نتائج تلاش

  1. سید عمران

    رمضان بہترین انداز سے گزاریں

    جس طرح دنیا کی تجارت میں اچانک ایسے چھکے چوکے لگ جاتے ہیں جو سارے نقصانات کی کسر پوری کرکے آن واحد میں لکھ پتی بنادیتے ہیں۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے آخرت کی تجارت کے لیے بعض ایسے مواقع عطا کیے ہیں جن سے فائدہ اٹھا کر کم سے کم درجہ کا انسان بھی کہیں سے کہیں جا پہنچتا ہے۔ ان میں سے ایک موقع...
  2. سید عمران

    تیرہویں سالگرہ کیسے لگے یہ محفلین

    محفل پر وقت گزاریں اور محفلین سے ٹکراؤ نہ ہو... ایں خیال است و محال است و جنوں تو کھل کر بتائیں کہ محفلین سے مل کر، ان سے بات چیت کرکے، ان سے ہنس بول کر نیز محاذ آرائی و جنگ بندی کرنے کے دوران کیسے لگے آپ کو یہ محفلین؟؟؟ اور ہاں... صرف تعریفوں کے پل ہی نہیں باندھنے... دل کی بھڑاس بھی نکال سکتے...
  3. سید عمران

    ماضی کی غلطیاں اور مستقبل کے منصوبے

    اگر آپ کہتے ہیں کہ میں ہوں ہی ایسا،کوئی مجھے کچھ نہ سمجھائے، مجھے اپنی مرضی کرنے دے اور یہ کہ میں کسی کے کہنے سے تبدیل نہیں ہوں گا تو جان لیجیے کہ آپ کا حال خراب اور مستقبل برباد ہورہا ہے، آپ بھری دنیا میں تنہا اور اکیلے ہونے والے ہیں۔ ہر لمحہ بدلتی دنیا میں آپ کی کامیابی اسی میں ہے کہ آپ اس...
  4. سید عمران

    بہترین معاشرہ اور انفرادی کردار سازی

    اس وقت ہم کسی بھی رُخ سے ایک مہذب قوم نہیں ہیں۔ ہمارا معاشرہ منفی تبدیلی کے اس مرحلے میں ہے جس میں ہم تین میں ہیں نہ تیرہ میں۔ اس کی بہت سی وجوہات ہیں مثلاً مفید سرگرمیاں مفقود ہوگئیں جیسے صحتمندانہ کھیلوں کا انعقاد، لائبریریوں کا وجود، ادبی اور علمی محافل، دینی مجالس، آپس میں مل بیٹھ کر اچھے...
  5. سید عمران

    مبارکباد سین خے صاحبہ کو پہلا سال مبارک

    محفل کی بہت اچھی... پڑھی لکھی... سلجھی ہوئی... اور اس پر مستزاد امور خانہ داری خصوصا کھانا پکانے میں ید طولی رکھنے والی شخصیت شیف سین خے صاحبہ محفل پر ایک سال گزار چکی ہیں... سب سے پہلے انہیں اس کی مبارک باد دیتے ہیں... پھر پوچھتے ہیں کہ ان کا محفل پر یہ سال کیسا رہا... کانٹوں کی سیج یا...
  6. سید عمران

    کتابوں کا نام اور تعارف

    عموماً لوگ اپنے دوست احباب کو کوئی کتاب پڑھنے کے لیے تو کہتے ہیں لیکن بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ اس کے بارے میں ایسا تعارف کرائیں کہ سامنے والا اس کتاب کو پڑھنے پر مجبور ہوجائے۔ دوسرا یہ کہ اکثر ہمیں کتابوں کی فہرست بھی پڑھنے کو ملتی ہے یا کسی سے اس کا نام سننے کو ملتا ہے لیکن اس کتاب میں کیا ہے، یہ...
  7. سید عمران

    مصائب سے مت گھبرائیے

    اکثر لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ زندگی میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ درحقیقت یہی خواہش پریشانیوں کوجنم دیتی ہے۔ کیا ایسا ہوسکتاہے کہ آپ کسی راستے سے گزریں اور اس میں گڑھے، موڑ، اسپیڈ بریکر نہ آئیں؟ جب ذرا سے راستے میں آپ اتنا کچھ برداشت کرسکتے ہیں تو زندگی میں پیش آنے والی خلافِ مزاج باتوں سے کیوں...
  8. سید عمران

