نتائج تلاش

  1. نوید اکرم

    اخلاق کے سبق سے انجان ہو گیا ہے

    ترمیم کے بعد غزل پیش خدمت ہے اخلاق کے سبق سے انجان ہو گیا ہے بے حلم و بے مروت انسا ن ہو گیا ہے قرآن کی تھی منزل دل اور دماغ لیکن حیف، اس کا اب مقدر جزدان ہو گیا ہے ہر ایک کی زباں پر قصے کہانیاں ہیں ملّا کی پشت پیچھے قرآن ہو گیا ہے ناتا نہیں رہا اب تدبیر سے کسی کا "تقدیر میں یہی تھا!" ، اعلان...
  2. نوید اکرم

    اخلاق کے سبق سے انجان ہو گیا ہے

    محترم جناب الف عین صاحب
  3. نوید اکرم

    اخلاق کے سبق سے انجان ہو گیا ہے

    اخلاق کے سبق سے انجان ہو گیا ہے بے حلم و بے مروت انسا ن ہو گیا ہے قرآن کی تھی منزل دل اور دماغ لیکن حیف، اس کا اب مقدر جزدان ہو گیا ہے ہر اک زباں پہ قصے اور کچھ کہانیا ں ہیں ملّا کی پشت پیچھے قرآن ہو گیا ہے ناتا نہیں رہا اب تدبیر سے کسی کا "تقدیر میں یہی تھا!" ، اعلان ہو گیا ہے مصروف آج کل...
  4. نوید اکرم

    قطعات

    محترم جناب الف عین صاحب
  5. نوید اکرم

    قطعات

    1 نمود و رعونت، جلال و اِمارت تری ہست ان سب کی حامل نہیں ہے تو بس اک محبت لئے پھر رہا ہے تو ثروت کے بندوں کے قابل نہیں ہے 2 جسے تیری پروا نہیں چھوڑ اس کو کہ اِس پیار کا کوئی حاصل نہیں ہے محبت کے بدلے نہ دے جو محبت وہ تیری محبت کے قابل نہیں ہے 3 یوں ان کو کہتے ہو کیوں برا تم کہ حد سے وہ تو...
  6. نوید اکرم

    اردو کے رواجوں پہ عمل کرنا تھا ہم کو

    ترمیم کے بعد قطعہ پیش خد مت ہے اردو کے رواجوں پہ عمل کرنا تھا ہم کو ہم نے بھی مؤنث کو مذکر ہی پکارا شعروں میں بیاں کرتے رہے اپنا تعلق محبوبہ کو محبوب کہا، پیاری کو پیارا اس پر ہمیں سب کہنے لگے باغیِ فطرت منصف نے کہا موت ہی ہے اجر تمہارا
  7. نوید اکرم

    اردو کے رواجوں پہ عمل کرنا تھا ہم کو

    اردو کے رواجوں پہ عمل کرنا تھا ہم کو ہم نے بھی مؤنث کو مذکر ہی پکارا شعروں میں بیاں کرتے رہے اپنا تعلق کہتے رہے محبوبہ کو محبوب پیارا اس پر ہمیں سب کہنے لگے باغیِ فطرت منصف نے کہا موت ہی ہے اجر تمہارا
  8. نوید اکرم

    لوگ کیا کہیں گے

    ہمارے ہاں اس موضوع پر بات کرنا ضرورت سے زیادہ ہی براسمجھا جاتا ہے۔ لوگوں کو اور خاص طور پر نئی نسل کو والدین، اساتذہ اور اہل علم و عقل کی جانب سے مناسب رہنمائی نہیں دی جاتی۔ جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ لوگ انٹرنیٹ وغیرہ سے غلط چیزیں سیکھ کر گمراہ ہو جاتے ہیں۔ لہٰذامیری نظر میں اس موضوع پر لوگوں...
  9. نوید اکرم

    لوگ کیا کہیں گے

    جی غرض تو اصلاح معاشرہ ہی ہے لیکن میری رائے میں اگر غزل کی بھی اصلاح ہو جائے تو اصلاح معاشرہ کا کام زیادہ بہتر طریقے سے ہو سکتا ہے۔
  10. نوید اکرم

