بہت سالوں سے بیٹی کو شوق تھا کہ کتا لیا جائے۔ اس نے بہت دفعہ کہا لیکن ہم تیار نہ تھے۔ جب اس کی خواہش کم نہ ہوئی تو ہم نے کہا کہ پرائمری ختم کر لے تو سوچیں گے۔ وہ وقت آیا تو بیگم کی ہمت نہ ہوئی ہاں کرنے کی۔ بیگم کتوں سے کافی ڈرتی ہیں۔
پچھلے سال بیگم کا دل پسیج گیا اور کتا لینے کا آخرکار فیصلہ کر...