انسان پیدا ہوتا ہے اور مر جاتا ہے، یہ اس کی مجبوری ہے۔ گویا انسان پیدا ہونے سے لے کر مرنے تک مجبوری کے حصار میں ہے۔ بھوک لگنے کا عمل فطری ہے اور پھر بندہ کھانے کی تلاش میں لگ جاتا ہے، بالکل اس طرح جیسے کہ کوئی مشین آٹو پر لگی ہو۔ اسی طرح پیاس انسان کو مجبور کرتی ہے کہ یہ پانی کو تلاش کرے۔ نیند...