نتائج تلاش

  1. محمداحمد

    بیس موبائل، ایک آشیانہ ☻

    بیجنگ: چینی دوشیزہ نے اپنے 20 بوائے فرینڈز سے 20 آئی فون سیون تحفے میں لیے اور انہیں فروخت کرکے ایک گھر خرید لیا۔ یہ سب کچھ کسی کہانی کا پلاٹ لگتا ہے لیکن ’’پراؤڈ کیاؤبا‘‘ کے قلمی نام سے چینی زبان میں بلاگ لکھنے والی مصنفہ نے اپنی ایک تازہ بلاگ پوسٹ میں یہ واقعہ تحریر کیا ہے۔ پراؤڈ کیاؤبا کے...
  2. محمداحمد

    'کھلاڑیوں نے پُش اپس لگا کر کس کو پیغام دیا'

    اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے پُش اپس کرنے کا معاملہ پارلیمنٹ تک جا پہنچا ہے اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے حکومتی اراکین نے اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا جس میں...
  3. محمداحمد

    غزل ۔ بند سب کام کاج لوگوں کا ۔ رؤف ساحر

    غزل بند سب کام کاج لوگوں کا آئے دن احتجاج لوگوں کا مت کہو سچ کہ یار ہوں گے خفا شہر ہے بدمزاج لوگوں کا اس لیے قحط تھا کہ "سائیں" نے رکھ لیا سب اناج لوگوں کا بعد میں رسم و راہ کر لینا پہلے سمجھو مزاج لوگوں کا رؤف ساحر
  4. محمداحمد

    چائے والا ۔۔۔ سوشل اور الیکٹرانک میڈیا کے بے رحم ہاتھوں میں

    حالانکہ چائے والے نے صاف صاف کہہ دیا کہ وہ اپنا یہی کام کرے گا اور 'عزت' کی روٹی کمائے گا پھر بھی ان میڈیا والوں کو عزت راس نہیں آ رہی ہے۔ :) عجیب اِک بھیڑ چال ہے کہ ہر شخص آنکھیں بند کرکے ایک ہی رُخ چل پڑتا ہے۔
  5. محمداحمد

    بول ٹی وی چینل کی نشریات کا آغاز

    شنید ہے کہ بول ٹی وی چینل اپنی نشریات کا آغاز آج سے کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ بول ٹی وی نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو شعیب شیخ صاحب جعلی ڈگریوں کے کیس میں دھر لئے گئے تھے۔ نہ جانے ان کے کیس کا کیا بنا؟ بول ٹی وی نیٹ ورک کی 'خوبی' یہ ہےکہ یہ اپنے ملازمین کو بھاری مشاہرہ دیا کرتے ہیں۔ اُمید ہےکہ پہلے کی...
  6. محمداحمد

    جوش ملیح آبادی اور فیس بک ۔۔۔ تحریف در غزلِ جوش

    جوش ملیح آبادی کی ایک خوبصورت غزل جو کہ اب تک کی معلومات کے مطابق اردو محفل کے ادب دوست طبقے بشمول خاکسار کی پسندیدہ ترین غزلوں میں شامل ہے، آج ہماری مشقِ ستم کا شکار ہو گئی ہے۔ آپ احباب اور جوش صاحب سے پُر جوش معذرت کے ساتھ پیشِ خدمت ہے۔ غزل کے اس دوسرے ورژن میں جوش صاحب قتیلِ فیس بک ہو کر رہ...
  7. محمداحمد

    نظم ۔۔۔ شاعری ۔۔۔ از محمد احمدؔ

    شاعری رات خوشبو کا ترجمہ کرکے میں نے قرطاسِ ساز پر رکھا صبح دم چہچہاتی چڑیا نے مجھ سے آکر کہا یہ نغمہ ہے میں نے دیکھا کہ میرے کمرے میں چارسو تتلیاں پریشاں ہیں اور دریچے سے جھانکتا اندر لہلاتا گلاب تنہا ہے محمد احمدؔ
  8. محمداحمد

