نتائج تلاش

  1. دل پاکستانی

    ذوق پھرتا لیے چمن میں ہے دیوانہ پن مجھے ۔ ابراہیم ذوق

    پھرتا لیے چمن میں ہے دیوانہ پن مجھے زنجیرِ پا ہے موجِ نسیمِ چمن مجھے ہوں شمع یا کہ شعلہ خبر کچھ نہیں مگر فانوس ہو رہا ہے مرا پیرہن مجھے کوچہ میں تیرے کون تھا لیتا بھلا خبر شب چاندنی نے آ کے پنھایا کفن مجھے دکھلاتا اک ادا میں ہے سو سو طرح بناؤ اس سادہ پن کے ساتھ ترا بانکپن مجھے آیا ہوں...
  2. دل پاکستانی

    مجذوب جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے - خواجہ عزیز الحسن مجذوب

    میری بات پہ یقین نہیں آیا تو یہ لنک بھی دیکھ لیں ۔
  3. دل پاکستانی

    مجذوب جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے - خواجہ عزیز الحسن مجذوب

    یہ کلام میں نے جنید جمشید کی آواز میں سنا ہے جلوہ جاناں میں غالباً خواجہ عزیز الحسن مجزوب شاعر ہیں
  4. دل پاکستانی

    یہاں کسی کو بھی کچھ حسبِ آرزو نہ ملا (ظفر اقبال)

    بہت عمدہ ۔ شکریہ ساجن صاحب
  5. دل پاکستانی

    میرے لبوں کی ہر دعا مجاہدین کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔۔

    بہت خوب واجد صاحب اللہ آپ کو آپ کے ارادوں میں کامیاب کرے۔ آمین
  6. دل پاکستانی

    محسن نقوی چاہیے دنیا سے ہٹ کر سوچنا - محسن نقوی

    زبردست ۔ (میں نے یہ کاپی کر لیا ہے)
  7. دل پاکستانی

    ناصر کاظمی ترے ملنے کو بے کل ہو گئے ہیں ۔ ناصر کاظمی

    جی ایسا ہی ہو گا ، میں برا نہیں منا رہا بلکہ آپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ کی بدولت ایک خزانہ ہاتھ آگیا۔
  8. دل پاکستانی

    ناصر کاظمی ترے ملنے کو بے کل ہو گئے ہیں ۔ ناصر کاظمی

    الف عین صاحب لنک کا شکریہ آپ کے لنک پر جا کر ابھی میں نے یہ غزل دیکھی تو پتا چلا کہ یہ شعر تو شامل ہی نہیں کیا تھا میں نے "نگاہِ یاس کو نیند آ رہی ہے مژہ پر اشک بوجھل ہو گئے ہیں"
  9. دل پاکستانی

    بہزاد لکھنوی دیوانہ بنانا ہے تو دیوانہ بنا دے ۔ بہزاد لکھنوی

    کوئی صاحب یہ بتا دیں کہ اردو نسخ فونٹ میں " ہ " کے اوپر " ء " ڈالنا ہو تو کیسے ڈالا جائے ۔ میرے کمپیوٹر میں phonetic کی بورڈ نصب ہے لیکن مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آئی۔ اوپر والی غزل میں آپ اس ٹائپنگ کی غلطی کا نمونہ دیکھ سکتے ہیں۔
  10. دل پاکستانی

    بہزاد لکھنوی دیوانہ بنانا ہے تو دیوانہ بنا دے ۔ بہزاد لکھنوی

    دیوانہ بنانا ہے تو دیوانہ بنا دے ورنہ کہیں تقدیر تماشہ نہ بنا دے اے دیکھنے والو مجھے ہنس ہنس کے نہ دیکھو تم کو بھی محبت کہیں مجھ سا نہ بنا دے میں ڈھونڈ رہا ہوں میری وہ شمع کہاں ہے جو بزم کی ہر چیز کو پروانہ بنا دے آخر کوئی صورت بھی تو ہو خانۂ دل کی کعبہ نہیں بنتا ہے تو بت خانہ بنا دے بہزاد...
  11. دل پاکستانی

