نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    اقبال غزل: کہوں کیا آرزوئے بے دلی مجھ کو کہاں تک ہے

    کہوں کیا آرزوئے بے دلی مجھ کو کہاں تک ہے مرے بازار کی رونق ہی سودائے زیاں تک ہے وہ مے کش ہوں فروغِ مے سے خود گلزار بن جاؤں ہوائے گل فراقِ ساقیِ نامہرباں تک ہے چمن افروز ہے صیاد میری خوشنوائی تک رہی بجلی کی بے تابی، سو میرے آشیاں تک ہے وہ مشتِ خاک ہوں ، فیضِ پریشانی سے صحرا ہوں نہ پوچھو...
  2. محمد تابش صدیقی

    نظم: الفاظ ٭ علی صہیب قرنی

    الفاظ ٭ گر لفظ ملائم ہوں۔۔۔ اور ان میں محبت ہو، الفت ہو، مروت ہو لہجے میں نفاست ہو، پھولوں سی لطافت ہو پھر لفظ جگاتے ہیں، سوتے ہوئے جذبوں کو پھر لفظ دکھاتے ہیں، جنت کی بہاروں کو پھر لفظ سناتے ہیں، دل جوئی کے نغموں کو معصوم سی پلکوں میں، کچھ خواب سے بھرتے ہیں حالات بدلتے ہیں، دن رات بدلتے ہیں گر...
  3. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: اصلِ جَہول و جاہل و مجہول ایک ہے ٭ ابو نثر

    اصلِ جَہول و جاہل و مجہول ایک ہے ابونثر (احمد حاطب صدیقی) ٭ ہر شخص اپنی دانست میں دانا ہوتا ہے۔ ہونا ہی چاہیے۔ وگرنہ کیسے کٹے زندگی کہاں گزرے؟ جمیل ؔمظہری فرما گئے ہیں: بقدرِ پیمانۂ تخیل سُرور ہر دل میں ہے خودی کا اگر نہ ہو یہ فریبِ پیہم تو دَم نکل جائے آدمی کا مگر احتیاط لازم ہے۔اتنا فریب بھی...
  4. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: 'ذمے داری' سے بچنے کے لیے 'ذمہ واری' کی آڑ ٭ ابو نثر

    'ذمے داری' سے بچنے کے لیے 'ذمہ واری' کی آڑ ابونثر (احمد حاطب صدیقی) ٭ اوسلو (ناروے) سے محمد شارق صدیقی صاحب نے سوال فرمایا ہے: ’’ذمہ دار اور ذمہ وار میں سے کون سا درست ہے؟ میرا خیال ہے کہ دونوں ہی درست ہیں کیوں کہ دونوں مستعمل ہیں‘‘۔ صاحب! ہمارا بھی یہی خیال ہے کہ آپ کا خیال درست ہے۔ شارق بھائی...
  5. محمد تابش صدیقی

    غزل: اتنی سی، زندگی میں ریاضت نہ ہو سکی ٭ محمود غزنوی

    اتنی سی، زندگی میں ریاضت نہ ہو سکی اک غم کو بھول جانے کی عادت نہ ہو سکی کچھ دیر جلتا رہتا ہواؤں کے رو برو گھر کے دیے سے اتنی مروت نہ ہو سکی اس کم وفا نے زخم وہ بخشا کہ اس کے بعد ہم سے تو ساری عمر محبت نہ ہو سکی وہ بھی سمجھ سکا نہ مری وحشتوں کا حال مجھ سے بھی اپنے غم کی وضاحت نہ ہو سکی سوچو...
  6. محمد تابش صدیقی

    غزل: ہرگز نہ راہ پائی فردا و دی نے دل پر ٭ احمد جاوید

    ہرگز نہ راہ پائی فردا و دی نے دل پر رہتی ہے ایک حالت بارہ مہینے دل پر سکتے میں ہیں مہ و مہر، دریا پڑے ہیں بے بحر ہے سخت غیر موزوں دنیا زمینِ دل پر شعلہ چراغ میں ہے، سودا دماغ میں ہے ثابت قدم ہوں اب تک دینِ مبینِ دل پر لکھ لو یہ میری رائے، کیا کیا ستم نہ ڈھائے کل دل نے آدمی پر، آج آدمی نے دل...
  7. محمد تابش صدیقی

