نتائج تلاش

  1. محمداحمد

    ہاؤؤؤؤؤؤؤ ۔۔۔۔ از ۔۔۔۔ عبد اللہ محمد

    سرپٹ دوڑتے ہوئے اُس نے ایک دفعہ پھر سے مُڑ کر دیکھا جیسے پوچھ رہا ہو میرا قصور کیا ہے؟ اس کی ملتجیانہ نظریں بار بار سوال کر رہی تھیں، ایک دفعہ میرا قصور تو بتا دو؟ اس کا سانس پھولتا جا رہا تھا، ٹانگیں پسینے سے شرابور اور بھاری ہوتی جارہی تھیں قریب تھا وہ گر جاتا لیکن اپنی جانب بڑھتے ہوئے ہجوم...
  2. محمداحمد

    غزل ۔ زندگانی کا بنا لیجے چلن حُسنِ سُلُوک ۔ محمد احمدؔ

    ایک پرانی غزل اہلِ محفل کی نذر: غزل زندگانی کا بنا لیجے چلن حُسنِ سُلُوک لوگ جیسے بھی ہوں رکھیے حسنِ ظن، حُسنِ سُلُوک سعیِ پیہم ہو کہ ہر دن زندگی کا خوب ہو ہر عمل حسنِ عمل ہو ہر جتن حُسنِ سُلُوک رہبرو! فتنہ گرو! غارت گرانِ دیں سُنو الحذر! اب چاہتا ہے یہ وطن، حُسنِ سُلُوک دھوپ ہے تو کیسا...
  3. محمداحمد

    بروج انسٹیٹیوٹ ۔۔۔ ایک تعارف

    بروج انسٹیٹیوٹ ایک غیر منافع کش ادارہ ہے اور ان کا مقصد جدید وسائل کو استعمال کرتے ہوئےاسلامی موضوعات پر فاضل مقررین کی قران و حدیث پر مبنی تعلیمات عام لوگوں تک پہنچانا ہے۔ ان کے پروگرامز کی ویڈیوز ان کے فیس بک پیج پر فراہم کی جاتی ہیں کہ جو احباب ذاتی طور پر پروگرامز میں شرکت نہیں...
  4. محمداحمد

    نشست بند ، اردو اور چالان

    یہ جو بار بار "آپ کے علاقے کے ٹریفک کے قوانین اور معلومات" کی لڑی سامنے آتی ہے ۔ اس سے ہمیں اپنی یہ تحریر یاد آتی ہے سو اہلِ محفل کے لئے پیش کر رہے ہیں۔ نشست بند ، اردو اور چالان ہماری اردو میں انگریزی اس بُری طرح گُھسی ہوئی ہے کہ چاہیں بھی تو اُسے نکالا نہیں جا سکتا۔ لیکن بات یہ ہے کہ دراصل...
  5. محمداحمد

    صدر ممنون حسین کی ایک تقریر جو مجھے دل سے پسند ہے

    دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی شریکِ جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
  6. محمداحمد

    صارفین کی پرائیویسی نہ رکھنے پرواٹس ایپ بانی نے فیس بک چھوڑ دیا

    دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک کی ملکیت انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جان کوم نے بھی فیس بک کو چھوڑ دیا۔ اس سے قبل واٹس ایپ کے دوسرے شریک بانی برائن ایکٹن نے بھی رواں برس مارچ میں نہ صرف اس کمپنی کو چھوڑ دیا تھا، بلکہ اس نے فیس بک سے...
  7. محمداحمد

    چست فقرے۔ کیا حذف کیا؟

    اکثر ہم محفل پر لکھتے ہوئے فقروں میں کچھ کاٹ چھانٹ کرتے ہیں ۔ کچھ الفاظ حذف کر دیتے ہیں اور پھر دل میں کہتے ہیں کہ اب فقرہ زیادہ چست ہے ۔ آپ اگر نظرِ ثانی کے بعد ایسا کچھ کرتے ہیں تو اُسے اس لڑی میں شامل کیجے۔ اصل متن یہاں پوسٹ کیجے اور پوسٹ کا حوالہ بھی ہو سکے تو دے دیجے۔ اصل فقرہ ...
  8. محمداحمد

