اداسیوں کا سبب جو لکھنا
تو یہ بھی لکھنا
کہ چاند چہرے،شہاب آنکھیں بدل گئے ہیں
وہ لمحے جو تیری راہوں میں
میرے آنے کے منتظر تھے
وہ تھک کے سایوں میں ڈھل گئے ہیں
وہ تیری یادیں،خیال تیرے
وہ تیری آنکھیں سوال تیرے
وہ تم سے میرے تمام رشتے
بچھڑ گئے ہیں اجڑ گئے ہیں
اداسیوں کا سبب جو لکھنا
تو یہ...