    لوگ کیا کہیں گے

    سر پر گدھا اٹھایا تو لوگ کیا کہیں گے اور خر پہ بوجھ ڈالا تو لوگ کیا کہیں گے چھ لاکھ کا تھا اُس کا اور سات کا تھا اُس کا ہو اِس سے کم کا میرا تو لوگ کیا کہیں گے عریاں لباس یارو فیشن ہے آج کل کا جو ہوں نہ میں برہنہ تو لوگ کیا کہیں گے دو لاکھ کا ہو جوڑا، دس لاکھ کا ہو زیور گَر اِس سے کم کا پہنا...
  11. نوید اکرم

    قبل از نسبت

    آپ کی بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں ۔ تاہم "تدوین" کی آپشن نہ ہونے کی وجہ سے اس پر عمل کرنے سے قاصر ہوں
  12. نوید اکرم

    قبل از نسبت

    شہر کے عزیزو سے مراد شہر کے عزت دار لوگ ہیں۔ یہاں عزیز "رشتہ دار" کے مفہوم میں نہیں بلکہ" عزت والا اور صاحب مرتبہ " کے مفہوم میں ہے۔
  13. نوید اکرم

    قبل از نسبت

    مفہوم: ہمارے ہاں بہت سے گھروں میں رشتہ طے کرنے سے پہلے لڑکے اور لڑکی کو (تنہائی میں جائے بغیر) آپس میں گفت و شنید نہیں کرنے دی جاتی۔ اس کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں: ایک یہ کہ لڑکی شرم کی وجہ سے خود ایسا نہیں کرنا چاہتی اور دوسری یہ کہ اس کے پیچھے کوئی ناقص سوچ پائی جاتی ہے۔ یہ بات تو میں یقین سے...
  14. نوید اکرم

    قبل از نسبت

    جنہیں ہے بتانی حیات اپنی ساری انہیں گفتگو کی اجازت نہیں ہے یہ شرم و حیا ہے کہ ناقص خیالی عیاں یہ تو مجھ پر حقیقت نہیں ہے مگر شہر کے اے عزیزو! یہ سن لو یہ مذہب نہیں ہے، شرافت نہیں ہے
  15. نوید اکرم

    قطعہ

    میں نے ابتدا میں یہ مصرع اسی طرح کا لکھا تھا جیسا کہ آپ نے مثال میں لکھا ہے۔اس طرح مصرع صوتی لحاظ سے تو بہتر ہو جاتا ہے، لیکن دراصل مسئلہ یہ ہے کہ میں خلوص و محبت کی کثرت کو بیان کرنا چاہتا ہوں۔ خلوص ، محبت اور خلوص و محبت کی کثرت، ان میں سے ایک چیز بھی بیان نہ کر پایا تو میرے جذبات و احساسات کی...
  16. نوید اکرم

    قطعہ

    میں نے اپنی طرف سے تو اردو ہی لکھی ہے۔ غیر اردو لفظ کی نشاندہی کر دیں تو نوازش ہو گی۔
  17. نوید اکرم

    قطعہ

    بہت شکریہ جناب۔
  18. نوید اکرم

    قطعہ

    ہے تجھ میں خلوص و محبت بہت پر تو دنیا کی نظروں میں افضل نہیں ہے تری سادگی پر وہ ہو جائے عاشق نوید اب وہ اتنا بھی پاگل نہیں ہے
  19. نوید اکرم

    اس سے مرا جو عہد و پیمان ہو گیا ہے

    پہلے میں راتوں کو تنہا ہوتا تھا مگر اب میری تنہائیاں ختم ہو گئی ہیں کیونکہ اب میری راتیں اپنے محبوب سے پیار محبت کرتے ہوئے گزرتی ہیں یوں کیسا رہے گا؟ نازک بدن نے مجھ کو قوت عجب ہے بخشی جو راستہ کٹھن تھا آسان ہو گیاہے
Top