتدالیاں تو پہلی شادی میں بھی ہوتی ہیں، تو...
  4. عدیل عبد الباسط

    مہمان زیرو میٹر محفلین کو ٹیگ کیجیے!

    :bashful: اردو محفل میں آکر بھی دل کی ادبی بھڑاس نہ نکالیں تو کہاں نکالیں۔ اردو محفل اس شعر کا جواب ہے: کوئی تو اہلِ محبت کے غم اٹھایا کرے۔ اِک ابر ہو جو درختوں کے سر پہ سایہ کرے۔
  5. عدیل عبد الباسط

    آزاد شاعری ۔۔۔؟؟؟

    بجا فرمایا! کم از کم دردمندانِ ادب کو اتنی آزادی روا نہیں رکھنی چاہئے۔ آزاد نظم پر ہی اکتفا کرنا مناسب لگتا ہے۔
  6. عدیل عبد الباسط

    مہمان زیرو میٹر محفلین کو ٹیگ کیجیے!

    تاحال ایک بھی نہیں پڑھ سکا۔ وجہِ استمہال بھی عرض کر چکا ہوں۔
  7. عدیل عبد الباسط

    اردو تاریخ نگاری میں جذبات کی آمیزش

    آمین! اردو محفل میں دیگر فوائد کے ساتھ ایک بہت بڑا فائدہ یہ ہے کہ دعائیں بکثرت ملتی ہیں۔ اچھی اچھی سب دعائیں آپ کے حق میں بھی قبول ہو جائیں۔
  8. عدیل عبد الباسط

    برائے اصلاح - ہجر کے لمحے محبت کی سزا بن کر ملے

    گزارش برائے تحقیق۔۔۔ ’’طرح‘‘ میں ر پر زبر کی کوئی مثال استاد شعراء کے کلام سے مل سکے تو مزید اطمینان کا باعث ہو گی۔
  9. عدیل عبد الباسط

    اردو تاریخ نگاری میں جذبات کی آمیزش

    بہت شکریہ! آپ کی اس وضاحت سے میری معلومات میں اضافہ ہو گیا. در اصل میں محفل میں نیا ہوں. جب بهی کچھ لکھنا ہوتا ہے تو کسی مراسلے کے نیچے جواب پر کلک کر کے لکھتا ہوں اور جب بھی یہ موبائل کے ذریعے کرتا ہوں تو جواب میں اقتباس بھی شامل ہو جاتا ہے. آئندہ احتیاط کروں گا.
  10. عدیل عبد الباسط

    آزاد شاعری ۔۔۔؟؟؟

    آزاد نظم مدتوں سے پڑھتے چلے آرہے ہیں. یہ ادب کے بیش بہا کنوز کی امین ہے. اس میں موجود ترنم کو موزون طبائع بهی قبول کر لیتی ہیں. شعری ذوق رکھنے والوں کو یہ اپنی جانب کھینچتی ہے. کبھی افکار و جذبات امڈتے ہیں، مگر بحور کی پیچیدہ گلیاں انہیں راستہ دینے پر آمادہ نظر نہیں آتیں. ایسے میں اظہار خیال کے...
  11. عدیل عبد الباسط

    برائے اصلاح - ہجر کے لمحے محبت کی سزا بن کر ملے

    لڑی کے عنوان کے احترام میں ایک گزارش بھی کرتا چلوں. "طرح" کی "ر" میرے خیال میں ساکن ہے. اگر میرا خیال درست ہے تو وزن کی صحت خطرے میں ہے. اس کی بحالی پر غور کیا جا سکتا ہے. "فاصلہ" اور "حادثہ" کی دیگر قافیوں سے مماثلت بھی زیر بحث لائی جا سکتی ہے.
  12. عدیل عبد الباسط

    برائے اصلاح - ہجر کے لمحے محبت کی سزا بن کر ملے

    بہت افسوس ناک حقیقت کا اظہار بہت سادہ مگر انتہائی جاندار انداز میں کیا ہے. کاش! لوگوں کی رسائی ان انسان بن کر رہنے والے انسانوں تک بھی ہو جائے، جو گوشہ نشینی کی زندگیاں گزار رہے ہیں. جن کے دم قدم میں کارخانۂ عالم کی بقا کا راز مضمر ہے.
  13. عدیل عبد الباسط

    اردو تاریخ نگاری میں جذبات کی آمیزش

    بالکل درست فرمایا. ہر شخص کو اپنے مذہب سے متعلق گہرا علم ہونا چاہئے. پھر جو مذہب ہی دستور حیات اور ضابطہ اخلاق ہو اس سے دوری کیسے اختیار کی جا سکتی یے. نظام تعلیم کو اسی طرز کہن پر لے جانے کی ضرورت ہے جہاں ہر اسکول، ہر کالج، ہر یونیورسٹی، اور ہر جامعہ اور مدرسہ مذہب کی گہری اور مضبوط بنیادی اور...
  14. عدیل عبد الباسط

    اردو تاریخ نگاری میں جذبات کی آمیزش

    زبردست! چھوٹے چھوٹے جملوں میں، بڑے بڑے المیے پیش کر دئے گئے.
  15. عدیل عبد الباسط

    اردو تاریخ نگاری میں جذبات کی آمیزش

    میرا آخری مراسلہ سابقہ مراسلوں سے قطع نظر معاشرے کے عمومی طرز عمل سے متعلق تھا. آپ تو "طبقے" سے اپنی مراد واضح فرما چکے تھے. :)
  16. عدیل عبد الباسط

    اردو تاریخ نگاری میں جذبات کی آمیزش

    یہاں ایک بنیادی سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ کسے مذہبی طبقہ کہیں اور کسے آزاد خیال. ایک جانب ہر اس شخص کو مذہبی طبقے میں شمار کیا جارہا ہے جو محض ظاہری لحاظ سے معمولی سی مذہبی ہیئت اپنائے ہوئے ہو، خواہ وہ مذہب کی ابجد سے بھی کوسوں دور ہو، جبکہ دوسری جانب ہر اس شخص کو آزادی فکر کا متوالا سمجھا جاتا ہے...
  17. عدیل عبد الباسط

    اردو تاریخ نگاری میں جذبات کی آمیزش

    بے حد شکریہ! اصلاح کا منتظر تھا.
  18. عدیل عبد الباسط

    اردو تاریخ نگاری میں جذبات کی آمیزش

    راہ اعتدال اور میانہ روی سے تجاوز صرف مذہبی طبقے کے چند افراد کی روش نہیں ہے. اس طرز عمل کو کم و بیش ہر طبقے کے کچھ نہ کچھ افراد نے گلے لگا رکھا ہے. لیکن اس سے یہ نتیجہ اخذ کرنا مشکل لگتا ہے کہ ہر طبقے کے تمام افراد ہی راہ اعتدال سے منحرف اور تعصب کی عینک لگائے ہوئےگئے ہیں. بطور مثال، لڑی میں...
Top