نتائج تلاش

  1. شوکت پرویز

    چڑانا -- چڑنا ؛ ستانا -- ؟؟؟

    سمجھا ہی رہا تھا۔ اور وہ سمجھ بھی گیا۔ الحمد للہ اور ممکن ہے کہ لفظ کی اجنبیت کی وجہ سے اسے یہ نصیحت ہمیشہ کے لئے یاد رہ جائے۔
  2. شوکت پرویز

    آوے - آئے ؛ لیوے - ؟؟؟

    جی جی۔۔ پر “لیتا“ کے ساتھ “ہے“ کی ضرورت بھی لگتی ہے۔ جیسے آوے سے آئے، جاوے سے جائے۔۔۔ ویسے ہی “لیوے“ کے لئے جدید اردو میں کوئی لفظ نہیں؟
  3. شوکت پرویز

    آوے - آئے ؛ لیوے - ؟؟؟

    میرا سوال متروک سے متعلق نہیں، متبادل سے متعلق ہے۔ :)
  4. شوکت پرویز

    چڑانا -- چڑنا ؛ ستانا -- ؟؟؟

    بعینہ یہی لفظ میں نے اپنے آٹھ سالہ بیٹے سے کہا تھا: “کوئی چڑائے تو چڑنے کا نہیں، اور کوئی ستائے تو ‘ستنے‘ کا نہیں“ تو وہ ہنس دیا، کہ ابا، یہ کون سا لفظ ہے۔ میں نے تو ایسے ہی کہہ دیا تھا۔ پھر سوچا کہ تحقیق کرنا چاہئے کہ اس موقع کے لئے واقعی کوئی لفظ ہے۔
  5. شوکت پرویز

    آوے - آئے ؛ لیوے - ؟؟؟

    جس طرح قدیم آوے، جاوے کی جگہ اب آئے جائے مستعمل ہے۔ تو قدیم “لیوے“ کی جگہ کیا استعمال ہوگا؟ صرف “لے“؟ مثلا غالب کا یہ شعر جدید میں کیا ہوگا؟ کام اس سے آ پڑا ہے کہ جس کا جہان میں لیوے نہ کوئی نام ستمگر کہے بغیر لے نہ کوئی نام۔۔۔ کچھ ادھورا سا لگتا ہے۔۔۔
  6. شوکت پرویز

    چڑانا -- چڑنا ؛ ستانا -- ؟؟؟

    ‘پریشان نہیں ہونا‘ تو ٹھیک ہے۔ پر کیا ‘چڑانا - چڑنا‘ اسی نہج پر ‘ستانا‘ کی کوئی شکل نہیں؟ رُلانا - رونا بھگانا - بھاگنا وغیرہ کی طرح۔۔۔
  7. شوکت پرویز

    چڑانا -- چڑنا ؛ ستانا -- ؟؟؟

    “چڑانا“ سے “چڑنا“ ہوتا ہے؛ تو “ستانا“ سے کیا ہوگا؟ مثلا بچے کو کہنا ہو کہ کوئی چڑائے تو چڑنے کا نہیں، اور کوئی ستائے تو ۔۔۔۔۔۔ کا نہیں۔
  8. شوکت پرویز

    تم اتنا جو مسکرا رہے ہو - کیفی اعظمی

    پہلے شعر کے دوسرے مصرعے میں بھی “ہے“ زیادہ ہے۔ لیکن وہاں “ہے“ ہٹا دینے سے معنی پورا نہیں ہوگا۔ ممکن ہے اصلی شعر اس حالت میں رہا ہو: کیا غم ہے جسے چھپا رہے ہو لیکن فلم کی وجہ سے “جس کو“ مشہور ہوگیا ہو۔۔۔
  9. شوکت پرویز

    ساحر یہ آنکھیں دیکھ کر ہم ساری دنیا بھول جاتے ہیں

    ساحر لدھیانوی یہ آنکھیں دیکھ کر ہم ساری دنیا بھول جاتے ہیں انہیں پانے کی دھن میں ہرتمنا بھول جاتے ہیں تم اپنی مہکی مہکی زلف کے پیچوں کو کم کرلو مسافر ان میں گِھر کر اپنا رستہ بھول جاتے ہیں یہ آنکھیں جب ہمیں اپنی پناہوں میں بلاتی ہیں ہمیں اپنی قسم ہم ہر سہارا بھول جاتے ہیں تمہارے نرم و نازک...
  10. شوکت پرویز

    تم دھونڈنے نکلو گے مگر پا نہ سکو گے۔۔۔ یہ شعر کس کا ہے؟؟

    اس شعر کی صحت اور شاعر کا نام مطلوب ہے۔ کچھ ایسے بھی اس دنیا سے اٹھ جائیں گے جن کو تم دھونڈنے نکلو گے مگر پا نہ سکو گے جزاکم اللہ خیرا
  11. شوکت پرویز

