اشعار بنائیں ضرور، لیکن خود سے الجھئے نہیں۔ سازگار ماحول اور موافق مزاج کے ساتھ اس وقت کا انتظار کیجئے، جب معانی کے نازک وجود، الفاظ کی مخملیں چادریں اوڑھے، عروض کی کشتیوں میں سوار، بحور کے دریاؤں سے گزرتے ہوئے، دل کی جھیل میں آپہنچیں۔ اس وقت قلم کے پتوار سنبھالئے اور بستیٔ جذبات کے ان مہمانوں...