نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    حمد: خالقِ کن فکاں، مالکِ دو جہاں ٭ تابش

    خالقِ کن فکاں، مالکِ دو جہاں کوئی کیسے کرے حمدِ کامل بیاں یہ زمین و زماں، یہ مکاں لامکاں تیرے جلووں کی پیہم نمائش یہاں رنگ تیرے ہی بکھرے کراں تا کراں برگ و بار و حجر، ریگ و آبِ رواں تیری ہی کبریائی کا اعلان اذاں ہے ترا ذکر ہی ہر گھڑی، ہر زماں چاند، سورج، ستاروں بھری کہکشاں ہے تری آیتوں سے...
  2. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: سماجی فاصلہ یا جسمانی فاصلہ؟ ابونثر

    سماجی فاصلہ یا جسمانی فاصلہ؟ ابونثر (احمد حاطب صدیقی) ٭ آج کل دنیا بھر میں Social Distancing کی اصطلاح کا بڑا چرچا ہے۔ جب سے کورونائی وبا کی تیسری لہر آئی ہے، یہ اصطلاح کچھ زیادہ ہی لہرا رہی ہے۔ اردو میں اس کا ترجمہ ’سماجی فاصلہ‘ کیا گیا ہے۔ لفظی ترجمہ تو ٹھیک ہی ہے، مگر Distancing کا درست...
  3. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: منال و مال، نہ سیم و زر و گہر کے لیے

    منال و مال، نہ سیم و زر و گہر کے لیے ہے آرزو تو مدینہ کے بام و در کے لیے درِ حضورؐ کی خاطر، خدا کے گھر کے لیے میں انتظار میں کب سے ہوں اس سفر کے لیے سر آسماں کا جھکا ہے ازل سے تعظیماً بچھی ہے کاہکشاں ان کی رہ گزر کے لیے کسے نہیں ہے تمنا وہاں کے ذروں کی چلے صبا بھی تری خاکِ رہ گزر کے لیے میں...
  4. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی حمدِ باری تعالیٰ ٭ خالقِ کون و مکاں ربِ کریم

    خالقِ کون و مکاں ربِ کریم سلطنت اس کی نہایت ہے عظیم اپنے بندوں کے لیے ہادی ہے آپ سب کو دکھلائی ہے راہِ مستقیم دل کی باتوں کی بھی ہے اس کو خبر منبعِ ہر علم، وہ ذاتِ علیم کیا ربوبیّت ہے اس کی دیکھیے مضغۂ خوں سے بنے مردِ لحیم بلبلوں کو کر دیا نغمہ طراز ہر رگِ گل میں بھری موجِ شمیم گیسوئے سنبل...
  5. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: گُل افشانیِ گُفتار ٭ ابونثر

    گُل افشانیِ گُفتار ابونثر (احمد حاطب صدیقی) ٭ کل ہم ایک گھر میں مہمان گئے۔ خاتونِ خانہ نے خوش ہوکر اپنے بچے سے ملوایا۔ ملتے ہوئے عادتاً منہ سے نکل گیا:۔ ’’السلامُ علیکم۔ کہیے جناب! مزاجِ گرامی بخیر؟‘‘ خاتون ہنس پڑیں۔ کہنے لگیں: ’’آپ بہت ثقیل اردو بولتے ہیں‘‘۔ عرض کیا: ’’آپ بھی تو کچھ کم نہیں۔...
  6. محمد تابش صدیقی

    اقبال نظم: سیاست

    سیاست ٭ اس کھیل میں تعیینِ مراتب ہے ضروری شاطر کی عنایت سے تُو فرزیں، مَیں پیادہ بے چارہ پیادہ تو ہے اک مہرۂ ناچیز فرزیں سے بھی پوشیدہ ہے شاطر کا ارادہ! ٭٭٭ علامہ اقبالؒ
  7. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: خطائے بزرگاں ٭ ابو نثر

    خطائے بزرگاں ابونثر (احمد حاطب صدیقی) حضرت مولانا مفتی منیب الرحمٰن مدّظلہٗ العالی تفقّہ فی الدین ہی نہیں رکھتے، تفقّہ فی اللسان بھی رکھتے ہیں۔ اصلاحِ زبان پر ان کے مضامین ہم بہت اشتیاق و احترام سے پڑھتے ہیں۔ آپ نہ صرف عالمِ دین اور فقیہ ہیں، بلکہ اردو، عربی اور فارسی زبانوں کے شناور بھی۔ مفتی...
  8. محمد تابش صدیقی

