نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    تاسف آصف اکبر جیلانی انتقال فرما گئے

    انا للہ و انا الیہ راجعون ممتاز ادیب، دانشور اور شاعر جناب آصف اکبر جیلانی آج کراچی میں انتقال فرما گئے۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور انھیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے۔ آمین۔
  2. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: اُس بُتِ خوش خط کی زُلف ٭ ابونثر

    اُس بُتِ خوش خط کی زُلف ابونثر(احمد حاطب صدیقی) آج یومِ کشمیر ہے۔ کشمیریوں کی پاکستانی قوم سے یکجہتی کا رشتہ دین اسلام کے ساتھ ساتھ اردو سے بھی منسلک ہے۔ ہم دِلی میں ہم زبانی کا بھی اہم کردار ہوتا ہے۔ آزاد جموں وکشمیر کی سرکاری زبان اردو ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی سرکاری زبان بھی 1889ء سے اب تک اردو...
  3. محمد تابش صدیقی

    نمکین غزل: نہیں ہے اب مجھے فرصت میاں! کتاب پڑھوں ٭ تابش

    محمداحمد بھائی کی کتابی غزل پڑھی تو کچھ میری بھی فالتو رگ پھڑک اٹھی۔ اور دو چار نمک پارے تیار ہو گئے۔ :) نہیں ہے اب مجھے فرصت میاں! کتاب پڑھوں کہ ختم کر کے میں خوش گپّیاں، کتاب پڑھوں ہوا ہوں بور میں پڑھ کر کتاب ِ طبعیّات تو کر کے اس میں یہ ناول نہاں، کتاب پڑھوں پڑھائی چور ہوں ایسا کہ پڑھنی پڑ...
  4. محمد تابش صدیقی

    حفیظ جالندھری غزل: زندگی سے نباہ مشکل ہے

    زندگی سے نباہ مشکل ہے یہ مسلسل گناہ مشکل ہے ہاں مرے خیر خواہ مشکل ہے تیرے ہاتھوں پناہ مشکل ہے دوستی ہی میں دشمنی بھی ہو یہ نئی رسم و راہ مشکل ہے ارتکابِ گناہ سہل نہیں انتخابِ گناہ مشکل ہے اے مری جان! اے مرے ایمان! اب ہمارا نباہ مشکل ہے ہم سے اس مسئلے پہ بات نہ کر فقر اے بادشاہ مشکل ہے...
  5. محمد تابش صدیقی

    حفیظ جالندھری نظم: جزیرے

    جزیرے ٭ قافلے برباد ہو کر رہ گئے تو کیا ہوا مطمئن ہیں قافلہ سالار اپنے کام سے عہدہ و منصب کی بازی جیت کر گھڑ دوڑ میں تھان پر ہیں درشنی گھوڑے بڑے آرام سے قافلے برباد ہو کر رہ گئے تو کیا ہوا رہنماؤں کو سجا کر منزلِ مقصود پر ٹھوکریں کھاتا ہے تاریکی میں امت کا جلوس جن بہشتی مقبروں پر ہو گئے روشن...
  6. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: عروسِ اُردو کے لیے رومن فراک ٭ ابونثر

    عروسِ اُردو کے لیے رومن فراک ابونثر (احمد حاطب صدیقی) ہمارے ہاں اردو کا غلط تلفظ عام کرنے میں سلطنتِ روما کے ماہرینِ لسانیات کا بڑا ہاتھ ہے۔ نہ وہ رومن حروف ایجاد کرتے نہ ہماری اُردو خراب ہوتی۔ اس خرابی سے ہمارا ہر شہر خرابہ بن رہا ہے۔ کسی بھی شہر میں کسی طرف نکل جائیے، بڑے بڑے اشتہاری تختوں پر...
  7. محمد تابش صدیقی

    احمد ندیم قاسمی نظم: کھنڈر

    کھنڈر ٭ یہ میری تاریخ کا کھنڈر ہے یہ میرے رہوارِ برق پیکر کی ہڈیاں ہیں یہ میری تلوار ہے جو تنکا بنی پڑی ہے یہ ڈھال ہے جس پہ پاؤں رکھ دو تو خشک پتے کے ٹوٹنے کی پکار سن لو یہ میرے پرچم کی دھجیاں ہیں یہ میری قدروں کی کرچیاں ہیں یہ میرے معیار ہیں، جو پتھر بنے پڑے ہیں یہ میرے افکار ہیں، جنھیں عنکبوت...
  8. محمد تابش صدیقی