    آپ کے مستعمل مجرب نسخے

    اس لڑی میں تحریر کیجے عام نوعیت کی بیماریوں سے متعلق وہ نسخے جونسل در نسل، سینہ بسینہ یا کسی بھی ذریعہ سے آپ تک پہنچے ہیں، استعمال ہورہے ہیں اور بہتر نتائج کے حامل رہے ہیں... چاہے ہربل ہوں، ہومیو پیتھک ہوں، ایلوپیتھک ہوں یا پھل، سبزیوں، اناج، خشک میووں یعنی علاج بالغذا پر مبنی ہوں... شرط صرف...
  9. سید عمران

    مستقل مزاجی منزل تک پہنچا دیتی ہے

    اکثر ایسا ہوتا ہے کہ لوگ کسی کام سے متاثر ہوکر جوش میں آجاتے ہیں،ان میں جذبہ پیدا ہوتا ہے کہ اس کام کو کیا جائے۔وقتی جوش و خروش کے باعث اس کام کا آغاز بھی ہوجاتا ہے لیکن رفتہ رفتہ اس میں کمی واقعی ہونا شروع ہوجاتی ہے اور پہلے جیسا شوق باقی نہیں رہتا حتی کہ ایک دن ایسا آتا ہے کہ وہ کام جو بہت...
  10. سید عمران

    تارکِ سلطنت بادشاہ

    ولادت باسعادت سرزمین ہندوستان میں جن بزرگوں کے فیض قدوم سے شمع اسلام فروزاں ہوئی ان میں سے ایک حضرت سید اشرف جہانگیر سمنانی قدس سرہ بھی تھے۔حضرت سید اشرف جہانگیر سمنانی ایران کے صوبہ خراسان کے دارالحکومت سمنان میں ؁۷۰۷ھ میں پیدا ہوئے۔ والد ماجد سلطان سید ابراہیم حکومتِ سمنان کے سربراہ تھے،...
  11. سید عمران

    آپ کے شہر کے پکوان

    اس لڑی میں اپنے اپنے علاقے کے مشہور کھانوں کے نام لکھیے... جن ہوٹلوں پر وہ کھانے ملتے ہیں ان کا تفصیلی پتا بھی درج کریں تاکہ پہنچنے والے انجام کو پہنچیں... :D:D:D اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ جس پکوان کا ذکر کر رہے ہیں وہ نامانوس یا غیر معروف ہے تو اس کے بارے میں تفصیل سے لکھیں... ارادہ ہے کہ یہ...
  12. سید عمران

    بابائے لاہور

    نام و نسب بابائے لاہور حضرت علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت باسعادت افغانستان کے معروف شہر غزنی میں۴۰۰؁ھ کو ہوئی۔آپ نیک سیرت اور شرافت کے پیکرسادات خاندان کے چشم وچراغ تھے۔آپ کا اسم مبارک علی، کنیت ابُوالحسن اور لقب داتا گنج بخش ہے۔ آپ کی ولادت آپ کے ننھیال غزنی کے ایک گاؤں ہجویر میں ہوئی،...
  13. سید عمران

    اسلام میں غیر مسلموں سے بدسلوکی کی ممانعت

    غیر مسلم اسلام پر یہ الزام لگا تے ہیں کہ اسلام دیگر مذاہب کو برداشت کرنے کا روادار نہیں، یہ غیر مسلموں کو صفحۂ ہستی سے مٹادینے کا حکم دیتا ہے اسی لیے اسلام کو تلوار کے زور سے پھیلانے کا حکم ہے۔ یہ ایسا گمراہ کن پروپیگنڈہ ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔حقیقت یہ ہے کہ اسلام اپنے پیرو کاروں کو...
  14. سید عمران