    شہزاد احمد غبارِ طبع میں تھوڑی بہت کمی ہو جائے

    شہزاد احمد میرے پسندیدہ شعراء میں سے ایک ہیں۔ اُن کی ایک خوبصورت غزل چونکہ محفل میں نہیں تھی سویہاں پوسٹ کر رہا ہوں۔ غزل غبارِ طبع میں تھوڑی بہت کمی ہو جائے تمھارا نام بھی سُن لوں تو روشنی ہو جائے ذرا خیال کرو، وقت کس قدر کم ہے میں جو قدم بھی اُٹھا لوں ، وہ آخری ہو جائے قیامتیں تو ہمیشہ...
  9. محمداحمد

    شاعروں کا ڈوپ ٹیسٹ - از - محمد احمدؔ

    شاعروں کا ڈوپ ٹیسٹ از محمد احمد کھیلوں کی دنیا سے وابستہ لوگ جانتے ہیں کہ بہت سے کھلاڑی /ایتھلیٹس کارکردگی کو بڑھانے کے لئے دوائیں استعمال کرتے ہیں تاہم ان دواؤں کا استعمال کھیل کی روح کے منافی سمجھا جاتا ہے ۔ اور اس عمل کی روک تھام کے لئے کھلاڑیوں کی جانچ بذریعہ ڈوپ ٹیسٹ کی جاتی ہے۔ ٹیسٹ...
  10. محمداحمد

    آپ کے ہاں سائلین کس طرح فریاد کرتے ہیں؟؟؟

    آج کسی پیشہ ور گداکر کا استدعائی طغرہ ہمارے ہاتھ لگا ہے۔ ملاحظہ کیجے۔ یہ طغرہ روایت سے کچھ ہٹ کر لگا۔ عموماً پہلے جو تحریر استعمال ہوتی تھی وہ زبانی فریاد سے مختلف ہوا کرتی تھی ( اُس پر ایک آدھ شعر بھی درج ہوتا تھا جو مجھے یاد نہیں آ رہا۔:) ) لیکن اس طغرے میں بعینہ وہی الفاظ استعمال...
  11. محمداحمد

    پکسل پرفیکٹ پاکستان

    پکسل پرفیکٹ پاکستان جب بھی ہم کسی ملک کی بات کرتے ہیں تو دراصل اُس کے لوگوں کی بات کرتے ہیں۔ اُس ملک کی خوبیاں اُس کے لوگوں کی خوبیاں ہوتی ہیں اور اُس کے عیب اُس کے لوگوں کے معائب ہوتے ہیں۔ اگر پاکستان ایک تصویر ہے تو ہم پاکستانی اُس کے پکسلز* ہیں۔ اگر ہر پکسل خود کو اُجلا اور روشن بنا لے...
  12. محمداحمد

    ایک 'جُوں' کا کھلا خط [اردو دان طبقے کے نام ] - از - محمد احمدؔ

    ایک 'جُوں' کا کھلا خط اردو دان طبقے کے نام اس کھلے خط کی وساطت سے میں مسمات "جُوں" بقائمی ہوش و حواس اردو دان طبقے کے آگے چند حقائق رکھنا چاہتی ہوں تاکہ میرے متعلق ایک گمراہ کن محاورے اور کچھ دیگر قبیح غلط فہمیوں کا ازالہ ہو سکے اور آئندگان کی اصلاح کا بندوبست بھی۔ دیکھا گیا ہے کہ...
  13. محمداحمد

    غزل ۔ اب جو خوابِ گراں سے جاگے ہیں ۔ محمد احمدؔ

    غزل اب جو خوابِ گراں سے جاگے ہیں پاؤں سر پر رکھے ہیں، بھاگے ہیں خارِ حسرت بھرے ہیں آنکھوں میں پاؤں میں خواہشوں کے تاگے ہیں خوف ہے، وسوسے ہیں لیکن شُکر عزم و ہمت جو اپنے آگے ہیں رخت اُمید ہے سفر کی جاں ساز و ساماں تو کچے دھاگے ہیں تم سے ملنا تو اک بہانہ ہے ہم تو دراصل خود سے بھاگے ہیں...
  14. محمداحمد

    تم ہوتے ہو جہاں حماقت ہوتی ہے (جاوید اختر سے معذرت کے ساتھ)

