بوڑھے نے خوفزدہ نگاہوں سے کنور سلیم کی طرف دیکھا اور بےساختہ بھاگ کر مینار کے زینوں پر چڑھتا چلا گیا ۔
" معاف کیجئے گا ۔ ۔ ۔ یہ بوڑھا پاگل ہے ۔ خواہ مخواہ ہماری پریشانیاں بڑھ جائیں گی ۔ اچھا خدا حافظ ۔ "
گولیوں کی بوچھاڑ
فریدی نے اپنی کار کا رخ قصبے کی طرف پھیر دیا ۔ اب وہ نواب کے فیملی ڈاکٹر سے...