نتائج تلاش

  1. عدیل عبد الباسط

    مہمان زیرو میٹر محفلین کو ٹیگ کیجیے!

    محمد بھی، امین بهی، صدیق بھی. اتنی بڑی ہستی کے آستانے پر دعوت نامے کے بغیر حاضری...؟ جو چار گهڑیاں عافیت سے گذر رہی ہیں گذرنے دیجئے.
  2. عدیل عبد الباسط

    مہمان زیرو میٹر محفلین کو ٹیگ کیجیے!

    دست بدست کہیں لے جانا چاہیں تو حاضر ہوں. دو دو ہاتھ عملی زندگی کے لئے رہنے دیجئے. اس محفل میں تو ادبیات کی چادر میں چھپ دو گهڑیاں سکون سے بسر کرنے کے لئے حاضر ہوا ہوں.
  3. عدیل عبد الباسط

    مہمان زیرو میٹر محفلین کو ٹیگ کیجیے!

    محفل میں خوش آمدید کہا ہے تو اہم گوشوں تک رہنمائی بھی فرما دیجئے. غزل برائے اصلاح اور کم عمری میں شادی کے زاویوں میں تو ہلکی پھلکی مشق سخن کر کے محفلین کی ذرہ نوازی کے سبب بخیر و عافیت لوٹ آیا ہوں.
  4. عدیل عبد الباسط

    مہمان زیرو میٹر محفلین کو ٹیگ کیجیے!

    قلت شناسائی کے باعث تعلقات کا مطلع ابر آلود ہو تو فیصلہ نہیں ہو پاتا کہ چرخ تحریر کی سرخی شفق ہے یا کسی طوفان کا پیش خیمہ.
  5. عدیل عبد الباسط

    مہمان زیرو میٹر محفلین کو ٹیگ کیجیے!

    لیں جی! میری عاجزانہ سی گزارش کو ’’تیر‘‘ کے بعد ’’ٹیکے‘‘ کے خطاب سے بھی نواز دیا گیا ہے۔ عربی میں اسے کہتے ہیں ’’ توجیہ القول بما لا یرضی بہ القائل ‘‘ کسی بات کا ایسا سبب اور وجہ بیان کرنا جس سے قائل بھی متفق نہ ہو۔ جائیں تو کہاں جائیں۔۔۔:|
  6. عدیل عبد الباسط

    مہمان زیرو میٹر محفلین کو ٹیگ کیجیے!

    بہت معذرت کے ساتھ! آپ نے جو میری بات کو تیر قرار دے کر از خود اس کا رخ اپنی جانب پھیرا ہے اس سے میں اتفاق نہیں کرتا۔:bashful: اگر آپ میری بات کو اپنی بات کا تکملہ اور تتمہ کہیں تو میں آپ کے ساتھ دل و جان سے اظہارِ اتفاق کرنے کے لئے تیار ہوں۔
  7. عدیل عبد الباسط

    مہمان زیرو میٹر محفلین کو ٹیگ کیجیے!

    بس تھوڑی سی احتیاط کیجئےگا۔ اخلاقی اعتبار سے کسی نامناسب بات پر ماشاء اللہ یا سبحان اللہ لکھنے سے گریز کیجئے گا اور کچھ بھی لکھنے سے پہلے یہ سوچ لیجئے گا کہ واقعی اشعار اس جملے کے حقدار ہیں یا نہیں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ کسی ’’معصومانہ سی کرپشن‘‘ کی پھوار دامن میں نمی لے آئے۔
  8. عدیل عبد الباسط

    غزل براٗٗئے ٓاصلاح

    بہت خوب جناب! تنافر اور بھرتی کی اصطلاحات سیکھنے کو ملیں. میں اصطلاحات سے واقف نہیں. جو محسوس ہوا، سادہ الفاظ میں اظہار کر دیا.
  9. عدیل عبد الباسط

    غزل براٗٗئے ٓاصلاح

    ڈوبیں گے نہیں تو گہرائی تک کیسے پہنچیں گے؟
  10. عدیل عبد الباسط

    غزل براٗٗئے ٓاصلاح

    جب انسان کسی محفل میں نو وارد ہو تو ایسی حساسیت برتا ہی کرتا ہے. دعا کیجئے گا کہ یہ کوشش فطرت بن جائے.
  11. عدیل عبد الباسط

    غزل براٗٗئے ٓاصلاح

    حوصلہ افزائی پر شکریہ. کسی کے کلام پر یہ میری زندگی کا شاید پہلا باقاعدہ تبصرہ تھا. اساتذہ میں سے کسی کا اس سے متفق ہونا باعث فرحت و حیرت رہا.
  12. عدیل عبد الباسط

    غزل براٗٗئے ٓاصلاح

    جن احباب کے نام آپ نے ٹیگ کئے اصلاح تو وہی فرمائیں گے، میری ایک دو گزارشات ہیں، شاید مفید ہوں. 1. "تم تو بلا وجہ ہی" میرے خیال میں "وجہ" کی جیم ساکن ہوتی ہے. اگر واقعی ایسا ہے تو وزن خطرے میں ہے. اس کو خطرے سے نکالنے کے لیے" بے وجہ تم اے ہمدم " کرنے کی تجویز پر غور فرما لیں. 2. "لیکن جو جی میں...
  13. عدیل عبد الباسط

    غزل براٗٗئے ٓاصلاح

    بہت خوب! فیضان بھائی. بہت عمدہ مضامین، عام فہم الفاظ اور مناسب زیر و بم ہے.
  14. عدیل عبد الباسط

    کم عمری میں شادی یا بیٹیوں کی بربادی

    جنسی تعلیم اور جنسی ضروریات سے متعلق آگاہی اور جنسی ضروریات سے متعلق مثبت اور منفی رویوں سے اولاد اور شاگردوں کو مہذّب، محتاط اور تعمیری انداز سے آگاہ کرنا بے شک ضروری ہے. اس موضوع پر آگاہی اگر اپنوں سے اور خیر خواہوں سے ملے تو اس سے بڑھ کر خوش قسمتی کیا ہو گی. لیکن جنسی تقاضوں کی بیداری سے بہت...
  15. عدیل عبد الباسط

    کم عمری میں شادی یا بیٹیوں کی بربادی

    عورت کی صحت کا خیال نہ رکھنا، اس کی پسند نا پسند کو اہمیت دینے کی بجائے غلط بنیادوں پر وٹہ سٹہ کرنا یا پیدائش سے قبل رشتے طے کر دینا، عورت کی تندرستی کو بالائے طاق رکھ کر اولاد کے حصول کی کوشش کرتے رہنا یہ سب باتیں سراسر نا انصافی اور جاہلانہ رسومات پر مبنی ہیں. البتہ ان باتوں کا تعلق کم عمری کی...
  16. عدیل عبد الباسط

    مہمان زیرو میٹر محفلین کو ٹیگ کیجیے!

    تاہم! رہنمائی کے لئے شکریہ!
Top