پاکستان کے نجی نیوز چینل جیو کا کہنا ہے کہ اسے دبئی انتظامیہ نے وہاں سے اپنی نشریات بند کرنے کے لیے کہا ہے۔ ٹی وی چینل نے اس کی وجہ معزول ججوں کی بحالی کے لیے حمایت اور صدر پرویز مشرف پر تنقید بتائی ہے۔
دبئی حکام کے ایک مراسلے کا حوالہ دیتے ہوئے چینل کا کہنا ہے کہ اسے کم سے کم دو ٹاک شو...