    نہ تو کارواں کی تلاش ہے نہ تو ہم سفر کی تلاش ہے

    بالی ووڈ کی سب سے مشہور قوالی میں ساحر لدھیانوی کی سحر انگیز شاعری۔۔۔ ترتیب: شوکت پرویز نہ تو کارواں کی تلاش ہے نہ تو ہم سفر کی تلاش ہے مرے شوقِ خانہ خراب کو تری رہ گزر کی تلاش ہے مرے نامراد جنون کا ہے علاج کوئی تو موت ہے جو دوا کے نام پہ زہر دے اسی چارہ گر کی تلاش ہے ترا عشق ہے مری آرزو ترا...
  12. شوکت پرویز

    پیروڈی: تری پھوپھو کا لڑکا کون دیکھے

    بہت زبردست عاطف ملک صاحب! ایک سے بڑھ کر ایک پیروڈی کر رہے ہیں آپ۔ حالانکہ پیروڈی کرنا کچھ آسان بات نہیں! بہت داد قبول ہوں۔ بہت عمدہ۔۔
  13. شوکت پرویز

    غالب کی استعمال کردہ مانوس بحریں از محمد ریحان قریشی

    بہت خوب محمد ریحان صاحب! ۔۔۔۔ اس مثال میں الگ بحر مقتبس ہو گئی ہے۔ ۔۔۔۔ اس کی درست بحر اور درست اقتباس یہ ہوگا۔ گلشن کو تری صحبت از بسکہ خوش آئی ہے ہر غنچے کا گل ہونا آغوش کشائی ہے
  14. شوکت پرویز

    سیاسی لوگ::(علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ)

    آخری شعر یوں کر لیں خلیل منکِر جمہوریت نہیں لیکن یہ وہ نظام ہے جِس میں فقط ہیں تکبیریں
  15. شوکت پرویز

    یہی اہلِ دہر کی ہے روش یہی میکدہ کا اصول ہے

    جو مصر ہو اپنے گناہ پر وہی معتبر ہے قبول ہے یہی اہلِ دہر کی ہے روش یہی میکدہ کا اصول ہے ابھی بات عارض و لب کی ہے کسی مہ جبیں کے غضب کی ہے یہی بات آج کی اب کی ہے ابھی ذکرِ دین فضول ہے وہ جو گال نرم و گداز ہیں جو نہاں نشیب و فراز ہیں وہ جو دوسرے کئی راز ہیں وہی شاعری کا حصول ہے جو برہنگی میں...
  16. شوکت پرویز

    کرکٹ کی تاریخ کے ناقابل تسخیر اور انوکھےریکارڈز۔

    ١٨ جنوری ٢٠١٥ ( ODI # 3583 ) کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ہی یک روزہ میں ٣ ساؤتھ افریقی بلے بازوں کی سینچریاں بھی نا قابلِ تسخیر ہی لگتی ہیں۔ اس میں ایک منفرد بات یہ بھی ہے کہ گیند کا سامنا کرنے والے ہر بلے باز نے سنچری بنائی ہے۔ ١٢ مارچ ٢٠٠٦ کو ( ODI # 2349 ) ساؤتھ افریقہ کا ٤٣٤ رنز کا کامیاب...
  17. شوکت پرویز

    مظلوم شوہر: ساحر لدھیانوی کی غزل میں کچھ تصرف کے ساتھ

    ساحر لدھیانوی کی غزل میں کچھ تصرف کے ساتھ ہر قدم مرحلہٗ داروصلیب آج بھی ہے جو کبھی تھا وہی شوہر کا نصیب آج بھی ہے جگمگاتے ہیں افق پار ستارے لیکن زندگی ساتھ میں بیگم کے مہیب آج بھی ہے سرِ مقتل جنہیں جانا ہو وہ شادی کر لیں سرِ منبر کوئی خاوند غریب آج بھی ہے ہر کنوارے نے جسے مرغِ مسلّم...
  18. شوکت پرویز

    پروین شاکر کی ایک غزل سے متعلق ایک عروضی سوال

    پروین شاکر صاحبہ سے اس کا صدور بعید از قیاس ہے۔ اور پھر اگر آنسو والے شعر میں ء کی رعایت کو نظر انداز کرتے ہوئے اسے بھی خارج از بحر مان لیں تو بھی دوسرے شعر کی کیا توضیح ہوگی؟؟ آنسو والا شعر: آنسو روکے نور نہائے دل دریا تن صحرا چاند دوسرا شعر جس کا وزن درست ہے۔ دن میں وحشت بہل گئی رات ہوئی...
Top