نتائج تلاش

  1. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    (۲) حضرت تھانوی کی خانقاہ میں ایک صاحب اپنی اصلاح کروانے آئے۔ چند دن بعد دوسروں کی اصلاح کرنے لگے۔ ہر وقت دوسروں کو ڈانٹ ڈپٹ کہ یہ چیز یہاں کیوں رکھی ہے۔ کبھی دین سِکھانے لگتے کہ یہ کام کیوں نہیں کیا یا کیوں کیا۔ حضرت تھانوی نے ان کو بلا کر فرمایا کہ کیا آپ کو میری اصلاح پر اعتماد نہیں جو میرے...
  2. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    خط ببابت تکبر (۱) حال: قرآن میں تکبر کے بارے میں کہاں آیا ہے؟ اور اپنے اندر کیا علامات دیکھیں کہ معلوم ہو یہ مرض تکبر کا ہے؟ اور اس سے بچنے کا طریقہ بھی عنایت فرما دیں۔ جواب: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: تِلْكَ الدَّارُ الْاٰخِرَۃُ نَجْعَلُہَا لِلَّذِیْنَ لَا یُرِیْدُوْنَ عُلُوًّا فِی الْاَرْضِ وَ...
  3. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    خط ببابت ریا کاری (۱) حال: کبھی نماز پڑھتا ہوں اور ایسا لگتا ہے کہ کوئی دیکھ رہا ہے تو اس خیال سے کہ کہیں میری نماز میں ریا نہ پیدا ہوجائے یہ سوچتا ہوں کہ بھلا اس کے دیکھنے سے دین یا دنیا کا کیا فائدہ ہوگا۔ اور یہ نیت کرتا ہوں کہ اللہ کے لیے ہی نماز پڑھتا ہوں۔ جواب: درست۔ مگر نماز کے اعمال میں...
  4. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    (۲) حال: کل بازار میں ایک عورت پر نظر پڑی تو نظر ہٹانی مشکل ہوگئی۔ گھر آکر بہت توبہ استغفار کی مگر دل کی حالت بہتر نہیں ہوئی۔ جواب: آئندہ ایسا نہ کرنے کے عزم کے ساتھ اگر توبہ کی گئی تو گناہ تو معاف ہوجائے گا مگر دل کی کُدورت اس وقت تک نہیں جائے گی جب تک بار بار نظر بچانے کا نور دوبارہ دل میں...
  5. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    خط ببابت بد نظری (۱) حال: یونیورسٹی میں ہم سبق لڑکی سے بول چال شروع ہوئی جو آگے بڑھ کر دل کا خلجان بن گئی۔ اب دل میں ہر وقت اس کا خیال رہتا ہے۔ نماز تلاوت کسی میں دل نہیں لگتا۔ سونے لیٹتا ہوں تو دیر تک اسی کو سوچتا رہتا ہوں جس کی وجہ سے نیند میں بھی کمی ہونے لگی ہے۔ سر ہر وقت چکراتا رہتا ہے۔...
  6. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    خط ببابت مرضِ غیبت حال (۱): محبی و محبوبی، سندی و مرشدی عرض یہ کرنا ہے کہ مجھ سے غیبت نہیں چھوٹ رہی۔ دفتر میں آفس کے ساتھیوں سے ایک دوسرے کی اور باس کی برائی ہوہی جاتی ہے۔ اسی طرح رشتہ داروں میں، پڑوسیوں میں حتیٰ کہ ہم نمازی بھی نماز پڑھ کے جب ملتے ہیں تو کسی نہ کسی کی برائی ہو ہی جاتی ہے۔...
  7. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    (۶) حال: قرآن پاک میں ہے: اَللہُ یُزَكِّیْ مَنْ یَّشَآءُ (سورۃ النسآء، آیت:۴۹) اللہ جس کا چاہے تزکیہ کرتا ہے۔ حضرت جب سے بندہ نے یہ آیت پڑھی ہے دل پر عجیب مایوسی چھا گئی ہے۔ اب اعمال میں بھی دل نہیں لگ رہا۔ نفس مستقل پریشان کررہا ہے کہ اتنی محنت کرنے کے بعد بھی اگر خدا نے تیرے لیے تزکیہ نہیں...
  8. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    (۲) حال: احقر کو عرصہ سے حضرت والا سے عقیدت و محبت ہے۔اور مجھے یہ شوق ہے کہ بزرگوں سے جو چیز حاصل کی جاتی ہے وہ حاصل کروں۔ اور میں ایک اناڑی آدمی ہوں مجھے کچھ نہیں معلوم کہ بزرگوں سے کیا چیز حاصل کی جاتی ہے۔ لہٰذا حضرت والا ارشاد فرما دیں کہ بزرگوں سے کیا چیز حاصل کی جاتی ہے ۔ اور اس کے مطابق...
  9. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    خط ببات ضرورتِ شیخ (۱) حال: حضرت اقدس یہ بات سمجھنی ہے کہ جب ہمارے سامنے دین کے سارے اعمال ہیں پھر شیخ کی ضرورت کیوں ہے؟ ہم خود نیک اعمال کرلیں گے اور گناہوں سے بچ جائیں گے۔ جواب: عام آدمی ایک حد تک ہی یہ کام کرسکتا ہے۔ لیکن ان اعمال کا علی وجہ الکمال حاصل کرنا کسی استاد، بزرگ، شیخ کامل کی...
  10. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    اصلاحی مُکاتبت تصوف سے متعلق تقریباً تمام مباحث پر کافی حد تک بیان کرلیا گیا ہے، جیسے پیر ومریدکی تعریف و خصوصیات، ذکر و شغل کا طریقہ و اہمیت اور صحبتِ شیخ کی ضرورت و فضائل۔ اب آخری جزو رہ گیا ہے ’’تخلیہ‘‘ یعنی گناہوں سے تخلیہ، نجات پانا۔ اور اس کا ایک ذریعہ ہے شیخ سے اصلاحی مکاتبت کرنا۔...
  11. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    پیر سے تعلق کیسے قائم کریں؟ اللہ والوں سے تعلق قائم کرنے کے دو طریقے ہیں۔ ایک تو ان سے بیعت ہوجائیں۔ بیعت ایک سنت عمل ہے۔ بیعت ارادہ، وعدہ اور عزم کا نام ہے۔ ایک بیعتِ خلافت ہوتی ہے جو حکمران سے اظہارِ وفاداری کے لیے کی جاتی ہے۔ لیکن پیر سے تعلق قائم کرنے کے لیے جو بیعت کی جاتی ہے وہ پیر کے...
  12. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    دین کا ہر شعبہ، ہر خدمت ایک دوسرے سے اس طرح جڑی ہے جیسے ایک عمارت کی اینٹیں آپس میں۔ ہر اینٹ کی اپنی جگہ اہمیت ہے۔ ایک اینٹ بھی ہلائیں گے تو عمارت کے خد و خال بدل جائیں گے۔لہٰذا مشائخ کو خود بھی یہی سمجھنا چاہیے اور مریدین کو بھی یہی تعلیم دینی چاہیے کہ تبلیغ کا کام ہو یا مدارس میں علم دین میں...
  13. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    علم و فقہ کے فقدان کے اثرات غیر عالم مشائخ کی زندگی میں جابجا نظر آتے ہیں، اِلّا یہ کہ وہ ہر وقت خود کو کسی عالم یا مفتی کے زیر نگرانی رکھے، ہر نئی بات جو ذہن میں آئے پہلے ان سے پوچھے۔ اور یہ عالم بھی ان کے مرید یا ملازم نہ ہوں کہ بعض اوقات عقیدت کے بوجھ تلے دبے ہونے کے باعث صحیح تجزیہ نہیں...
  14. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے: من تفقہ و لم یتصوف فقد تفسق و من تصوف و لم یتفقہ فقد تزندق و من جمع بینھما فقد تحقق علم فقہ حاصل کرنے کے بعد جس نے تصوف اختیار نہیں کیا وہ فسق و فجور میں مبتلا ہو گیا اور جس نے صوفیت اختیار کی اور علم شریعت سے دور رہا وہ بے دین و زندیق ہوگیا اور جس نے ایک ساتھ...
  15. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    کشف و کرامات، مبشرات منامیہ اور الہامات لوازم ولایت میں سے نہیں ہیں۔ یعنی اگر کسی متبع شریعت و سنت ولی اللہ کو یہ چیزیں حاصل نہیں تو اس کے درجہ میں کوئی کمی نہیں ہوتی اور یہ سب حاصل ہیں تو درجات بڑھانے میں معاون نہیں۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ سے دو چار کرامات کے علاوہ کچھ ثابت نہیں، جبکہ بے...
  16. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    ایسے خلیفہ صاحب بھی یہ سمجھ لیں کہ خلافت ملنے کے بعد خود کو مصلح سمجھ کر کسی سے اصلاح نہ کرانا ایک مہلک بیماری ہے۔ خلافت کوئی شرعی چیز نہیں ہے۔ نہ اس سے اللہ تعالیٰ کا کچھ قرب ملتا ہے، نہ آخرت میں نجات کا مدار اس پر قائم ہے اور نہ ہی جنت کے اعلیٰ درجات حاصل ہوتے ہیں۔ خلافت ملنے کی وجہ سے کوئی...
  17. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    اگر خلیفہ باکمال ہو تو اس سے متاثر ہونا فطری تقاضہ ہے۔ کیونکہ اس کے قلب میں وہ گوہر مراد ہے جو اللہ تعالیٰ کی خاص عطا ہوتی ہے۔ اسی گوہر کے حصول کے لیے ایک عالم حیراں و سرگرداں رہتا ہے۔۔۔ جب کوئی مرید محنت کرکے روحانیت کے اس درجہ پر پہنچ جاتا ہے جسے تمکین کہتے ہیں تو پیر اسے اجازت یعنی خلافت دیتا...
  18. سید عمران

