نئی گاڑی خریدنے کا ارداہ کیا تو اکثر دوستوں نے مشورہ دیا کہ فلاں گاڑی کی کلومیٹرز فی لیٹر اوسط سب سے زیادہ ہے اس لیے وہی لینی چاہیے۔ میں نے جب مزید تحقیق کی تو پتا چلا کہ کمپنی کی طرف سے جو اوسط بتائی گئی ہے اس کے لیے کئی شرائط ہیں۔ جیسے آپ موٹر وے جیسی روڈ پر سفر کررہے ہوں، آپ کی رفتار ایک خاص...