    غزل: بہہ گئے خواہشوں کے ریلے میں ٭ تابش

    بہہ گئے خواہشوں کے ریلے میں ہم ہیں گم زندگی کے میلے میں اپنا پندار ٹوٹ جائے گا خود سے ملیے کبھی اکیلے میں حسنِ کردار جیسی میٹھی مہک نہ تو گیندے میں ہے نہ بیلے میں بات کرنے سے پہلے سوچے بھی؟ کون پڑتا ہے اس جھمیلے میں اب تماشا ہے جا بجا تابشؔ پہلے ہوتا تھا میلے ٹھیلے میں ٭٭٭ محمد تابش صدیقی
  9. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: ہم جو کہتے ہیں سَراسَر ہے غَلَط٭ابونثر

    ہم جو کہتے ہیں سَراسَر ہے غَلَط ابونثر (احمد حاطب صدیقی) زیر نظر کالم کامستقل عنوان غالبؔ کی ایک غزل کے مشہور شعر سے ماخوذ ہے:۔ غَلَطی ہائے مضامیں مت پوچھ لوگ نالے کو رسا باندھتے ہیں (یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ اس شعر میں’’مضامیں‘‘کو نون غُنّہ کے ساتھ پڑھا جائے گا،کچھ لوگ غلط طور پر ’’ن‘‘ ناطق...
  10. محمد تابش صدیقی

    کے ٹو: نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے دنیا کی دوسری سب سے بلند چوٹی سردیوں میں پہلی بار سر کر لی

    کے ٹو: نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے دنیا کی دوسری سب سے بلند چوٹی سردیوں میں پہلی بار سر کر لی شبینہ فراز، محمد زبیر خان کوہ پیمائی کا سب سے دشوار سمجھا جانے والا چیلنج تاریخ میں پہلی بار سنیچر کو پورا کر لیا گیا جب دس نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو موسم سرما میں...
  11. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: کان "کَن" یا کان "کُن"٭ابونثر

    کان "کَن" یا کان "کُن" ابونثر (احمد حاطب صدیقی) اب سے دو ہفتے پہلے کی بات ہے، پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا۔ بلوچستان کی تحصیل بولان کے علاقے مچھ میں کوئلے کی کان میں کُھدائی کرنے والے گیارہ مزدوروں کو دہشت گردوں نے اغوا کرکے وحشیانہ انداز میں قتل کردیا۔ اس دل خراش...
  12. محمد تابش صدیقی

    امجد اسلام امجد غزل: وہ دَمکتی ہوئی لَو ،کہانی ہوئی، وہ چمکدار شعلہ، فسانہ ہُوا

    وہ دَمکتی ہوئی لَو ،کہانی ہوئی، وہ چمکدار شعلہ، فسانہ ہُوا وہ جو اُلجھا تھا وحشی ہَوا سے کبھی، اُس دِیے کو بُجھے تو زمانہ ہُوا باغ میں پُھول اُس روز جو بھی کِھلا، اُسکی زلفوں میں سجنے کو بے چین تھا جو ستارہ بھی اُس رات روشن ہُوا، اُسکی آنکھوں کی جانب روانہ ہُوا کہکشاں سے پَرے، آسماں سے پَرے،...
  13. محمد تابش صدیقی

    غزل: اسے تو پاسِ خلوصِ وفا ذرا بھی نہیں ٭ انور مسعود

    اسے تو پاسِ خلوصِ وفا ذرا بھی نہیں مگر یہ آس کا رشتہ کہ ٹوٹتا بھی نہیں گھرے ہوئے ہیں خموشی کی برف میں کب سے کسی کے پاس کوئی تیشۂ صدا بھی نہیں مآلِ غنچہ و گل ہے مری نگاہوں میں مجھے تبسم‌ِ کاذب کا حوصلہ بھی نہیں طلوعِ صبحِ ازل سے میں ڈھونڈتا تھا جسے ملا تو ہے پہ مری سمت دیکھتا بھی نہیں مری...
  14. محمد تابش صدیقی

