جہیز و زر لئے بن جو رفاقت کر نہیں سکتا
وہ عورت کی کبھی بھی دل سے عزت کر نہیں سکتا
سمجھتا ہو جو عورت کو فقط اک جسم اے لوگو!
وہ روحِ زن سے مر کر بھی محبت کر نہیں سکتا
نصیحت کر رہا ہے زن کو کس منہ سے وہ پردے کی
جو خود اپنی نگاہوں کی حفاظت کر نہیں سکتا
یہاں با ریش زانی بھی کھڑا ہوتا ہے منبر پر...