اک نقشِ سطحِ آبِ رواں ہے یہ زندگی
اے موج ِتیز گام! کہاں ہے یہ زندگی
کل تک تھی اپنے آپ پہ نازاں یہ زندگی
کیوں آج خود پہ نوحہ کناں ہے یہ زندگی
شعلے میں شمع کے جو مسلسل تھی اک صدا
پروانے کہہ رہے تھے یہاں ہے یہ زندگی
جن کے بیاں کو قفل پڑے ہیں زبان پہ
ان کہنہ حسرتوں کا نشاں ہے یہ زندگی
کروبیءاجل...
آج یہاں سعودی عرب میں چودہ سو اکتالیس ہجری کے رمضان کا مہینہ شروع ہو چکا ہے ۔ کل سے پہلا روزہ رکھا جائے گا ۔
ان تمام ممالک کے محفلین کو جو سعودی تاریخ کے مطابق رمضان و عید وغیرہ شروع کرتے ہیں بہت بہت مبارکباد ۔ باقی تمام محفلین کے لیے بھی بہت نیک خواہشات اور مبارکباد جن کے ہاں رمضان کا مہینہ کل...
گزشتہ شب کی بے چینی و بےخوابی ان اشعار کی صورت میں ظاہر ہوئی ۔
۔عنوان قرنطین ۔
مدت ہوئی اک حشر سا عالم میں بپا ہے
اور سامنے انساں ہے جو لاچار کھڑا ہے
زنجیر نہیں پاؤں میں محبوس ہے پھر بھی
یارب وہ خطا کیا ہے کہ جس کی یہ سزا ہے
جو نشہء ِلذاتِ جہاں میں ہوا بدمست
اک شورش ِ پیہم میں گرفتار ہوا ہے...
Children’s Literature Festival 2019
writer: Syeda Sarah Zuha
Age: 13
:
Word Count: 1994
-------------------------------------------------------------------------------------------------------
.2019 This story, written by my daughter, is selected as short-listed in the CLF Event
TITLE...
ایک غزل ۔احسان دانش۔
مجھے بہت پسند آئی ۔
کل رات کچھ عجیب سماں غم کدے میں تھا
میں جس کو ڈھونڈھتا تھا مرے آئنے میں تھا
جس کی نگاہ میں تھیں ستاروں کی منزلیں
وہ میر کائنات اسی قافلے میں تھا
رہ گیر سن رہے تھے یہ کس جشن نو کا شور
کل رات میرا ذکر یہ کس سلسلے میں تھا
رقصاں تھے رند جیسے بھنور...
کورونا لاک ڈاؤن: دنیا بھر میں گھریلو تشدد میں اضافہ
کورونا وائرس جیسی وبا سے نمٹنے کے لیے اگرچہ دنیا کے درجنوں ممالک نے مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے اور اس عمل سے عوام کے کورونا میں مبتلا ہونے کے امکانات واضح طور پر کم ہوئے ہیں۔
تاہم کورونا جیسی وبا سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن کیے جانے کی...
اس دھاگے میں کرونا وائرس سے متعلق آپ کے شہر یا علاقے کی اہم اطلاعات اور اپڈیٹ شامل کی جائیں ۔
آج پیر کے دن سے ملک بھر میں شام سات بجے سے صبح چھے بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے ۔ شاہراہوں پر ہو کا عالم طاری ہے ۔ یقین نہیں آتا کہ یہ شہر ریاض ہی ہے ۔
اس سے چند ہی روز قبل مساجد میں جماعت پر پابندی...
کہتے ہیں "اے پکچر ورتھ تھاؤزینڈ ورڈس" لیکن یہ محض انگریز کہتے ہیں ۔ اردو یا ہر دوسری زبان بولنے والے والے اس کی جگہ نہ جانے کیا کہتے ہیں لیکن اس بظاہر مختصر سی بات میں بہر حال حقیقتوں کا ایک سمندر ہے جسے دیکھنے والے کی نظریں وہ گہرائی بخش سکتی ہے جو اس چنے منے انگریزی جملے کا "قرار واقعی" مدعا...
*حسینہ تم ریاضی ھو*
وہ اکثر مجھ سے کہتی تھی ریاضی کچھ سکھادو نا
یہ سیٹوں کی تقاطع اور یونین کچھ بتا دو نا
یہ قالب اور الجبرا یہ کیسے لاگ لیتے ہو
جمع تفریق اور تقسیم ضربیں کیسے دیتے ہو
کسی طرح مجھے بھی اُم سائنس سے ملا دو نا
وہ اکثر مجھ سے کہتی تھی ریاضی کچھ سکھا دو نا
یہاں پہ مستقل کیا ہے...
