نتائج تلاش

  1. مرتضیٰ وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رباعی از ابو سعید ابو الخیر آں آتش سو زندہ کہ عشقش لقبست در پیکر کفر و دین چہ سو زندہ تب است ایماں دگر و کیش محبت دگر است پیغمبر عشق خود عجم نے عرب است منظوم ترجمہ از حامد حسن قادری وہ آگ جہاں میں عشق جس کا ہے لقب ہے پیکرِ کفر و دین میں اک سوز عجب ایمان بھی جدا عشق کا مذہب بھی جدا پیغمبرِ عشق...
  2. مرتضیٰ وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    من کاکی چو بد کردم ہر آنچہ ناسزا کردم مکن چوں کہ کاک رخ زردم درآں بازار یا الله (حضرت قطب الدین بختیار کاکی) مجھ کاکی نے جب برا کیا اور جو کچھ کیا وہ خود برا کیا، اے الله مجھے اس دربار میں کاک (روٹی) کی مانند زرد اور ناامید مت کیجئے۔
  3. مرتضیٰ وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    میرے خیال میں حضرت جنید بغدادی اور حضرت عبدالقادر جیلانی سےمنسوب کلام جوکتابوں میں ملا ہے وہ ان بزرگوں کے عربی کلام کا منظوم فارسی ترجمہ ہے۔
  4. مرتضیٰ وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مناجات منسوب بہ حضرت جنید بغدادی رحمتہ الله علیہ الٰہی واقفی بر حال زارم ہمی دانی کہ جز تو کس ندارم اے خدا تو میرے خراب سے واقف ہے۔ تو جانتا ہے کہ تیرے سوا میرا کوئی نہیں ہے۔ الٰہی کردہ ام بسیار تقصیر ازاں حضرت بغایت شرمسارم اے خدا میں نے بہت سے قصور کئے ہیں۔ میں تیری جناب سے بہت شرمندہ ہوں۔...
  5. مرتضیٰ وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    در پس آینه طوطی صفتم داشته‌اند آن چه استاد ازل گفت بگو می‌گویم (حافظ شیرازی) مجھے طوطی کی طرح پس آئینہ رکھ دیا گیا ہے۔ استادِ ازل جو کچھ فرمارہا ہے میں وہی کہہ رہا ہوں۔
  6. مرتضیٰ وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    محبت با ایں ہر چہارت نکو ز تفضیل شیخین کارت نکو محبت بہر چار گر استوار ولی فضل شیخین مفرط شمار ورت فضل شیخین در دل کم ست بنائی تو در رفض مستحکم ست (میر سید عبدالواحد بلگرامی چشتی) ان چاروں سے محبت کرنا ہی بھلائی ہے اور شیخین کو فضیلت دینے میں تیرے انجام کی بہتری ہے۔ ان چاروں سے سچی محبت رکھ...
  7. مرتضیٰ وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ہر چہ حق، از بارگاہِ کبریا ریخت در صدرِ شریفِ مصطفٰی آن ہمہ در سینہِ صدیق ریخت لا جرم لا بد از و تحقیق ریخت شیخ فرید الدین عطار نیشاپوری (منطق الطیر) ہر وہ چیز جو کبریا کی بارگاہ سے مصطفٰیؐ کے سینہ اقدس میں انڈیلی گئی تھی وہ آپؐ نے صدیقؓ کے سینے میں انڈیل دی۔ اس میں کوئی قباحت نہیں، کوئی شک...
  8. مرتضیٰ وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رباعی بختی نه که با دوست در آمیزم من صبری نه که از عشق بپرهیزم من دستی نه که با قضا در آویزم من پایی نه که از دست تو بگریزم من (حضرت ابو سعید ابو الخیر) نصیبا جو دوست سے نہ ملے وہ میرا ہے۔ جو عشق کی تکلیف سے پرہیز نہ کرے وہ صبر میرا ہے۔ہاتھ جو قضا سے نہ لٹکے وہ میرا ہے۔ پائوں جو جنگ سے نہ بھاگے...
  9. مرتضیٰ وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رباعی ازحضرت ابو سعید ابو الخیر گر دور فتادم از وصالت بضرور دارد دلم از یادِ تو صد نوعِ حضور خاصیتِ سایہ تو دارم اگرچہ می افتم نزدیک تو ام اگرچہ می افتم دور منظوم ترجمہ از حامد حسن قادری گو دور ہوں، رنجور ہوں، مجبور ہوں میں ہر وقت تیری یاد میں مسرور ہوں میں خاصیتِ سایہ آ گئی ہے مجھ میں ہوں...
  10. مرتضیٰ وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رباعی از حضرت ابو سعید ابو الخیر از بار گنہ شد تن مسکینم پست یا رب چہ شود اگر مراگیری دست گر در عملم آنچہ ترا شاید نیست اندر کرمت انچہ مرا باید نیست منظوم ترجمہ از حامد حسن قادری تیر ہوس و ہوا کا آماج ہوں میں یا رب مددے کہ بے نوا آج ہوں میں مجھ میں وہ عمل نہیں جو لائق ہو ترے تجھ...
