تعلق بنانا انسان کی سرشت میں ہے۔ انسان کے پیدا ہوتے ہی تعلق پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ بلکہ پیدا ہونے سے بھی پہلے ماں کا تعلق بچے کے ساتھ بن چکا ہوتا ہے۔ تعلق انسان کے ساتھ ساتھ چلتا ہے اور انسان تعلق کے ساتھ ساتھ ۔ زندگی کو تعلقات کا مجموعہ کہہ دیا جائے تو اتنا غلط بھی نہ ہو گا۔ انسان جب تک...