ڈاکٹر اقبال کو نوجوانی میں کافی پڑھا ۔ اول اول بانگ درا بال جبریل اور پھر ضرب کلیم اور ارمغان اور پھر اسکے بعد کچھ فارسی کا درکو شوق پیدا ہوا اور بڑھنے لگا تو اسرار رموز ،پیام،زبور،جاوید نامہ، پس چہ باید کرد وغیرہ بھی پڑھیں ، کیوں کہ والد صاحب بقید حیات تھے اور کلاسیکی فارسی کی اعلی اور بہت...
2019 کے چاند گرہن کا دلکش منظر شروع ہو چکا ہے۔ تمام محفلین سے درخواست ہے کہ اپنے اپنے کیمرے لے کر ہماری طرح چھتوں پر تشریف لے آئیں ۔مطلع صاف ہے اور زحل بھی دائیں جانب سے نظارہ کر رہا ہے۔
غزل
افرشتہءِ اجل نے مری نیند کی خراب
میں دیکھ ہی رہا تھا ابھی زندگی کا خواب
رقصاں ہےآرزوؤں کے میداں میں یوں شباب
چنگاریوں کے بیچ میں جیسے کوئی حباب
ہر شئے میں تیرا عکس ہے پھر بھی ہے کیوں حجاب
میری نگاہ نے تو کیے چاک سب نقاب
سوچا تھا میں نے دل میں کہ اب دل ہے لاعلاج
چارہ گروں نے بھی دیا آکے...
کیا محفلین کے اختیارات میں کوئی ایسی جگہ یا صفحے کا کوئی ایسا ذاتی حصہ مختص ہے جہاں وہ اپنی کسی تخلیق کا عارضی حصہ رکھ سکیں ؟
تخلیق سے مراد یہ ہے کہ یہ ایسا عارضی ڈرافٹ ہو جس کی کسی وقت ذاتی طور پر کسی بھی وقت تدوین و تعدیل کی جاسکے اور ذاتی ہونے کی بنیاد پر اس پر کوئی وقتی پابندی نہ ہو جیسا...
نامور ادیب، ڈرامہ نگار اور اداکار ڈاکٹر انور سجاد انتقال کرگئے
انور سجاد پچھلے کچھ دنوں سے علیل تھے،اہلیہ ، فوٹو: فائل
لاہور: نامور ادیب، ڈرامہ نگار و اداکار ڈاکٹر انور سجاد علالت کے باعث 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
ڈاکٹر انور سجاد کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ انور سجاد پچھلے کچھ دنوں سے...
آج مورخہ تین جون دو ہزار انیس کو سعودی عرب میں ہلالِ شوال بابت سن 1440ہجری کی رویت کا اعلان کیا جاچکا ہے ۔
دنیا بھر میں کل سعودی عرب کے ساتھ عید منانے والوں اور تمام محفلین کو اس سلسلے میں بہت بہت قلبی مبارک باد۔
اللہ تعالی رمضان کے اعمال کو قبول کرے اور عاملین کا اجر اپنی شان کے مطابق بڑھائے ۔...
یزداں بہ کمند آور
شمس الضحیٰ (مرحوم)
(سابق نائب ناظم، شعبہ تصنیف و تالیف، جامعہ کراچی)
نوٹ: چاند کے مسافر کی خیالی تصویر دیکھ کر، یہ نظم 1967ء میں لکھی گئی جو اسی سال ’’سائنٹفک سوسائٹی‘‘ کے دو ماہی سائنسی جریدے ’’جدید سائنس‘‘ میں بھی شائع ہوئی۔
نئی نسل سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد کیلئے جو...
اس دھاگے میں ، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ،موبائل فون رجسٹریشن سے متعلق معلومات جمع کی جا نے کی درخواست ہے ۔
یہ بات ذہن میں رہے کہ محض مصدقہ ( اتھینٹک ) معلومات شریک کی جائی تاکہ مفاد عامہ کا دائرہ مستحکم رہے اور دھاگے کے زائرین و قارئین تک ضروری باتیں پہنچ جائیں۔
سو ایک سوال سے آغاز کرتے ہیں ۔...
اس مرتبہ عید الفطر پر دو لونگ ڈرائیو ۔ (اردو میں کیا کہوں طویل ہانک :) ) کا اتفاق ہوا۔ایک ریاض سے دمام اور دوسرے ریاض سے مدینہ منورہ۔یہ تقریبا ڈھائی -تین ہزار کلومیٹر ہوئے ۔ اس میں کچھ تصاویر بھی اتاریں جو یہاں پیش کرنے کا ارادہ ہے۔
اگر چہ یہ بتانے کی ضرورت نہیں پڑے گی کہ مجھے ابھی تصاویر اچھی...