    آپ پر پڑوسی کا حق

    معاشرتی زندگی گزارنے کے لیے انسان کو اپنے گھر والوں کے بعد سب سے زیادہ واسطہ جن سے پڑتا ہے وہ اس کے پڑوسی ہیں۔ ایک انسان کے کردار اور اخلاق کے بارے میں جتنا اس کے پڑوسی جانتے ہیں کوئی دوسرا نہیں جان سکتا۔ اس کا ثبوت اس واقعہ سے ملتا ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم صلى الله علیہ وسلم سے عرض کیا کہ...
  15. سید عمران

    مسلم بادشاہوں کی ہندوستان میں اشاعت دین

    اسلام دشمنی میں عیسائی اور ہندو مؤرخوں نے ہندوستان کے مسلمان بادشاہوں کے خلاف جو زہر اگلا ہے اور ان کی اچھائیوں اور نیکیوں کو چھپا کر ان کی برائیوں کو پھیلایا ہے اس سے عوام بھی یہی سمجھنے لگے کہ ان سلاطین کے پلے کوئی خوبی نہیں تھی محض برائیاں ہی برائیاں تھیں۔ حالاں کہ اصل واقعہ یہ ہے کہ ہندوؤں...
  16. سید عمران

    تعریف و ستائش میں کنجوسی نہ کریں

    انسان کی فطری خواہش ہے کہ اس کی تعریف کی جائے، حوصلہ افزائی کی جائے اور اسے سراہا جائے۔ حوصلہ افزائی زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے اسی طرح ضروری ہے جس طرح گاڑی کے لیے پیٹرول۔ حوصلہ افزائی کے لیے کہے گئے دو بول انسان کو وہ کچھ حاصل کرنے کی طاقت دیتے ہیں جس کے بارے میں پہلے کبھی سوچا تک نہیں...
  17. سید عمران

    جڑیں کترنے والے مستشرقین

    اسلام کے خلاف ایک فتنہ جو صدیوں سے مسلمانوں کا پیچھا کررہا ہے ’’اِستشراق‘‘ ہے۔ استشراق کہتے ہیں مشرقی علوم و آداب کو۔ اسی سے مستشرقین نکلا ہے یعنی وہ مغربی آدمی جو مشرقی علوم و آداب کا ماہر ہو۔ لیکن مشرقی علوم کے نام پر مستشرقین اسلام کی جڑیں کترنے کی کوشش کرتے ہیں۔مستشرقین عموماً یہودی...
  18. سید عمران

    مبارکباد محمد ظہیر بھائی کا منصب دو ہزاری

    پہلی مرتبہ یہ تاج اپنے سر سجانے کا موقع مل رہا ہے... ورنہ یار لوگ تو رات دن گھات لگائے بیٹھے ہوتے ہیں... ادھر کسی کا ہزار عبور ادھر جھٹ مبارک باد کی لڑی موجود... مبارک ہو آپ کو محمدظہیر... اور مبارک ہو ہمیں... زندگی کی یہ پہلی لڑی بنانے کی!!!
  19. سید عمران

    غم گساری کا مہینہ

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد پاک ہے کہ (رمضان کا)یہ مہینہ مواسات کا ہے۔مواسات کے معنی ہیں غم گساری کرنا، جان و مال سے کسی کی مدد کرنا۔ اسی لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مہینے میں مخلوقِ خدا کی مدد کرنے، ان کا بوجھ ہلکا کرنے اور ان سے غم گساری سے متعلق اتنی باتیں ارشاد فرمائیں، اتنی...
  20. سید عمران

    مجذوب خواجہ عزیز الحسن مجذوب

    نہ دیکھوں گا حسینوں کو ارے توبہ نہ دیکھوں گا تقاضا لاکھ تو کر اے دل شیدا نہ دیکھوں گا کروں ناصح میں کیونکر ہائے یہ وعدہ نہ دیکھوں گا نظر پڑ جائے گی خود ہی جو دانستہ نہ دیکھوں گا نگاہ ناز کو تیری میں شرمندہ نہ دیکھوں گا ہٹائے لیتا ہوں اپنی نظر اچھا نہ دیکھوں گا وہ کہتے ہیں نہ سمجھوں گا تجھے...
Top