نتائج تلاش

  1. امجد علی چیمہ

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    ظہیر صاحب، میرے ساتھ تو بہت عجیب واقعہ ہوا۔ بات فتحہ، ضمہ، کسرہ سے بھی آگے نکل گئی۔ ایک افسانے کی کچھ سطریں بیگم کو سنا رہا تھا، عنوان شاید "بھورے" تھا، کہ اچانک بیچ میں لفظ مینہ آیا۔ میں نے اسے "مینھ" پڑھا۔ بیگم نے میرا تلفّظ "درست" کرتے ہوئے "مینا" کہا۔ اب میری اتنی مجال ہے تو نہیں کہ بیگم سے...
  2. امجد علی چیمہ

    ایک گم شدہ حرف

    راحل صاحب اور علی وقار صاحب، بہت شکریہ! ماہرینِ خطاطی میں سے کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ "ے" کی اس شکل کا فنِ خوش نویسی میں کیا نام ہے؟ متلاشی شاکرالقادری اس کا کوئی مخصوص نام تو ضرور ہو گا۔ اب حرف ب ہی کو لیجیے، جیسے ہی خطاط اس کو ذرا سا لمبا کھینچتے ہیں، اس کو ایک نیا نام بھی دے دیتے ہیں، یعنی...
  3. امجد علی چیمہ

    ایک گم شدہ حرف

    پرانی کتابوں میں حرف " یے " کی یہ قسم اکثر نظر آتی ہے۔ مگر نئی کتابوں میں یہ بالکل غائب ہے۔ نہ یہ مکمل چھوٹی یے ہے ( ی ) ، اور نہ یہ بڑی یے ( ے ) کی طرح ہے۔ اس کا کیا نام ہے؟ اور اس کو کب کب استعمال کرتے ہیں؟
  4. امجد علی چیمہ

    سولھویں سالگرہ کُلّیاتِ غالبؔ (ویب کتاب)

    سعادت صاحب، دل خوش کردیا ہے آپ نے! بہت بہت مبارک باد! بس آپ کے نوٹس میں یہ بات لانی تھی کہ اینڈرائیڈ میں پہلی دفعہ جب صفحہ لوڈ کرتا ہوں تو غزل کی کی جسٹیفیکیشن درست نہیں ہوتی۔ لیکن جیسے ہی فون فلپ کرتا ہوں ہو تو اس کے بعد جسٹیفیکیشن بالکل ٹھیک دکھائی دیتی ہے۔
  5. امجد علی چیمہ

    تصویر سے کہانی

    کہانی کے لیے نئی تصویر
  6. امجد علی چیمہ

    بیت بازی

    یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اس سے مگر جاتے جاتے اس کا وہ مڑ کر دوبارہ دیکھنا پروین شاکر
  7. امجد علی چیمہ

    بیت بازی

    یہ کیسے شکاری نے جکڑا ہے مجھ کو کہ خود میں نے اڑنے کی خواہش کتر دی پروین شاکر
  8. امجد علی چیمہ

    بیت بازی

    یوں ترے حسن کی تصویر غزل میں آئے جیسے بلقیس سلیماں کے محل میں آئے ناصر کاظمی
  9. امجد علی چیمہ

    بیت بازی

    وہ ساحلوں پہ گانے والے کیا ہوئے وہ کشتیاں چلانے والے کیا ہوئے وہ صبح آتے آتے رہ گئی کہاں جو قافلے تھے آنے والے کیا ہوئے ناصر کاظمی
  10. امجد علی چیمہ

    بیت بازی

    یہ کیا کہ ایک طور سے گزرے تمام عمر جی چاہتا ہے اب کوئی تیرے سوا بھی ہو ناصر کاظمی
  11. امجد علی چیمہ

    بیت بازی

    کچھ فسانوں میں حقیقت کی جھلک ہوتی ہے کچھ حقیقت سے بنا لیتے ہیں افسانے بھی! ساغر صدیقی
  12. امجد علی چیمہ

    بیت بازی

    یہ چاہے تو ذروں کو ستاروں سے ملا دے اک کھیل ہے مومن کے لیے گردشِ افلاک ماہر القادری
  13. امجد علی چیمہ

    بیت بازی

    یاروں کی خطاؤں پہ نظر ہم نے نہ رکھی اور یار کوئی بھول ہماری نہیں بھولے فراز
  14. امجد علی چیمہ

    بیت بازی

    یہ خلوتِ جاں میں کون آیا ہر چیز الٹ پلٹ گیا ہے
  15. امجد علی چیمہ

    بیت بازی

    ہوئی ہے عام اب صحرا فروشی بہت ہے ان دنوں دریانمائی
  16. امجد علی چیمہ

    بیت بازی

    یہ عمر بھر کا اثاثہ اسی کے نام تو ہے اگرچہ میری رفاقت میں چند سال تھی وہ
  17. امجد علی چیمہ

    بیت بازی

    او مرے ہاتھ سے دامن کو چھڑانے والے دل کی دنیا مری ویران ہوئی جاتی ہے
  18. امجد علی چیمہ

    بیت بازی

    بہت خوب!
  19. امجد علی چیمہ

    بیت بازی

    اُن کی نگاہِ مست سے مخمور ہو گئے اتنے ہوئے قریب کہ ہم دُور ہو گئے ماہر القادری
  20. امجد علی چیمہ

    بیت بازی

    ایک سہانا سپنا ٹوٹا دوجا سپنا دیکھا اس کو اپنا جان کے جگ میں سب کچھ اپنا دیکھا قتیل شفائی
Top