نتائج تلاش

  1. عبدالجبار

    نیا سکول - داخلہ کھلا ہے

    میری طرف سے بھی اچھی بات لیں اور اُدھار چُکتا کریں۔ “جن کو سوجھ بوجھ ہوتی ہے وہ کبھی کچھ نہیں پاتے، ہمیشہ بھٹکے رہتے ہیں، زندگی کے معانی کبھی ان کی سمجھ میں نہیں آتے، بس اس دنیا میں احمق لوگوں کے مزے ہیں، وہ ہمیشہ پا لیتے ہیں، کیونکہ وہ پانے کا مطلب ہی نہیں سمجھتے۔۔“
  2. عبدالجبار

    دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

    جی الحمدللہ! ویسے یہ پوری غزل میں محفل میں اس صفحہ پر لکھ چکا ہوں۔ http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=5251 مزید میری شاعری درج ذیل لنک پر بھی موجود ہے۔ http://www.oururdu.com/forum/viewtopic.php?t=96
  3. عبدالجبار

    "یاد" کے موضوع پر اشعار!

    یاد کر کے اور بھی تکلیف ہوتی تھی عدم بھول جانے کے سِوا کوئی بھی تو چارہ نہ تھا
  4. عبدالجبار

    دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

    مرے لب سے مری اپنی کہانی کیوں نہیں جاتی جدائی کے دنوں میں رُت سہانی کیوں نہیں جاتی بہت غم ہے مجھے تڑپا کے تُو نے مجھ کو چھوڑا ہے تجھے پانے کی یہ حسرت پُرانی کیوں نہیں جاتی ہے تُو مانوس کیوں جّبار اتنا اُن کے کوچے سے تری اُن کی گلی میں آنی جانی کیوں نہیں جاتی اگلا لفظ “مانوس“
  5. عبدالجبار

    دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

    سو بار چمن مہکا سو بار بہار آئی دنیا کی وہی رونق دل کی وہی تنہائی دیکھے ہیں بہت ہم نے ہنگامے محبت کے آغاز بھی رُسوائی ، انجام بھی رُسوائی اگلا لفظ “ تنہائی “
  6. عبدالجبار

    دل کے موضوع پر اشعار!

    اُن کی محفل میں تو ہو ہی جائے گا اک دن گزر وہ ہمیں دل میں جگہ دیں، یہ ہمارے دل میں ہے دل کی باتیں پوچھنے کی ضد ہے آخر کس لئے ؟ دل ہی دل میں خود سمجھ لو، جو ہمارے دل میں‌ہے
  7. عبدالجبار

    بیت بازی

    اُن کی محفل میں تواضع کا عجب عالم تھا وہ گرجتے ہی رہے ، اشک برستے ہی رہے
  8. عبدالجبار

    تعارف خوش آمدید جناب عبدالجبار صاحب

    السلام و علیکم! شکریہ! تو قیر بھائی! مجھے بھی خوشی ہوئی! :) میں کافی دنوں بعد حاضر ہوا ہوں، جیسا کہ میں بتا کر گیا تھا کے مجھے اعتکاف کرنا ہے، سو 10 دن چھٹی کروں گا، لیکن کیا ہوا کہ اعتکاف کے بعد 3 دن عید اور پھر مجھے ایک بہت پرانے دوست کے بھرپور اسرار پر اُس کے ہاں میر پور (آزاد...
  9. عبدالجبار

    نیا سکول - داخلہ کھلا ہے

    ماسٹر صاحب! میری بھی حاضری لگا دیں! لیکن اچھی بات ادھار رہی، اگلی بار آؤں گا تو ایک اچھی بات بھی ساتھ لیتا آؤں گا۔
  10. عبدالجبار

    "یاد" کے موضوع پر اشعار!

    یادِ ماضی عذاب ہے یا رب! چھین لے مجھ سے حافظہ میرا
  11. عبدالجبار

    "میری پسند"

    جو دوستی نہیں ممکن تو پھر یہ عہد کریں کہ دشمنی میں بہت دور تک نہ جائیں گے
  12. عبدالجبار

    بس

    اُس کی رحمت کا کیا حساب کریں بس ہمی سے حساب کرتی نہیں یہ محبت ہے سُن! زمانے سُن! اتنی آسانیوں سے مرتی نہیں
  13. عبدالجبار

    “×+- “اُف یہ رانگ کال۔۔۔۔۔۔!“ -+ד

    پسندیدگی کے اظہار پر سب کا شکریہ
  14. عبدالجبار

    بات

    خود پسندی شعار ہے اُن کا تُو بتوں سے خدا کی بات نہ چھیڑ
  15. عبدالجبار

    یوں

    نقابِ رُخ اُلٹ دیں یا نہ اُلٹیں وہ تہِ گردوں مہِ کامل کی تابش اُن سے کم یوں بھی ہے اور یوں بھی
  16. عبدالجبار

    بیت بازی

    رنگ چڑھنے لگا اِن پر بھی صنم خانوں کا اب تو اللہ نگہباں ہے مسلمانوں کا
  17. عبدالجبار

    دل کے موضوع پر اشعار!

    یہی دل تھا کہ ترستا تھا مراسم کے لئے اب یہی ترکِ تعلق کے بہانے مانگے
  18. عبدالجبار

    "میری پسند"

    بڑا اعزاز ہے سعدی محبت کی گدائی میں مگر میری انا مجھ کو گدا ہونے نہیں دیتی
  19. عبدالجبار

    محبت کے موضوع پر اشعار!

    بڑا اعزاز ہے سعدی محبت کی گدائی میں مگر میری انا مجھ کو گدا ہونے نہیں دیتی
Top