نتائج تلاش

  1. ب

    اس کی بھی ہر اک راہ میں شامل تھا کبھی میں

    اس شہر کی گلیاں بھی مجھے بھول گیئں کیا؟ ان کے تو شب و روز میں شامل تھا کبھی میں۔ نثر میں دیکھئے تو یوں بنتا ہے ۔۔۔ میں تو کبھی اس شہر کی گلیوں کے شب و روز میں شامل تھا، کیا یہ بھی مجھے بھول گئی ہیں؟ ۔۔۔ جو بالکل درست ہے۔
  2. ب

    اس کی بھی ہر اک راہ میں شامل تھا کبھی میں

    بہت خوب۔ خوشبو سا مہکتا ہوا دل تھا کبھی میں ۔۔۔ اس مصرعے میں کوئی لفظ کتابت سے گر گیا ہے، مکمل کر دیجے۔
  3. ب

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    واااہ! کیا بات ہے۔ اللہ کرے زورَ قلم اور زیادہ ۔۔۔ انہیں روک لو کہ میں ہوں کوئی اک چراغ شب کا مجهے دن میں مت بجهائیں ترے شہر کی ہوائیں
  4. ب

    برائے تنقید ۔۔۔ اور بھی لاکھ درمیاں تھی بات۔

    حسن سے عشق تک کہاں تھی بات۔ اور بھی لاکھ درمیاں تھی بات۔ ٭٭٭ کچھ ہمیں بات جاں سے بڑھ کر تھی۔ کچھ اُسے راندگیِٔ جاں تھی بات۔ ٭٭٭ ہم عبث سوچتے رہے غمِ یار۔ کب کوئی بات میں نہاں تھی بات۔ ٭٭٭ اک نظر بھر کے اس نے دیکھا تھا۔ رہ گئی پھر وہیں جہاں تھی بات۔ ٭٭٭ شرح و تفسیرِ گفتگو کچھ تھی۔ اور لہجے سے کچھ...
  5. ب

    تنقید کے لئے ۔۔۔ صرف عنوان ہی کیا سارا فسانہ تیرا۔

    میں یہ مصرعہ بدل دیتا ہوں۔ "صومعہ دار ترے کر کے بہانہ تیرا" کیسا رہے گا؟
  6. ب

    تنقید کے لئے ۔۔۔

    اتنے مفید مشوروں کا شکریہ جناب۔ غزل قطع و برید کے عمل میں ہے۔
  7. ب

    تنقید کے لئے ۔۔۔ صرف عنوان ہی کیا سارا فسانہ تیرا۔

    صرف عنوان ہی کیا سارا فسانہ تیرا۔ عکس کب میرا ہے جو آئینہ خانہ تیرا۔ ٭٭٭ ناچتے اور ہی لے پر ہیں یہ اربابِ نشاط۔ مفتی و شیخ و فقیہہ کر کے بہانہ تیرا۔ ٭٭٭ جام و مِینا ہی نہیں، ساقی و صہبا ہی نہیں۔ پیرِ میخانہ ترا ہے تو زمانہ تیرا۔ ٭٭٭ کام کر دے سِپر انداختہ لوگوں کا ذرا۔ اے کہ خالی نہیں جاتا ہے...
  8. ب

    تنقید کے لئے ۔۔۔

    آپ کی ذرہ نوازی ہے جو اتنی گراں قدر رائے سے نوازا۔ میں نے یہ غزل پیش ہی تنقید کے لئے کی تھی۔ آپ کی تنقید تو شاعری کی اساسیات کی تفہیم میں مدد کر رہی ہے، آپ دل آزاری کی بات کیوں کریں گے؟ غزل، کسی بھی تخلیقی عمل کی طرح نمو کے عمل سے گزرتی رہے گی۔ آپ کی رہنمائی کی ہمیشہ ضرورت رہے گی۔ سلامت رہیں۔
  9. ب

    منصور آفاق کی تازہ غزل ۔آسماں تجھ کو بنا کر کافری کرتا رہا

    کھول کر رنگوں بھرے ۔۔۔ واہ۔ واہ۔ سلامت رہیں، دل خوش کر دیا۔
  10. ب

    ایک نظم ۔۔۔ یہ شہر بیمار ہے طبیبو!