    تاسف محفل کے رکن علی صہیب قرنی کا انتقال پُرملال

    انا للہ و انا الیہ راجعون ابھی ابھی انتہائی افسوسناک اطلاع ملی ہے کہ اردو محفل کے رکن، نوجوان شاعر علی صہیب قرنی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال فرما گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی حسنات قبول فرمائے، سیئات سے درگزر فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ آمین
  8. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: میرؔ کا دل گُم شُدہ تھا، غالبؔ کا گُم گَشتہ ٭ ابونثر

    میرؔ کا دل گُم شُدہ تھا، غالبؔ کا گُم گَشتہ ابونثر (احمد حاطب صدیقی) ٭ یہ ہفتۂ رفتہ کی بات ہے، ایک ادبی و لسانی اصلاحی محفل سے ہمیں حکم ہوا: ’’جج بن جائیے‘‘۔ ہم نے جھٹ ہاتھ جوڑ دیے، یعنی دست بستہ معذرت کی: ’’صاحب! ایسی بات نہ کیجیے، لوگ عدو ہوجاتے ہیں۔ آج کل تو جیل جانے سے زیادہ ڈر جج بننے سے...
  9. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: عید ملتے ہوئے تلفظ کا خیال رکھیے ٭ ابو نثر

    عید ملتے ہوئے تلفظ کا خیال رکھیے ابو نثر (احمد حاطب صدیقی) ٭ ’غلطی ہائے مضامین‘ کے قارئین کو عید الفطر مبارک ہو۔ آج کچھ لوگ عیدالفطر کے فِطْر کو فِطَر (بروزنِ تیتر) کہتے ہوئے آپ سے لپک لپک کر ملنے آئیں گے۔ تحفظ و تلفظ کا تقاضا ہے کہ ایسے لوگوں کے گلے پڑنے سے گریز کیجیے۔ کورونا کی وبا کے...
  10. محمد تابش صدیقی

    نظم: شعلۂ غم ٭ نعیم صدیقیؒ

    شعلۂ غم ٭ اک داغِ نہاں چمک رہا ہے اک زخمِ جگر مہک رہا ہے اک جامِ الم چھلک رہا ہے اک شعلۂ غم بھڑک رہا ہے ہر موجِ ہوا کی سانس رکتی ہر ذرے کا دل دھڑک رہا ہے اک قافلۂ بہارِ فردا صحرا میں کہیں بھٹک رہا ہے میرے قلمِ ہنر کے دل میں نشتر سا کوئی کھٹک رہا ہے پھر آنکھ کا بھر گیا کٹورا پھر بادہ چھلک...
  11. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: تیسرے مصرعے میں’وَر‘ کیا ہے؟ ابو نثر

    تیسرے مصرعے میں’وَر‘ کیا ہے؟ ابونثر (احمد حاطب صدیقی) ٭ آسام (بھارت) سے محترم محمد محسن صاحب نے علامہ اقبالؔ کی اُس مشہور رباعی کے متعلق ایک سوال اُٹھایا ہے جو علامہ نے اپنے ایک مدّاح محمد رمضان عطائی کو عطا فرمادی تھی۔ اسی وجہ سے یہ رباعی علامہ کے کسی مجموعہ کلام میں نہیں ملتی۔ محسن صاحب رقم...
  12. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: ’کسی محبوب کو وبا نہ لگے‘ ٭ ابو نثر

    ’کسی محبوب کو وبا نہ لگے‘ ابونثر ( احمد حاطب صدیقی) ٭ کورونا کی وبا کا زور بڑھتا ہی جا رہا ہے۔اس آپا دھاپی میں ایسا رونا دھونا مچا کہ اردو والوں سے ہنوزطے نہ ہو سکا کہ اسے کرونا لکھا جائے یا کورونا؟خیر خیر،غیر زبانوں سے در آنے والے اسمِ معرفہ کے ساتھ اردو میں اکثر ایسا ہو جاتا ہے۔ ہم تو ابھی...
  13. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: روزے گلے پڑگئے ٭ ابو نثر

    روزے گلے پڑگئے ابونثر (احمد حاطب صدیقی) ٭ ہفتۂ رفتہ کی بات ہے۔ قومی اخبارات میں اور ٹی وی چینلوں پر ایک سیاسی Upset ہوجانے کا بڑا چرچا رہا۔ واضح رہے کہ یہ چرچا اردو اخبارات اور اردو نشریات میں ہوتا رہا۔ کچھ عرصہ پہلے تک اردو میں ایسا نہیں ہوتا تھا۔ہر قسم کا ’اَپ سیٹ‘ انگریزی ہی میں ہوتا تھا۔...
  14. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: روزہ اگر نہ کھائے تو ناچار کیا کرے؟ ابونثر