    سری لنکا کا دورۂ ویسٹ انڈیز

    دورہ کے پہلے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے 4 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ میچ کی خاص بات یہ رہی کہ سری لنکن باؤلر دنن جایا نے ایک اوور میں ہیٹرک کی اور پھر اگلے اوور میں پولارڈ سے 6 چھکے کھائے۔
  9. محمد تابش صدیقی

    غزل: جادۂ شوق میں ہر زخم خوشی سے کھایا ٭ تابش

    جادۂ شوق میں ہر زخم خوشی سے کھایا ہر نیا زخم ہوا میرے بدن پر پھایا شمعِ احساس کو ہے ایک شرر کی حسرت بے حسی کا ہے گھٹا ٹوپ اندھیرا چھایا میں کہ تھا حسنِ رخِ یار کے دیدار سے خوش میرا خوش رہنا بھی اک آنکھ نہ اُس کو بھایا اب تو ہر شخص نظر آتا ہے خود سے بہتر جب سے اپنے بُتِ پندار کو میں نے ڈھایا...
  10. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: لو! خطیبِ شہر کی تقریر کا جوہر کھلا ٭ ابونثر

    لو! خطیبِ شہر کی تقریر کا جوہر کھلا ابونثر (احمد حاطب صدیقی) ٭ غلطی ہائے مضامین پر جمعے کے جمعے وعظ کرنے سے ہماری عادت ایسی بگڑی کہ ہم جمعے کے وعظ کی غلطیاں بھی پکڑنے لگے۔ پچھلے جمعے کو بیرونِ شہر جانا پڑا۔ جمعے کی نماز کا وقت ہوا تو بھاگم بھاگ قریبی مسجد پہنچے۔ وعظ جاری تھا۔ سفید رِیش واعظِ...
  11. محمد تابش صدیقی

    آسٹریلیا کا دورۂ نیوزی لینڈ

    آج دوسرے ٹی 20 میچ میں دلچسپ مقابلہ کے بعد نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 4 رنز سے ہرا دیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بییٹنگ کرتے ہوئے 220 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 215 رنز بن سکی۔ یوں نیوزی لینڈ کو 5 میچز کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
  12. محمد تابش صدیقی

    غزل: زمانے سے اخلاق و کردار گم ہے ٭ تابش

    زمانے سے اخلاق و کردار گم ہے ہوس اور مطلب میں ایثار گم ہے شجر کی جگہ جب سے لی ہے حجر نے ہر آنگن سے چڑیوں کی چہکار گم ہے میں عدسہ اٹھا کر خبر ڈھونڈتا ہوں کہ اب اشتہاروں میں اخبار گم ہے ہوا بے وفائی کی ایسی چلی ہے وفا کی طلب ہے، وفادار گم ہے بچائے کوئی ناخدا بھی تو کیسے کہ امت کی نیّا کی پتوار...
  13. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: یہ لشکری زبان ہے یا لشکرِ فرنگ؟ ابو نثر

    یہ لشکری زبان ہے یا لشکرِ فرنگ؟ ابو نثر (احمد حاطب صدیقی) ٭ میرؔ و غالبؔ ہی کیا؟ اب تو بابائے اُردو مولوی عبدالحق کا شمار بھی اگلے وقتوں کے لوگوں میں ہونے لگا ہے۔مولوی ہی صاحب پر کیا موقوف، اب تو اگر حمید نظامی مرحوم یا ذوالفقار علی بخاری مرحوم بھی عالمِ بالا سے اُتر آئیں اور ہمارے اخبارات کی...
  14. محمد تابش صدیقی

    امجد اسلام امجد نظم: آخری بات

    آخری بات ٭ طلوعِ شمسِ مفارقت ہے، پرانی کرنیں نئے مکانوں کے آنگنوں میں لرز رہی ہیں فصیلِ شہرِ وفا کے روزن چمکتے ذروں سے بھر گئے ہیں، چمکتے ذرے! گئے دنوں کی عزیز باتیں نگار صبحیں، گلاب راتیں بساطِ دل بھی عجیب شے ہے ہزار جیتیں، ہزار ماتیں جدائیوں کی ہوائیں لمحوں کی خشک مٹی اڑا رہی ہیں گئی رتوں کا...
  15. محمد تابش صدیقی