    یہ لوگ جو شہر کی رگوں میں، لہو کی مانند دوڑتے ہیں، یہ لوگ جو اس کی زندگی ہیں، یہ لوگ خود زندگی کی صورت بھی دیکھنے کو ترس رہے ہیں۔ یہ شہر بیمار ہے طبیبو! یہ کیسا آزار ہے طبیبو؟
  11. ب

    تنقید کے لئے ۔۔۔

    عنایت۔ گراں قدر آراء ہیں۔
  12. ب

    تنقید کے لئے ۔۔۔

    اِس طرف اور اُس پار کے درمیاں۔ زندگانی ہے منجدھار کے درمیاں۔ ٭ ٭ ٭ مصلحت بیں ہے منصِف تو ملحوظ رکھ۔ فاصلہ دست و دستار کے درمیاں۔ ٭ ٭ ٭ دشمنِ جان اٹکا ہے، جاں کی طرح۔ داغِ دل، خال و رخسار کے درمیاں۔ ٭ ٭ ٭ برق رَفتاریِٔ شیخ تو دیکھیے۔ مسجِد و کوچۂِ یار کے درمیاں۔ ٭ ٭ ٭ پھر حساب ہائے یاراں کی...
  13. ب

    زندگانی ہے منجدھار کے درمیاں۔

    اِس طرف اور اُس پار کے درمیاں۔ زندگانی ہے منجدھار کے درمیاں۔ ٭ ٭ ٭ مصلحت بیں ہے منصِف تو ملحوظ رکھ۔ فاصلہ دست و دستار کے درمیاں۔ ٭ ٭ ٭ دشمنِ جان اٹکا ہے، جاں کی طرح۔ داغِ دل، خال و رخسار کے درمیاں۔ ٭ ٭ ٭ برق رَفتاریِٔ شیخ تو دیکھیے۔ مسجِد و کوچۂِ یار کے درمیاں۔ ٭ ٭ ٭ پھر حساب ہائے یاراں کی...
  14. ب

    یعقوب آسی صاحب کی توجہ کے لئے ۔۔۔

    جزاکم اللہ الف خیر۔
  15. ب

    غزل

    صاحبو! نیٹ پہ کسی کے بارے میں کیا کہا جا سکتا ہےکہ کون کب کیا بن کے تماشائے اہلِ کرم دیکھتا ہے؟
  16. ب

    یعقوب آسی صاحب کی توجہ کے لئے ۔۔۔

    تو کیا جواب عام فورم میں مل جائے گا؟ ٹیگ کیا مسیج کی پہلی سطر میں لکھا جائے؟ اگر آپ مثال کے طور پر محترم آسی صاحب کا نام لکھ کر بتا سکیں؟
  17. ب

    یعقوب آسی صاحب کی توجہ کے لئے ۔۔۔

    درستگی کا بہت بہت شکریہ اسامہ صاحب۔ میری معلومات ابھی ذرا کم ہیں۔ خلافِ ادب کوئی بات ہو گئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں۔
  18. ب

    غزل

    طارق جی، ابر ہے، آب ہے ۔۔۔ والے شعر کے بارے میں ذرا تصور کیجے ۔۔۔ نہر کا کنارا ہو، بادل چھائے ہوئے ہوں، ہلکی ہلکی ہوا چل رہی ہو، بادہ بھی ہو اور آپ کسی خاص ہستی سے کہہ سکتے ہوں کہ ۔۔۔ دیکھو یہ سماں ہے اور ہم دونوں یہاں ہیں ۔۔۔ تو پھر یقیناً یہ تمام قدرت کی نشانیاں ہیں کہ پیاس کے دن ختم ہوئے۔
  19. ب

    غزل

    بہت بہت شکریہ اتنی گراں قدر اور مفید تنقید کے لئے۔ غزل پر ان آراء کی روشنی میں نظرِ ثانی کی جائے گی۔ میں ایک مرد ہوں، اگرچہ نام بلا شبہ مشکوک سا ہے۔ سلامت رہیں۔
  20. ب

    یعقوب آسی صاحب کی توجہ کے لئے ۔۔۔

    مکرمی۔ ا۔ کیا "مفعولاتن مفعولاتن مفعولن" معروف بحروں میں سے ہے؟ کوئی شعر مثال کے طور پر؟ ۲۔ مندرجہ ذیل دو مصرعوں میں سے کون سا اس بحر پہ زیادہ درست رہتا ہے؟ رستا کھلتا ہے گم ہو جانے کے بعد ۔۔۔ یا ۔۔۔ رستا کھلتا ہے تو کھو جانے کے بعد۔ (مسجِد سے کچھ آگے، میخانے کے بعد۔)
Top