نتائج تلاش

  1. ج

    اللہ سے معافی مانگو

    مجھے یاد پڑتا ہے کہ ونڈوز کا "ریئل پلیر" ایک دردِ سر ہؤا کرتا تھا۔ ہر وقت اس کچھ نئی چیز نیٹ سے لادنے کی ضرورت پڑی رہتی تھی۔ اب نجانے کیا حال ہے۔ مگر مجھے خوشگوار حیرت ہوئی کہ لینکس کیلئے "ریئل پلیر" جو کہ اصلاً ہیلکس نے بنایا ہے، نہایت اچھی عملیات ہے۔ https://player.helixcommunity.org/
  2. ج

    ہم آپ کے ہیں کون!

    اس میں امریکہ کو قصوروار ٹھیرانا غلط ہے۔ بات یہ ہے کہ ملک کے حکمران غلام ذہنیت کے مالک ہیں۔ ٹکے دو ٹکے یا گرین کارڈ کے بدلے بکنے کو تیار رہتے ہیں۔ امریکہ ان حکمرانوں کو چھوٹا موٹا ذاتی فائدہ دے دیتا ہے، ملک کے لیے جب انہوں نے کچھ مانگا ہی نہ ہو، تو کوئی کیا دے گا۔ ایف ۱۶ کی کمیشن حکمرانوں کو...
  3. ج

    انٹرنیٹ ریڈیو

    چلو "ریئل پلیر" ڈال کے دیکھتا ہوں [ram:c4dc83300d]http://64.34.147.165/CFMJAM[/ram:c4dc83300d]
  4. ج

    تلاشِ گمشدہ

    بہت خوب، یہ "ریئل پلیر" فائرفاکس:لینکس میں بھی صحیح کام کرتا ہے۔
  5. ج

    محفل فورم کی تنظیم نو

    دوسرا یہ کہ ادبی چوپالوں پر بھی تو کاپی چسپاں ہی چل رہا ہے۔ اس لیے "مزہبی" چوپالوں کو محدود کرنا میری رائے میں اچھی سمت میں قدم نہیں لگتا۔ "بی۔بی۔سی" کافی خوبصورت لگ رہا ہے۔ نبیل، مبارکباد قبول کریں۔
  6. ج

    چوری شدہ سافٹ ویئر کا مسئلہ

    تجارتی شاہراوں پر لوٹنے والوں کو قزاق کہتے ہیں۔ چونکہ انٹرنیٹ بھی ایک شاہراہ ہے، اس لیے یہاں بھی قزاقی کی اصطلاح لاگو ہوتی ہے۔ یورپی تاریخ اپنے قزاقوں کو اچھا ہی سمجھتی ہے۔ مشہور انگریز شاعر جون میزفیلڈ نے بحری قزاقوں کا اپنی نظم میں یوں ذکر کیا ہے...
  7. ج

    چوری شدہ سافٹ ویئر کا مسئلہ

    ویسے اسے چوری نہیں کہتے، بلکہ قزاقی کہتے ہیں۔ آج جتنی بھی پڑی ایمپائر ہیں، برطانیہ، فرانس، امریکہ، بحری قزاقوں کی وجہ سے یہاں تک پہنچی ہیں۔ ان ملکوں کی تاریخ میں قزاقوں کو اچھے الفاظ میں یاد کیا جاتا ہے۔ ویسے میں آپ سے متفق ہوں کہ آزاد مصدر سافٹ ویر اور لینکس ہی استعمال کرنا چاہیے۔
  8. ج

    محفل فورم کی تنظیم نو

    اگرچہ میری عمومی رائے یہی رہی ہے کہ فورم لوگوں کا عملی رحجان دیکھ کر ہی بنائے جائیں، مگر چونکہ اب مذہبی موضوعات پر چوپال بن چکے ہیں، اس لئے انہیں یک لخت ختم کرنا مناسب نہیں لگتا۔ اب تک لکھنے والوں کی کل تعداد بیس پچیس سے زیادہ نہیں ہو گی، اس لیے پوسٹ کی تعداد ابھی کوئی معنٰی نہیں رکھتی۔...
  9. ج

    انٹرنیٹ ریڈیو

    اگر آپ انٹرنیٹ پر دلچسپ ریڈیو سننا چاہو، اور آپ کے پاس اچھا انٹرنیٹ کنیکشن ہے، تو ٹورانٹو کے ایک مقامی سٹیشن کا ایک پروگرام سننے کا مشورہ دیتا ہوں۔ یہ ٹورانٹو کے وقت کے مطابق ہفتے کو عموماً رات دس بجے سے رات گئے ایک بجے تک سنا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں اس وقت اتوار کی صبح سات بجے سے دس بجے تک...
  10. ج