    جاوید اختر ہمارے اور ہمارے بھائی کے پسندیدہ شاعر ہیں۔ اُن کی ایک غزل جو ہمیں پسند ہے ایک دن بیٹھے بیٹھے دماغ میں اُلٹ پُلٹ ہوگئی۔ سوچا اہلِ محفل کو بھی اس نئے ورژن سے روشناس کروا دیا جائے۔ تم ہوتے ہو جہاں حماقت ہوتی ہے میں ہوتا ہوں، میری ہمت ہوتی ہے اکثر وہ کہتے ہیں تکلف مت کرنا اکثر کیوں...
  15. محمداحمد

    گوگل میپ اور داعی

    گوگل میپ میں جب آپ اپنی لوکیشن اور منزل Set کر دیتے ھیں تو پھر وہ نیویگیشن شروع کر دیتا ھے ،، اگر آپ اپنے رستے سے ھٹتے ھیں اور اس کی کمانڈ کو فالو نہیں کرتے ،ٹریک تبدیل کر لیتے ھیں اور رائٹ یا لیفٹ اس کی ھدایت کے مطابق نہیں لیتے ،، تو وہ گالیاں نہیں دیتا ،، اس کا کام یہ ھے کہ وہ فورا اگلا قریب...
  16. محمداحمد

    نصیر ترابی غزل ۔ پہلا سا حال پہلی سی وحشت نہیں رہی ۔ نصیر ترابی

    غزل پہلا سا حال پہلی سی وحشت نہیں رہی شاید کہ تیرے ہجر کی عادت نہیں رہی شہروں میں ایک شہر مرے رتجگوں کا شہر کوچے تو کیا دلوں ہی میں وسعت نہیں رہی لوگوں میں میرے لوگ، وہ دلداریوں کے لوگ بچھڑے تو دور دور رقابت نہیں رہی شاموں میں ایک شام وہ آوارگی کی شام اب نیم وا دریچوں کی حسرت نہیں رہی راتوں...
  17. محمداحمد

    تصویر کشی (Imagery) سے مزین اشعار شامل کیجے

    ایسی نثر یا نظم جس کے ذریعے مصنف یا شاعر قاری کے ذہن میں کسی منظر یا واقعے کی تصویر کھینچ کر رکھ دے، ادب کی اصطلاح میں امیجری کہلاتی ہے۔ کبھی کبھی جب ہم کوئی نظم یا شعر سن کر بے اختیار کہہ اُٹھتے ہیں کہ واہ کیا سماں باندھا ہے شاعر نے، تو شعر یا نظم کی یہی خوبی امیجری کہلاتی ہے۔ مظفر حنفی کا یہ...
  18. محمداحمد

    اوجِ تخیّل ۔ واقعات/ لطائف شامل کیجے۔

    یہاں ایسے واقعات یا لطائف وغیرہ شامل کیجے جنہیں سن کر آپ کو خیال آئے کہ انسانی سوچ کہاں کہاں پہنچ جاتی ہے۔ :) یا یہ کہ جو بات کسی نے سوچی وہ ہر کسی کے ذہن میں نہیں آتی۔ :)
  19. محمداحمد

    اوجِ تخیّل ۔ اشعار شامل کیجے۔

    اشعار کے اس سلسلے میں ایسے اشعار شامل کیجے جن میں آپ کا خیال ہو کہ شاعر کا تخیّل اوج پر پہنچا ہوا ہے۔ :)
  20. محمداحمد

    غزل - زہے نصیب! بہ رنگِ دوا دیے تو نے ۔ سرور عالم راز

    سرور عالم راز صاحب، اردو شاعری کے اساتذہ میں سے ہیں۔ آج اُن کی یہ غزل ایک جگہ دیکھنے کا اتفاق ہوا تو خیال آیا کہ محفل کے دوستوں کے حضور پیش کی جائے۔ غزل زہے نصیب! بہ رنگِ دوا دیے تو نے جو درد بھی دیے ، حد سے سوا دیے تو نے نیاز و ناز کے جھگڑے مٹا دیے تو نے وہ رازِ عاشقی پیارے سکھا دیے تو نے...
Top