    شاک پر شاک!!!

    اکیس گروپس جن میں یہ سلسلہ نشر ہورہا تھا بند کروادیا گیا۔۔۔ یعنی دال میں کچھ کالا نہیں پوری کالی دال ہے۔۔۔ کچھ تو ہے جو ان کی گھنٹی بج رہی ہے!!!
  19. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    شیخ کسی کو خلافت دے تو بہت کڑی شرائط کے ساتھ دے۔ مثلاً دین کے اعمال کا پابند ہو، گناہوں سے بچتا ہو، دین کے اہم احکامات جیسے فرض، واجب، سنن مؤکدہ کے مسائل اچھی طرح جانتا ہو، شیخ کی اتنی طویل صحبت اٹھا چکا ہو کہ لوگوں کے ظاہری و باطنی اعمال و احوال سمجھ کر ان کا علاج تجویز کرسکے۔ آج کل ایک نئی...
  20. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    بعض اوقات مقتداء حضرات کو ایسے کام بھی نہیں کرنے چاہئیں جو بظاہر جائز ہوں۔ جیسے ایک بزرگ صبح سویرے ساحلِ سمندر کی سیر کو گئے۔ اب ان کے مریدوں نے دلیل پکڑلی کہ یہ حضرت کا معمول ہے لہٰذا خود بھی کبھی دوستوں کے ساتھ تو کبھی گھر والوں کے ساتھ جب چاہا سمندر کی سیر کو نکل گئے۔ انہیں یہ تو یاد رہا کہ...
Top