    میں نے اس اردو متبادل کا انتخاب کیا

    السلام علیکم، سب پاکستانیوں کی طرح میں بھی اردو میں کچھ الفاظ انگریزی کے بولتا ہوں جو کہ اردو میں رچ بس گئے ہیں۔ کیونکہ جتنی اردو میں بولتا ہوں اُسے سن کر ہی لوگوں و اختلاجِ قلب ہونے لگتا ہے سو انتہا پسندی سے بچنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ تاہم محفل پر لکھتے ہوئے میں کوشش کرتا ہوں کہ زیادہ تر...
  9. محمداحمد

    غزل ۔ یہ میں کیسے نگر میں آ گیا ہوں۔ محمد یعقوب آسیؔ

    غزل یہ میں کیسے نگر میں آ گیا ہوں کہ خود کو اجنبی سا لگ رہا ہوں یہ تنہائی ہے کیوں میرا مقدر یہ تنہائی میں اکثر سوچتا ہوں سرِ دشتِ تخیل یہ خموشی میں اپنی ہی صدا سے ڈر گیا ہوں تمہاری ذات سے نسبت جو ٹھہری سو خود کو معتبر لگنے لگا ہوں کھٹکتا ہوں انہیں، تو کیا عجب ہے تمہارے ساتھ جو بیٹھا ہوا...
  10. محمداحمد

    جادو کا کھلونا ۔۔۔از ۔۔۔ محمد احمدؔ

    جادو کا کھلونا محمد احمد آج تو میں اِس دنیا کو انفرینڈ کر ہی دوں گا۔ میں نے آج پھر تلملاتے ہوئے کہا۔ ویسے ہی جیسے ہر بار زخم کھا کر ہاتھ ڈریسنگ باکس میں رکھے مرہم و نشتر کی طرف بڑھتا ہے کہ اب کچھ علاج ہونا ہی چاہیے۔ لیکن بقول راشد: زہرِ غم کی نگہِ دوست بھی تریاق نہیں جا ترے درد کا درماں دلِ...
  11. محمداحمد

    عقل ہے محوِ تماشا ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمدؔ

    تازہ تحریر (کل کی) اہلِ محفل کے نام عقل ہے محوِ تماشا محمد احمدؔ رحیم چاچا اچھے خاصے گدھے تھے اور میں اُن کا بھی گدھا تھا۔ یوں تو گدھا ہونے میں کوئی خاص برائی نہیں ہے لیکن جب انسانوں میں گدھے کے نام سے سے منسوب خصوصیات والے لوگ دیکھتا ہوں تو مجھے کافی شرمندگی ہوتی ہے۔ ان میں سے بھی کچھ لوگ تو...
  12. محمداحمد

    شبنم افشانی ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمد

    شبنم افشانی اے غریبِ شہر تیری رب نگہبانی کرے لوڈ شیڈنگ کے ستائے، تجھ پہ آسانی کرے گر نہیں تجھ کو میسر گرمی دانوں کا سفوف٭ آسماں تیری کمر پر شبنم افشانی کرے محمد احمدؔ * prickly heat powder
  13. محمداحمد

    غزل ۔ تیرے جلوے اب مجھے ہر سو نظر آنے لگے ۔ صباؔ افغانی

    غزل تیرے جلوے اب مجھے ہر سو نظر آنے لگے کاش یہ بھی ہو کہ مجھ میں تُو نظر آنے لگے اِبتدا یہ تھی کہ دیکھی تھی خوشی کی اک جھلک انتہا یہ ہے کہ غم ہر سُو نظر آنے لگے بے قراری بڑھتے بڑھتے دل کی فطرت بن گئی شاید اَب تَسکین کا پہلو نظر آنے لگے ختم کردے اے صباؔ اب شامِ غم کی داستاں دیکھ اُن آنکھوں...
  14. محمداحمد

    چڑھتا سورج، دھیرے دھیرے، ڈھلتا ہے، ڈھل جائے گا۔

    یہ بہت اچھا کلام ہے۔ اور کافی عبرت انگیز بھی ہے۔ تاہم دوستوں کی رائے اس بار پر چاہیے کہ آیا موسیقی کے ساتھ ہونے سے اس کی اثر آفرینی اور عبرت انگیزی پر کیا فرق پڑتا ہے؟
  15. محمداحمد

