سیلاب کی دلہن
شہنائی دھنیں بکھیر رہی ہے
اور باراتی واپسی کے لیے اٹھ رہے ہیں
دلہن کی ماں سسکیاں بھرتی ہوئی کہتی ہے
"میری رانی کو یہ لوگ ہمیشہ کے لیے لے چلے۔۔۔
ان اجنبی چہروں کے ساتھ اُس بیگانےگھر تک
میری شرمیلی بچی کیسے سفر کرے گی"
آج کا دن کتنا کٹھن تھا
تمام دن آسمان سے پانی برستا رہا...
جنگِ عظیم دوئم کے بعد 29 سال تک ہتھیار نہ ڈالنے والے جاپانی فوجی 91 سال کی عمر میں ٹوکیو میں انتقال کر گئے ہیں۔
ہیرو اونادا فلپائن میں لوزون کے قریب لوبانگ جزیرے پر 1974 تک رہے کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ جنگ ابھی تک ختم نہیں ہوئی ہے۔
آخرکار انہیں واپس آنے پر رضامند کرنے کے لیے ان کے سابق کمانڈنگ...
ویٹیکن کے حکام کی جانب سے فراہم کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق بچوں کے جنسی استحصال کے معاملے میں مذہبی منصب سے محروم کیے جانے والے پادریوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
یہ اعداد و شمار سنہ 2011 سے 2012 کے دوران کے ہیں اور ویٹیکن نے اقوامِ متحدہ کی کمیٹی برائے حقوقِ اطفال کو بتایا ہے کہ اس وقت...
گریہ بے نم
بے نم سا گریہ
اور
اک بے نام روح
افکار کی دھوپ میں
انکار کی وحشت
اور
آثار کی چھاؤں میں
اثبات کا نشہ
دونوں برحق ۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر
اس روح کے قلبوت کو
عقدہ کھولتی آنکھ ملی
اور نہ
غیب طراز نوائے سروش!
جو خود پہ سوار اس پاپیادہ کو
شعور کی سرحد سے ورے
کسی سنگ تراش کا پتہ دے سکیں
کہ وہ...
تقریباََ سبھی لوگ خواب دیکھتے ہیں ، کچھ جاگتے ہوئے اور کچھ نیند میں ........بعض لوگوں کو ڈراؤنے خواب دکھائی دیتے ہیں .......... بعض لوگوں کے خواب سچے ہوتے ہیں..........بعض کو خواب سرے سے نظر ہی نہیں آتے.......بعض کو قسط وار خواب بھی آتے ہیں :)................اور ............
میرے ساتھ بھی اس...
عباس تابش آج کی غزل کے نمائندہ شعراء میں سے ہیں۔آج ہی محمداحمد بھائی نے ان کے ایک مصاحبہ کا ربط ارسال کیا، تو سوچا کہ سال بھر قبل جو عباس تابش کی کلیات "عشق آباد" ڈھونڈی تھی، کیونکہ مدت سے شائع نہ ہوئی تھی ،اب اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئےتابش کے کلام میں سے پسندیدہ اشعار کو اکٹھا کیوں نہ کر دیا...
کہتے ہیں، کہ لتا کی آواز "الوہی" ہے...........شاید سچ ہی کہتے ہیں۔
کیا خاصے کی چیز ہے ...........سینکڑوں دفعہ سن کر بھی اجنبی نہ لگا کانوں کو............
آڈیو لنک: <a onClick='window.open("http://www.raaga.com/player4/?id=230881",
وہ پھول کاڑھتی رہی
خزاں کی زرد شال پر وہ پھول کاڑھتی رہی
اُجڑتے ماہ و سال پر وہ پھول کاڑھتی رہی
دِلوں کے مرغزار میں
عجب اُداس شام تھی
گزرتے پل کے ہونٹ پر
وہ منتشر سا نام تھی
دکھوں کی تند دھار پر
لہولہان انگلیاں
مگر وہ سانس سانس اپنی عمر کے لباس پر
لہو کشیدتی رہی
گلاب سینچتی رہی
خزاں کی زرد شال...
شاعری ایک بڑا میڈیم کیوں ہے؟ اور کیا واقعی ایسا ہے ؟ یا اس صدی میں اس کی حقیقی ضرورت ختم ہو چکی ہے اور یہ محض کچھ تلذذ پسند "خبطیوں" کی ضد ہے!!!
ایسے کئی سوال کئی جگہوں پہ لکھنے پڑھنے والوں کے سامنے آتے رہتے ہیں۔ اپنے اپنے دلائل اور اپنے اپنے تھیسس اور اینٹی تھیسس۔ایسے میں میرے جیساایک عام قاری...
امیر مینائی کا مشہور شعر ہے:
وہ تجھے بھول گئے، تجھ پہ بھی لازم ہے امیر
خاک ڈال ، آگ لگا، نام نہ لے، یاد نہ کر
کیا خوب شعر ہے اور کس کیفیت کو کیا الگ رنگ میں بیان کیا ہے مینائی نے، کہ کم کسی کے کہنے میں لفظ ایسے ہوتے ہیں ، جیسے امیر کے کہنے میں تھے۔
آج ہی محترم یعقوب آسی صاحب کا اس شعر کا...
سنگت خیال
بہار آوے
رُکھ پُنگرے
پُھل کِھڑے
گُڑھکن پھوٹاں
کنبن چھمکاں
نال ادا دے
ڈاہناں اُتے
مارن ہانگرے
ویکھ کے وا نوں
اِک رُکھ دے اِک لکھ پَتر
اِکو پیو دے سارے پُتر
پت جھڑ آوے
بُلہاں اُتے
موت دی سُرخی
ناگاں وانگوں
شُوکے وا
رُکھ دے اُتے اِکو پَتر
کلا پیو تے کلا پُتر
پاندے جپھیاں
اِک دوجے...
اقبال ؒ پہ ہم کیا کہیں گے، کہ بساط ہی کیا ہے۔سرِ دست تو یہ منظوم ترجمہ دیکھیے علامہؒ کی معروف کاوش "حدی......نغمہ ساربانِ حجاز" کا..........موسیقیت سے لبریز، رواں اور شستہ پنجابی محاورے میں محمد یعقوب آسی صاحب نے سماں باندھ دیا ہے۔ بیسیوں بار پڑھ چکا ہوں اور جی ہے کہ بھرتا نہیں۔
اصل فارسی متن...
مشرق ہار گیا
کپلنگ نے کہا تھا
"مشرق مشرق ہے
اور مغرب مغرب ہے
اور دونوں کا ملنا نا ممکن ہے"
لیکن مغرب ، مشرق کے گھر آنگن میں آ پہونچا ہے
میرے بچوں کے کپڑے لندن سے آتے ہیں
میرا نوکر بی بی سی سے خبریں سنتا ہے
میں بیدل اور حافظ کی بجائے
شیکسپیئر اور...