    غزل: نشانِ منزلِ الفت سراب جیسا ہے ٭ تابش

    نشانِ منزلِ الفت سراب جیسا ہے نہیں ہے کوئی حقیقت، یہ خواب جیسا ہے طویل ہوتی چلی جائے ہے شبِ فرقت یہ انتظارِ سحر تو عذاب جیسا ہے ستم شعار سہی، غیر پر نثار سہی وہ ہے تو اپنا ہی، خانہ خراب، جیسا ہے سنے ہیں راہِ محبت کے سینکڑوں قصے یہ راستہ ہی دکھوں کی کتاب جیسا ہے وہ ہم سے مل کے بھی پوچھے رقیب...
  16. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: دستِ ہمشیر کی چوڑیوں کی قَسم ٭ ابونثر

    دستِ ہمشیر کی چوڑیوں کی قَسم ابونثر (احمد حاطب صدیقی) یاد نہیں کہ کون سا ٹی وی چینل تھا۔ اب تو اتنے ہیں کہ بقول ناصرؔکاظمی… ’’یاد آئیں بھی تو سب یاد نہیں‘‘… ہر روز کی طرح اُس روز بھی وہاں ایک سیاسی ملاکھڑا برپا تھا۔ ہمارے معزز سیاسی قائدین اصیل مرغوں اور مرغیوں کی طرح سینے پُھلا پُھلا کر اور...
  17. محمد تابش صدیقی

    احمد ندیم قاسمی نظم: دن آ گئے

    نظم: دن آ گئے ٭ دب کے رہنے کے دن جا چکے کچھ نہ کہنے کے دن جا چکے وار کرنے کے دن آ گئے وار سہنے کے دن جا چکے اب تو قدریں پگھلنے لگیں اور معیار گلنے لگے جو جواہر لہو سے ڈھلے مٹھیوں سے پھسلنے لگے جن کے ہاتھوں میں ہتھیار تھے اب وہی ہاتھ ملنے لگے اب تو سورج اترنے لگا اور سائے تو ڈھلنے لگے اب تو...
  18. محمد تابش صدیقی

    حفیظ جالندھری نظم: زندگی

    زندگی ٭ جز بلب بستن نہیں تابِ بیانِ زندگی ہے فنا تمہیدِ شرحِ داستانِ زندگی جستجو سے یہ ملا آخر نشانِ زندگی چند قبریں نقشِ پائے رہروانِ زندگی اے مصور! ایک تصویر اس طرح سے کھینچ دے بارِ دوشِ بے کسی کوہِ گرانِ زندگی ہیں خیالی صورتیں ہنگامہ آرائے وجود محشرستانِ توہم ہے جہانِ زندگی ہے مثالِ دود...
  19. محمد تابش صدیقی

    اردو سرائے کتاب میلہ

    فیس بک پر موجود گروپ اردو سرائے نے 5 فروری سے 12 فروری تک اپنی طرز کے ایک منفرد آنلائن کتاب میلہ کا انعقاد کیا ہے۔ جہاں کتب رعایتی قیمت پر دستیاب ہیں۔ اردو سرائے کتاب میلہ کے اسٹال نمبرز نوٹ فرما لیجییے جن پر ملنے والی ہیں آپ کو بہترین رعایتی قیمتوں پر نہایت عمدہ کتابیں!!! ناشران آج رات بارہ بجے...
  20. محمد تابش صدیقی

    غزل: جو بچھڑ کے جینا روا ہوا، یہ برا ہوا ٭ آصف اکبر

    جو بچھڑ کے جینا روا ہوا، یہ برا ہوا نہ جنوں کا قرض ادا ہوا، یہ برا ہوا شبِ ہجر کھا گئی زیست کو چلو ٹھیک ہے جو شکستِ عہدِ وفا ہوا، یہ برا ہوا مجھے ہمسفر کی شقاوتوں کا گلہ نہیں مرا خون میرا خدا ہوا، یہ برا ہوا ترا حق تھا راہ بدلنا، تو نے بجا کیا مرا اعتبار فنا ہوا، یہ برا ہوا مرا ایک عمر کا...
Top