    افتخار عارف کوئی مژدہ نہ بشارت نہ دعا چاہتی ہے

    غزل کوئی مژدہ نہ بشارت نہ دعا چاہتی ہے روز اک تازہ خبر خلق خدا چاہتی ہے موج خوں سر سے گزرنی تھی سو وہ بھی گزری اور کیا کوچۂ قاتل کی ہوا چاہتی ہے شہر بے مہر میں لب بستہ غلاموں کی قطار نئے آئین اسیری کی بنا چاہتی ہے کوئی بولے کے نہ بولے قدم اٹھیں نہ اٹھیں وہ جو اک دل میں ہے دیوار اٹھا چاہتی...
  16. محمداحمد

    منہ دھو رکھیے۔ [فیس واش کی فسوں کاریاں] از ۔۔۔ محمد احمدؔ

    منہ دھو رکھیے فیس واش کی فسوں کاریاں از ۔۔۔ محمد احمدؔ منہ دھو رکھنے کا مشورہ زندگی میں کبھی نہ کبھی آپ کو بھی ضرور ملا ہوگا۔ یہ الگ بات ہے کہ آپ نے اسے مشورہ سمجھا ہی نہ ہو۔ اگر سمجھا ہوتا تو طبیعت کے ساتھ ساتھ چہرے کی جلد بھی صاف ہو جاتی۔ لگے ہاتھ چہرے کا نکھار ، طعنے کی پھٹکار کو کچھ...
  17. محمداحمد

    مبارکباد ماہِ رمضان - رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ

    الحمدللہ رمضان المبارک کا رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہم پر سایہ فگن ہوا چاہتا ہے۔ تمام مسلم بہنوں اور بھائیوں سے درخواست ہے کہ درج ذیل دعاؤں کو اپنی ہر نماز میں اللہ سے طلب کریں۔ یا اللہ ہمیں رمضان کا بابرکت مہینہ نصیب فرما اور ہمیں توفیق عطا فرما کہ ہم اس ماہِ مقدس میں زیادہ سے زیادہ فیوض...
  18. محمداحمد

    [مصباح الحق] - ان میں وہ ہیرو والی خصوصیات نہیں ہیں

    مصباح الحق بھی ریٹائرڈ ہو گئے۔ کسی ایماندار سرکاری ملازم کی طرح، جس سے ساری زندگی اس کے اپنے بھی خفا رہے اور بیگانے بھی ناخوش۔ کیا شاندار کھلاڑی تھے اور اس سے بھی اچھے کپتان۔ اپنے شہرت یافتہ کپتان سے بھی زیادہ اچھے۔ 49 میچ کھیلے، 24 جیتے، 14 ہارے اور 11 برابر کیے۔ ٹیسٹ کی تیز ترین سینچری...
  19. محمداحمد

    میانداد، ماؤنٹین چکن اور ڈومینیکا

    1992 کے ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھارت کے خلاف ہونے والے میچ میں وکٹ کے پیچھے موجود کرن مورے کی جانب سے کسے گئے فقروں کے ردعمل میں میانداد نے کئی مرتبہ مینڈک کی طرح اچھل کود کی—۔فائل فوٹو جیسے جیسے وقت بدل رہا ہے، ویسے ہی لوگوں کی کھانے پینے کی عادات میں بھی تبدیلی آرہی ہے، اب چاہے...
  20. محمداحمد

    تعریف غزل کی ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمدؔ

    تعریف غزل کی محمد احمدؔ وکیپیڈیا کے مطابق غزل کے لغوی معنی ہیں"عورتوں سے باتیں کرنا" یا "عورتوں کی باتیں کرنا"۔ تاہم اس تعریف میں لفظ "یا" بہت اہم ہے ورنہ اگر آپ کسی خاتون سے دیگر خواتین کی باتیں کرنا شروع کردیں تو غزل کہیں پیچھے رہ جائے گی اور باقی ماندہ شعراء آپ کا مرثیہ لکھ رہے ہوں گے۔...
Top