    ناصر کاظمی کیا دن مجھے عشق نے دکھائے ۔ ناصر کاظمی

    کیا دن مجھے عشق نے دکھائے اِک بار جو آئے پھر نہ آئے اُس پیکرِ ناز کا فسانہ دل ہوش میں آئے تو سُنائے وہ روحِ خیال و جانِ مضموں دل اس کو کہاں سے ڈھونڈھ لائے آنکھیں تھیں کہ دو چھلکتے ساغر عارض کہ شراب تھتھرائے مہکی ہوئی سانس نرم گفتار ہر ایک روش پہ گل کلکھلائے راہوں پہ...
  12. دل پاکستانی

    ناصر کاظمی عشق میں جیت ہوئی یا مات ۔ ناصر کاظمی

    عشق میں جیت ہوئی یا مات آج کی رات نہ چھیڑ یہ بات یوں آیا وہ جانِ بہار جیسے جگ میں پھیلے بات رنگ کھُلے صحرا کی دھوپ زلف گھنے جنگل کی رات کچھ نہ کہا اور کچھ نہ سُنا دل میں رہ گئی دل کی بات یار کی نگری کوسوں دور کیسے کٹے گی بھاری رات بستی والوں سے چھپ کر رو لیتے ہیں...
  13. دل پاکستانی

    ناصر کاظمی گرفتہ دل ہیں بہت آج تیرے دیوانے ۔ ناصر کاظمی

    گرفتہ دل ہیں بہت آج تیرے دیوانے خدا کرے کوئی تیرے سوا نہ پہچانے مٹی مٹی سی امیدیں تھکے تھکے سے خیال بجھے بجھے سے نگاہوں میں غم کے افسانے ہزار شکر کہ ہم نے زباں سے کچھ نہ کہا یہ اور بات کہ پوچھا نہ اہلِ دنیا نے بقدرِ تشنہ لبی پرسشِ وفا نہ ہوئی چھلک کے رہ گئے تیری نظر کے پیمانے...
  14. دل پاکستانی

    ناصر کاظمی ترے ملنے کو بے کل ہو گئے ہیں ۔ ناصر کاظمی

    ترے ملنے کو بے کل ہو گئے ہیں مگر یہ لوگ پاگل ہو گئے ہیں بہاریں لے کے آئے تھے جہاں تم وہ گھر سنسان جنگل ہو گئے ہیں یہاں تک بڑھ گئے آلامِ ہستی کہ دل کے حوصلے شل ہو گئے ہیں کہاں تک لائے ناتواں دل کہ صدمے اب مسلسل ہو گئے ہیں انھیں صدیوں نہ بھولے گا زمانہ یہاں جو حادثے کل ہو گئے...
  15. دل پاکستانی

    Game of Words

    entrepreneur next ... R
  16. دل پاکستانی

    بلاگسپاٹ پر کس نے اردو بلاگ بنانا ہے؟

    بہت شکریہ جناب۔ دل پاکستانی ہو تو جوتا کیسے جاپانی ہو سکتا ہے :sad2: مجھے اپنے وطن سے ہی نہیں اس کی ہر شے سے پیار ہے۔ میرا نام سعد ہے اور میں کھیتی باڑی کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ تعلیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
  17. دل پاکستانی

    تم اور فریب کھاؤ بیانِ رقیب سے - آغا حشر

    تم اور فریب کھاؤ بیانِ رقیب سے تم سے تو کم گِلا ہے زیادہ نصیب سے گویا تمہاری یاد ہی میرا علاج ہے ہوتا ہے پہروں ذکر تمہارا طبیب سے بربادِ دل کا آخری سرمایہ تھی امید وہ بھی تو تم نے چھین لیامجھ غریب سے دھندلا چلی نگاہ دمِ واپسی ہے اب آ پاس آ کہ دیکھ لوں تجھ کو قریب سے
  18. دل پاکستانی

    ناصر کاظمی ہوتی ہے تیرے نام سے وحشت کبھی کبھی - ناصر کاظمی

    جی شکریہ ۔ میں آئندہ خیال رکھوں گا
  19. دل پاکستانی

    ناصر کاظمی ہوتی ہے تیرے نام سے وحشت کبھی کبھی - ناصر کاظمی

    میں نے ناصر کاظمی کا ٹیگ لگایا تو تھا میں فورم میں نیا ہوں اس لئے یہاں پوسٹنگ میں تھوڑا تذبذب کا شکار ہو گیا
Top