نتائج تلاش

  1. ج

    انٹرنیٹ پر اردو یونیکوڈ کتابیں استفسار!

    جہاں تک مجھے علم ہے، کاپی رائٹ ستر اسی سال کے بعد ختم ہو جاتا ہے اور کام (کتاب وغیرہ) پبلک ڈومین میں چلا جاتا ہے۔ مثلاً ڈپٹی نذیر احمد کی کتب بلاجھجک انٹرنیٹ پر فراہم کی جا سکتی ہیں۔ جن کتب کے جملہ حقوق ابھی تک قانوناً محفوظ ہیں، وہ تو نیٹ پر فراہم نہیں کی جا سکتی، البتہ اقتباس پیش کیے جا سکتے...
  2. ج

    فائر فاکس میں اردو لکھنا

    جی پرانے کمپوٹر کیلئے ۹۸ برا نہیں۔ اس میں سب کچھ ہو سکتا ہے۔ اب اردو بھی لکھی جا سکتی ہے۔
  3. ج

    اردو ہندسے۔۔ غلط یونیکوڈ

    اس لیے میری رائے ہے کہ نفیس فونٹ زیادہ زیادہ سے استعمال کیے جائیں۔ اور ساتھ ہی خیال رکھا جائے کہ اردو تختہ ہی لکھنے کیلئے استعمال ہو، نہ کہ فارسی وغیرہ۔ اس فورم پر جو دری/فارسی فونٹ اپنانے کا دھاگہ چل رہا ہے، اس بات کا خیال رہے کہ غلط یونیکوڈ اردو کیلئے مصیبت نہ بن جائیں۔ اردو کا پہلا یونیکوڈ...
  4. ج

    جنگ فیڈ

    میں چونکہ لینکس پر ہوں، اس لیے akregator نامی ایک پروگرام استعمال کرتا ہوں۔ ویسے موزیلا کا تھنڈربرڈthunderbird بھی یہ کام کر لیتا ہے۔ اور گوگل سے پوچھیں تو کئی پروگرام مل جائیں گے۔
  5. ج

    پاکستان میں ہولناک زلزلہ یا قیامت صغری ؟

    ہیلی کاپٹر جتنے بھی ہوں، محدود پیمانے پر مدد پہنچا سکتے ہیں۔ پورے کے پورے شہر جو تباہ ہو گئے ہیں، ان کو بڑی مقدار میں اشیا کی ترسیل کی ضرورت ہے، جو ٹرکوں کے زریعے ہی پہنچ سکتی ہے۔ جب تک شاہراہ نہیں کھل جاتی صحیح امداد نہیں پہنچائی جا سکتی۔
  6. ج

    اردو ہندسے۔۔ غلط یونیکوڈ

    بات یہ ہے کہ ہندسے عربی، فارسی میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔ "نفیس ویب نسخ" میں صرف خالص اردو حروف ہی دیکھے جا سکتے ہیں۔ معروف مثال حرف ی کی ہے، جس کا اردو یونیکوڈ عربی یونیکوڈ سے مختلف ہے۔ اگر آپ یونی پیڈ کا عربی صفحہ دیکھو تو ایک ہی شکل کے حروف کے مختلف یونیکوڈ نظر آئیں گے، وجہ یہ ہے کہ یہ مختلف...
  7. ج

    اردو ہندسے۔۔ غلط یونیکوڈ

    دیکھنے میں آ رہا ہے (میرا شبہ ہے) کہ کچھ لوگ اردو ہندسے غلط یونیکوڈ کے ساتھ لکھ رہے ہیں۔ اگر آپ یہ پیغامات "نفیس ویب نسخ" میں دیکھیں تو یہ اردو ہندسے آپ کو نظر نہیں آئیں گے۔ مثلاً، ہندسہ آٹھ کا اردو یونیکوڈu+06f8 ہے، جبکہ u+0668غلط ہے۔ معلوم نہیں یہ ویب پیڈ کی وجہ سے ہو رہا ہے، یا کوئی اور وجہ...
  8. ج

    پاکستان میں ہولناک زلزلہ یا قیامت صغری ؟

    عطیات کے سلسلے میں اگر اچھی شہرت رکھنے والی تنظیموں کے بارے رہنمائی مل سکے جو واقعی اِن علاقوں میں کام کرنے کا تجربہ رکھتی ہوں۔
  9. ج

    فائر فاکس میں اردو لکھنا

    فائرفاکس میں اردو ویب پیڈ کے ساتھ یہ مسلئہ میں نے بھی دیکھا ہے کہ عنوان کے ڈبے میں تو اردو لکھتا ہے مگر پیغام کے ڈبے میں نہیں۔ فی الحال اس کے حل یوں ہیں ا) یونی پیڈ میں لکھو اور فورم کے ٹیکسٹ باکس میں کاپی، چسپاں کر لو۔ ۲) فائرفاکس کلیدی تختہ کا بوکمارکلٹ استعمال کرو۔ تفصیل یہاں ملاحظہ کرو۔
  10. ج