    ونڈوز کمپیوٹر کی حفاطت

    اصل میں ونڈوز ۹۸ زیادہ محفوظ ہے بنسبت ۲۰۰۰ اور ایکس۔پی۔ کے، کیونکہ اس میں "سرور" قسم کی چیزیں نہیں ہوتیں۔ اگر لوگ فائرفاکس اپنا لیں، ارو ساتھ ہی آؤٹ لُک سے توبہ کر لیں تو اُن کے ۸۵ فیصد مسائل حل ہو جائیں گے۔
  11. ج

    آپ کون سا اردو سافٹ وئر استعمال کرتے ہیں

    برسوں پہلے کراچی میں طارق روڈ پر ایک دکان تھی جو دنیا جہاں کا سافٹ وئیر کاپی کر کے فلوپی ڈسکوں پر بیچتی تھی۔ پھر امریکی احکام آئے اور راتوں رات دکان بند ہو گئ۔ اب جو کاپی شدہ سافٹ وئیر عام ملتا ہے یہ مائیکروسافٹ وغیرہ کی رضا سے ہی ملتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ وہ اپنا مارکیٹ لیڈرشپ کا مقام نہیں کھونا...
  12. ج

    ایکسپلورر میں اردو

    اکثر نواموز لوگوں کو پی۔ڈی۔ایف کی شُدبُد نہیں ہوتی۔ یا میری طرح سُست الوجود ہوتے ہیں، کہاں ایکرو لادنے کی زحمت کریں گے، یا سست رفتار انٹرنیٹ لادنے کی اجازت نہیں دیتا۔ اس لیے بہتر ہو گا کہ قاعدے ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل۔ میں بھی فراہم کیے جائیں۔
  13. ج

    فائر فاکس۔ ٹوٹکا ۵

    اکثر لوگ " براؤزر کوکیز" کی اہمیت کو نہیں سمجھتے۔ اگر آپ ان پر توجہ نہ دیں اور فائرفاکس کی ترجیحات میں انھیں اپنی عمومی حالت میں چھوڑ دیں تو یہ اشتہاری کمپنیوں کی طرف سے آپ پر جاسوسی کرنے کا ایک ذریعہ بن سکتی ہیں۔ عمومی ترجیح "until they expire" ہے۔ یہ طریقہ غلط ہے۔ صحیح طریقہ یوں ہے۔...
  14. ج

    فائر فاکس۔ ٹوٹکا ۴

    "ماؤس" کا سیدھا سادھا ترجمہ کرنے کی کوشش تھی۔ شارق، آپ کے ایواٹار میں یہ کیا آئینسٹاین کی شبیہ ہے؟
  15. ج

    لینکس سے کون خائف ہے؟

    شارق، یقیناً آپ لینکس سے نہیں ڈرتے۔ ڈی۔آر۔ایم، "ڈیجیٹل رایٹس مینیجمنٹ" کا مخفف ہے۔ مثلاً آپ نے گانے کی کوئی سی۔ڈی۔ خریدی۔ اب یہ ونڈوز کی مرضی ہو گی کہ وہ آپ کو اس کی کاپی بنانے دے یا نہیں۔ یا گانے کا فورمیٹ بدلنے دے (ایم۔پی۔۳ وغیرہ)۔ یا گانا سنانے سے پہلے انٹرنیٹ پر رابطہ کر کے کمپنی سے پوچھے...
  16. ج

    فائر فاکس یوزرز سے گزارش

    اعجاز، غالباً آپ نے کوئی فونٹ زبردستی فائرفاکس میں لگائے ہوئے ہیں جس سے کرسر مستی کرتا ہے۔ جاواسکرپٹ بند کرنے کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ ترجیحات میں جا کر بند کر دیا جائے۔ یہ طریقہ غلط ہے۔ صحیح طریقہ یوں ہے: http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=156
  17. ج

    سورت البقرہ کی پہلی پانچ آیات ربانی

    اگر اس طرح کا مسلئہ اب بھی پیش آئے تو فائرفاکس میں جاواسکرپٹ بند کر کے کوشش کریں۔ کم از کم ٹیکسٹ باکس تو سیدھی سادھی طرح کام کرے گا۔
  18. ج

    فائر فاکس یوزرز سے گزارش

    اعجاز، آپ "جاوا سکرپٹ" بند کر کے کوشش کریں۔ میرا اندازہ ہے کہ ٹھیک کام کرے گا۔
  19. ج

    فائر فاکس پر اکیلے اعراب کا ڈسپلے؟

    ہاں پوسٹ کے بعد سٹایل شیٹ کی وجہ سے اعراب آپس میں گُڈ مڈ ہو جاتے ہیں۔ سٹایل شیٹ ہٹا کر دیکھیں تو ٹھیک نظر آتے ہیں۔ View/Page Style/No Style
  20. ج

    فائر فاکس پر اکیلے اعراب کا ڈسپلے؟

    فائرفاکس میں کوشش کر کے دیکھتا ہوں۔ ُ َ ِ ّ ٍ ً ٰ ء ٰ ٹیکسٹ باکس میں تو نظر آ رہے ہیں۔ اب پوسٹ کر کے دیکھتا ہوں۔
Top