    روزہ اگر نہ کھائے تو ناچار کیا کرے؟ ابونثر (احمد حاطب صدیقی) ٭ خیر و برکت کا مہینا آن پہنچا۔ اس ماہِ مبارک میں شیطان قید کردیا جاتا ہے۔ کہاں قید کیا جاتا ہے؟ صاحبو! یہ جدید زمانہ ہے، سارے شیاطین اکٹھا کرکے ’’رمضان نشریات‘‘ میں بند کردیے جاتے ہیں۔ ان میں سے اکثر نشریات میں سے رمضان تو غائب ہوتا...
  15. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: نَہی عَنِ المُنکَر اور مفتی صاحب کا مکتوب ٭ ابونثر

    نَہی عَنِ المُنکَر اور مفتی صاحب کا مکتوب ابونثر (احمد حاطب صدیقی) اپنے پچھلے کالم میں ہم نے ایک فقرہ لکھا: ’’… لیکن فعلِ نہی کے لیے، یعنی کسی کام سے روکنے کے لیے بھی ’مت‘ کا استعمال متقدمین کے زمانے سے ہوتا چلا آرہا ہے ‘‘۔ جریدے کے کسی صحت خواں کی مت ماری گئی کہ اُنھوں نے ’’ فعلِ نہی‘‘ کی...
  16. محمد تابش صدیقی

    حمد (آیت الکرسی کا منظوم مفہوم) ٭ تابش

    حمد (آیت الکرسی کا منظوم مفہوم بیان کرنے کی ادنیٰ سے سعی) ٭ وہ ہے اللہ، یکتا و تنہا خدا ہے نہیں کوئی معبود اُس کے سوا وہ ہے زندہ سدا، سب سنبھالے ہوئے جو کہ سوتا نہیں اور نہ ہے اونگھتا ہے اُسی کا جو کچھ آسمانوں میں ہے اور زمیں میں بھی سب کچھ ہے اللہ کا کون ہے جو کسی کی شفاعت کرے سامنے اُس کے، اُس...
  17. محمد تابش صدیقی

    تاسف سید عاطف علی بھائی کے بڑے بھائی کا انتقال پُرملال

    ہمارے پیارے بھائی سید عاطف علی بھائی کے بڑے بھائی کراچی میں انتقال فرما گئے ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے۔ اور عاطف بھائی سمیت دیگر لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین
  18. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: ہماری چائے کافی ہے ٭ ابو نثر

    ہماری چائے کافی ہے ابونثر (احمد حاطب صدیقی) ٭ یادش بخیر، یہ وہ زمانہ تھا جب روزنامہ ’جسارت‘ کراچی کا دفتر محمد بن قاسم روڈ پر ہوا کرتا تھا۔ یہ سڑک ایم اے جناح روڈ سے نکل کر شاہراہِ لیاقت اور ابراہیم اسمٰعیل چندریگر روڈ کو پار کرتی ہوئی قومی ریلوے لائن تک جاتی ہے۔ اسی سڑک کے اختتام پر ایور ریڈی...
  19. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: ’’ناں نہ کی جاوے ہے‘‘ ٭ ابو نثر

    ’’ناں نہ کی جاوے ہے‘‘ ابو نثر (احمد حاطب صدیقی) ٭ پڑھنے کا رواج کم ہوگیا ہے۔ لکھنے کا رواج ہے کہ بڑھتا ہی جارہا ہے۔ لکھنے والے اگر پڑھتے بھی ہیں تو شاید توجہ سے نہیں پڑھتے۔ یہی وجہ ہے کہ لکھتے وقت بھی اپنے لکھے پر توجہ دینے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔ بالخصوص املا کی اغلاط اسی وجہ سے سرزد ہوتی...
  20. محمد تابش صدیقی

    غزل: کبھی آیت، کبھی تفسیر میں الجھے ہوئے ہیں ٭ رشید ندیم

    کبھی آیت، کبھی تفسیر میں الجھے ہوئے ہیں ہم ابھی اپنی اساطیر میں الجھے ہوئے ہیں کوئی آئینِ قدامت ہمیں گھیرے ہوئے ہے ہم پرانی کسی تحریر میں الجھے ہوئے ہیں تو کبھی مسجد و محراب سے باہر بھی نکل ہم ترے خواب کی تعبیر میں الجھے ہوئے ہیں زلفِ ایام سلجھتی ہی نہیں ہے ہم سے یوں تری زلفِ گرہ گیر میں...
Top