    نبیل کا اردو ویب پیڈ

    کاپی پیسٹ کیلئے دوسرے شارٹ کٹ ہوتے ہیں جو شاید کام کریں، یعنی "کنٹرول انسرٹ"، "شفٹ ڈیلیٹ"، "شفٹ انسرٹ"۔ چونکہ فورم کا اردو پیڈ ابھی تمام براؤزر میں توقع کے مطابق کام نہیں کرتا، اس لیے میری تجویز ہے کہ لوگوں کو یہ سہولت دی جائے کہ وہ اس کی بجائے ایک سادہ ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل۔ ٹیکسٹ باکس کا انتخاب کر...
  11. ج

    جنگ فیڈ

    اخبار جنگ نے اپنا آر۔ایس۔ایس۔ فیڈ شروع کیا ہے۔ مگر ٹیکسٹ کی بجائے تصویری خبروں کی سرخیاں دے رہا ہے۔ عجب بے ہودگی ہے! اگر آپ نے ابھی تک گوگل ریڈر(google reader) کی خبر نہیں سنی تو آزما کر دیکھو۔
  12. ج

    اخبارات

    آج زلزلے کی خبر انٹرنیٹ پر اخبارات میں، جنگ، نوائے وقت، ڈان، نیشن، کہیں بھی ڈھونڈو، تو کوئی خبر نہیں ملے گی۔ وہی رایئٹر یا اے۔پی۔ کی نیوز سٹوری ہے۔ کل کے اخبار میں شیدا ٹَلِّی یا شیرپاؤ کے ایک دو بیان چھاپ دیں گے۔ ۱) کیا ان اخباروں کے اپنے کوئی رپورٹر نہیں؟ اسلام آباد سے بھی خود خبر نہیں دے...
  13. ج

    خواتین کہاں ہیں؟

    کم از کم فورم کا عنوان تو بہتر ہو گیا ہے۔
  14. ج

    ویژول بیسک اپلیکیشن میں اردو کا استعمال

    اس کے جواب کیلئے تو نبیل جیسے عالم لوگوں کو تکلیف کرنا پڑے گی۔
  15. ج

    آر ایس ایس

    سوال کچھ سمجھ میں نہیں آیا۔ اگر اس فورم کی فیڈ ڈھونڈ رہے ہو تو فائرفاکس کی نچلی پٹی میں آپ کو اس کا نشان ملے گا، اس پر کلک کرو تو یہ بوکمارک ہو جائے گا۔ بوکمارک سے پتہ لے کر اپنے آر۔ایس۔ایس۔ پروگرام کو دے دو۔ پتہ یہ ہے: http://www.urduweb.org/mehfil/rss.php ریڈر کیلئے گوگل سے پوچھو۔ گوگل...
  16. ج

    فائر فاکس میں اردو لکھنا

    دوست، آپ نے کمپوٹر کے آپریٹینگ نظام کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ مزید تفصیل دو۔ عام معلومات یہاں موجود ہیں۔
  17. ج

    ونڈوز اردو کلیدی تختہ

    فائرفاکس کلیدی تختہ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ فائرفاکس میں کلیدی تختہ کیلئے جو بوکمارکلٹ ہے اسے استعمال کیا جائے۔ لےآؤٹ بدلنا آسان ہے۔ اس بوکمارکلت کے مصدد میں جو جاواسکرپٹ میں ہے آپ کو ایک گوشوارہ ملے گا جس میں ہر "کی" کا یونیکوڈ دیا گیا ہے۔ اس لےآؤٹ میں اپنے آفتابی لےآوٹ کے مطابق ردّوبدل کر لو،...
  18. ج

    ونڈوز اردو کلیدی تختہ

    مائیکروسافٹ کی سائٹ پر یہ تختہ لےآؤٹ ایڈیٹر موجود تو ہے۔ استعمال کرنے کا اتفاق البتہ نہیں ہؤا۔
  19. ج

    اراکین کی تعداد

    میرا اندازہ ہے کہ اِن ارکان کو شاید لکھنا ہی نہ آتا ہو۔ اگر میری بات سے کسی رکن کا استحقاق مجروح ہؤا ہے، تو پہلے تو وہ مجھے غلط ثابت کرے، یعنی لکھ کر دکھائے!
  20. ج

    نبیل کا اردو ویب پیڈ

    فائرفاکس کی سپورٹ تو ویب پر لازمی سمجھی جاتی ہے۔ یہ میں اس لیے کہہ رہا ہوں کہ گوگل کی تمام ویب عملیات اس کا خیال رکھتی ہیں۔ قیاس کیا جاتا ہے کہ گوگل کسی وقت جی۔براؤزر کے نام سے فائرفاکس کی شاخ نکالے گا جو سارے ویب پر چھا جائے گی۔ انٹرنیٹ پر آج جو گوگل کہتا ہے وہ ہی انٹرنیٹ کا قانون سمجھا جاتا ہے۔
Top