ہم ایسے بیراگی ہیں
جس کو راس ہو اپنا جوگ
محفل محفل برپا ہے
اک بے ہمتائی کا سوگ
ہم اس کے پرچارک ہیں
نام ہے جس مذہب کا یوگ
اپنا خوش ہونا بھی کیا
آگ اور پانی کا سنجوگ
جیون راہ میں ملتے ہیں
جانے کیسے کیسے لوگ
سب کا اپنا اپنا غم
سب کے اپنے اپنے روگ
عباد اللہ
بہت خووب جی
اب پڑھنے کو ملی بلاشبہ...