قرآنِ کریم کی ساری آیات خوبصورت ہیں لیکن طبائع کے اختلاف کی وجہ سے کچھ آیتیں انسان پر زیادہ اثر کرتی ہیں۔ آیت کے اپنے زورِ بیان کے ساتھ ساتھ بیرونی عوامل بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ ایسا کئی دفعہ ہوتا ہے کہ وہی آیت جو بارہا سنی ہوتی ہے کسی خاص موقع پر خاص کیفیت میں پڑھنے یا سننے کا الگ ہی مزا ہے۔...