  11. مرتضیٰ وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ہر کہ را گفتار بسیارش بود دل درونِ سینہ بیمارش بود جو شخص زیادہ بولتا ہے، اس کا سینہ میں رہنے والا دل مردہ ہو جاتا ہے۔ عاقلاں را پیشہ خاموشی بود پیشہِ جاہل فراموشی بود عقل مندوں کا طریقہ خاموش رہنا ہے، جاہلوں کا طریقہ بھول جانا ہے۔ آنکہ سعی اندر فصاحت می کند چہرہِ دل را جراہت می کند جو...
  12. مرتضیٰ وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    برادرم! یہ اشعار میں نے رباعیاتِ نقشبند (علامہ محمد صادق قصوری) کے مقدمہ (پروفیسر سید ذاکر حسین چشتی سیالوی) سے لئے ہیں۔ رعبایات نقشبند، اردو ترجمہ و تشریح - Maktabah Mujaddidiyah
  13. مرتضیٰ وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    توتیائے چشم سازم خاکپائے نقشبند تابیابم سر حق از لطف سائے نقشبند روبدرگاہ بہاؤ الدین نظر کن زانکہ ہست نہ فلک مانند درباں در سرائے نقشبند مشکلات ماہمہ ہرگز نیاید در عدد المدد یا خواجہ مشکلکشائے نقشبند میں تو شاہِ نقشبند (رح) کی خاکِ پا کو اپنی آنکھوں کا سرمہ بناتا ہوں۔ اس عمل کا فائدہ یہ ہو گا...
  14. مرتضیٰ وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بیا بزم گدایاں شہ نشاں خودی ست کہ تا نتیجہ احساں وجود خود بینی خودی کے شہ نشیں گداؤں کی محفل میں آجا تا کہ تو اپنے وجود حقیقی کو پا کراحسان مند ہو جائے در آ بہ مجلس مسکیں معین شوریدہ کہ نقل و بادہ ز گفت و شنود خود بینی آ جا اور مجھ عاشق دیوانہ مسکیں معین کی مجلس میں بیٹھ تا کہ تجھے گفت...
  15. مرتضیٰ وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نسیما جانب بطحا گزر کن ز احوالم محمد را خبر کن اے صبا بطحا کی طرف چل میرے احوال حضورؐ کو سنا ببریں جانِ مشتاقم بہ آں جا فدائے روضہ خیر البشر کُن میری بے تاب جان کو اُس جگہ لے جا تا کہ یہ حضور کے روضہ اقدس پر نثار ہو جائے توئی سلطان عالم یا محمد زروئے لطف سوئے من نظر کن یا رسول اللہ آپ ہی...
  16. مرتضیٰ وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    از آمدن و رفتن ما سودی کو وز تار امید عمر ما پودی کو چندین سرد پای ناز نینان جہان می سوزد و خاک می شود دودی کو ہمارا دنیا میں آنا اور جان کیا نفع دیتا ہے کیا معلوم کہ زندگانی کی ڈور کہاں تک ہے کتنے ہی دراز قد حسین اور خوبرو جل کر خاک ہو گئے اوراُن کا دھواں تک نہیں ملتا (عمر خیام)
  17. مرتضیٰ وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ایں قافلہ عمر عجب می گزرد در یاب دمی کہ با طرب می گزرد ساقی! غم فردای قیامت چہ خوری پیش آر پیالہ ای کہ شب می گزرد زندگی کا قافلہ عجیب انداز میں گزرتا ہے اس لمحے کو حاصل کر لے جو خوشی اور راحت میں گزرتا ہے ساقی آنے والی قیامت کا غم کیوں کرتا ہے تو جام پکڑا کہ شب گزرتی جاتی ہے (عمر خیام)
  18. مرتضیٰ وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ای دیدہ اگر کور نۂ گور ببین وین عالم پر فتنہ و پر شور ببین شاہان و سران و سروران زیر گلند روہای چو مہہ در دہن مور ببین اے آنکھ اگر اندھی نہیں ہے تو قبر دیکھ اس دنیا کے شور و غل اور فتنہ و فساد کو دیکھ بادشاہ ،بزرگ اور سردار زیر زمین چلے گئے چاند جیسے چہروں کو چیونٹیوں کے منہ میں دیکھ (عمر خیام)
  19. مرتضیٰ وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تا چند ز مسجد و نماز و روزہ در میکدہ ہا مست شو از دریوزہ خیام بخور بادہ کہ این خاک ترا گہہ جام کنند ، گہہ سبو ، گہہ کوزہ کب تک مسجد و نماز و روزہ میں مصروف رہے گا میکدے میں جا دیوانہ بن اورگدا گری کر اے خیام تو شراب پی کیونکہ تیری اس خاک سے کبھی جام بنے گا ، کبھی صراحی و مٹکا اور کبھی کوزہ...
  20. مرتضیٰ وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    من بندہ عاصیم ، رضای تو کجاست تاریک دلم ، نور صفای تو کجاست ما را تو بہشت اگر بہ طاعت بخشی این مزد بود، لطف و عطای تو کجاست میں گنہگار بندہ ہوں تیری بخشش کہاں ہے میرا دل تاریک ہے تیرا شفاف نور کہاں ہے جنت اگر ہیمں نیکیوں سے ملنی ہے تو یہ تو مزدوری ہوئی تیری رحمتیں اور عنایتیں کہاں ہیں (عمر خیام)
Top