    غزل: کب تلک یوں دھوپ چھاؤں کا تماشا دیکھنا ٭ انور مسعود

    کب تلک یوں دھوپ چھاؤں کا تماشا دیکھنا دھوپ میں پھرنا، گھنے پیڑوں کا سایا دیکھنا ساتھ اس کے کوئی منظر، کوئی پس منظر نہ ہو اِس طرح میں چاہتا ہوں اُس کو تنہا دیکھنا رات اپنے دیدۂ گریاں کا نظارہ کیا کس سے پوچھیں، خواب میں کیسا ہے دریا دیکھنا اس گھڑی کچھ سوجھنے دے گی نہ یہ پاگل ہوا اک ذرا آندھی...
  15. محمد تابش صدیقی

    غزل: سوچنا، روح میں کانٹے سے بچھائے رکھنا ٭ انور مسعود

    سوچنا، روح میں کانٹے سے بچھائے رکھنا یہ بھی کیا سانس کو تلوار بنائے رکھنا راہ میں بھیڑ بھی پڑتی ہے، ابھی سے سن لو ہاتھ سے ہاتھ ملا ہے تو ملائے رکھنا کتنا آسان ہے تائید کی خو کر لینا کتنا دشوار ہے اپنی کوئی رائے رکھنا کوئی تخلیق بھی تکمیل نہ پائے میری نظم لکھ لوں تو مجھے نام نہ آئے رکھنا اپنی...
  16. محمد تابش صدیقی

    غزل: میں جرمِ خموشی کی صفائی نہیں دیتا ٭ انور مسعود

    میں جرمِ خموشی کی صفائی نہیں دیتا ظالم اسے کہیے جو دہائی نہیں دیتا کہتا ہے کہ آواز یہیں چھوڑ کے جاؤ میں ورنہ تمہیں اذنِ رہائی نہیں دیتا چرکے بھی لگے جاتے ہیں دیوارِ بدن پر اور دستِ ستمگر بھی دکھائی نہیں دیا آنکھیں بھی ہیں، رستا بھی، چراغوں کی ضیا بھی سب کچھ ہے مگر کچھ بھی سجھائی نہیں دیتا اب...
  17. محمد تابش صدیقی

    تاسف معروف شاعر اور دانشور نصیر ترابی انتقال کر گئے۔

    معروف شاعر اور دانشور نصیر ترابی انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون نصیر ترابی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے کی ہے ۔ نصیر ترابی معروف عالم دین علامہ رشید ترابی کے بیٹے تھے۔ان کی عمر 75 برس تھی۔
  18. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: عوام مخنث ہو گئے٭ابونثر

    عوام مخنث ہو گئے ابونثر (احمد حاطب صدیقی) اُستادِ محترم اطہر ہاشمی صاحب مرحوم یہ بات سمجھاتے سمجھاتے اللہ کو پیارے ہوگئے کہ عوام مذکر ہیں، انھیں مذکر ہی رہنے دیا جائے، مؤنث نہ کیا جائے۔ مگر ہمارے مطبوعہ اور برقی ذرائع ابلاغ ماشاء اللہ اب ہر شعبے میں ’’زبردست‘‘ ہوگئے ہیں۔ اردو کی ایک کہاوت ہے...
  19. محمد تابش صدیقی

    غزل: کسی کو گھر ملا حصے میں یا کوئی دکاں آئی ٭ منور رانا

    کسی کو گھر ملا حصے میں یا کوئی دکاں آئی میں گھر میں سب سے چھوٹا تھا مرے حصے میں ماں آئی یہاں سے جانے والا لوٹ کر کوئی نہیں آیا میں روتا رہ گیا لیکن نہ واپس جا کے ماں آئی ادھورے راستے سے لوٹنا اچھا نہیں ہوتا بلانے کے لیے دنیا بھی آئی تو کہاں آئی کسی کو گاؤں سے پردیس لے جائے گی پھر شاید...
  20. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: بات کچھ کی تھی، معانی اور پہنائے گئے ٭ ابو نثر

    بات کچھ کی تھی، معانی اور پہنائے گئے ابونثر (احمد حاطب صدیقی) لو صاحبو! نیا سال شروع ہو گیا۔ سال فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اُردو زبان میں سال کے لیے ہندی کا لفظ برس بھی استعمال کیا جاتا ہے۔عرب اِسے ’’عام‘‘ کہتے ہیں اور اس کے آتے ہی دعا دیتے ہیں ’’کل عام و انتم بخیر‘‘۔یعنی:۔ ’’ہر سال اسی طرح آتا...
Top