نتائج تلاش

  1. شوکت پرویز

    شعری و عروضی اصطلاحات مع امثال

    بزمِ قولی میں بس اقرار ہوئے جاتے ہیں رزمِ فعلی میں بس انکار ہوئے جاتے ہیں کس صفائی سے گنہگار ہوئے جاتے ہیں کس سفیدی سے سیہ کار ہوئے جاتے ہیں میری ایک طویل غزل کے پہلے دو اشعار۔
  2. شوکت پرویز

    شعری و عروضی اصطلاحات مع امثال

    فاتح بھائی! یہاں وَحید اور جُنید ہم قافیہ ہیں؟ میں نے یہ نوٹ کیا ہے کہ یہ ‘بحر الفصاحت‘ سے اقتباس ہے۔
  3. شوکت پرویز

    پروین شاکر کی ایک غزل سے متعلق ایک عروضی سوال

    پروین شاکر سے منسوب یہ غزل انٹرنیٹ (ریختہ وغیرہ) پر موجود ہے۔ میر کی ہندی بحر والی پروین شاکر کی اس غزل کے کئی مصارعِ اول میں ایک دو حرفی رکن زائد ہے۔ اساتذہ و احباب رہنمائی فرمائیں کہ کیا واقعی یہ پروین شاکر کی غزل ہے؟ پورا دکھ اور آدھا چاند ہجر کی شب اور ایسا چاند دن میں وحشت بہل گئی رات...
  4. شوکت پرویز

    قسمت کہ جیسے گھومتا پنکھا مئی کا ہے

    جی محمد احمد صاحب! اب زیادہ آنا نہیں ہو پاتا۔ لیکن میں محفل کو بہت یاد کرتا ہوں۔ کیا دن تھے وہ جب ہر روز طویل حاضری ہوا کرتی تھی ۔۔۔ کوئی لوٹا دے مِرے بیتے ہوئے دن۔۔۔
  5. شوکت پرویز

    قسمت کہ جیسے گھومتا پنکھا مئی کا ہے

    قسمت کہ جیسے گھومتا پنکھا مئی کا ہے آنکھیں کہ جیسے جون مہینہ کسی کا ہے ہیں زہر والے گرچہ کئی جانور مگر جس کا نہیں علاج وہ زہر آدمی کا ہے میدانِ حشر کا جو سنا، ٹھیک ہے، مگر خود اس جہان میں بھی نہ کوئی کسی کا ہے یوں تو سبھی سوال ہوئے زندگی سے حل لیکن بس اک سوال جو خود زندگی کا ہے اپنے لئے وبال...
  6. شوکت پرویز

    ذکرِ اعجاز

    اعزازی ڈگریاں دینے میں اب کوئی راز نہیں رہ گیا۔ اس کا انحصار صرف دنیاوی فراز پر ہوتا ہے، بھلے ہی ادبی و علمی طور پر وہ کتنا ہی نشیب میں کیوں نہ ہو۔ رہی بات آپ کی !! تو اردو محفل کے صفحات آپ کی قابلیت اور اہلیت کے گواہ ہیں۔ یہ تو محض ایک ڈگری ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اسی اردو محفل کے آپ کے کئی...
  7. شوکت پرویز

    سودا بدلا تِرے ستم کا کوئی تجھ سے کیا کرے

    بدلا تِرے ستم کا کوئی تجھ سے کیا کرے اپنا ہی تو فریفتہ ہووے خدا کرے قاتل ہماری نعش کو تشہیر ہے ضرور آئندہ تا کوئی نہ کسی سے وفا کرے اتنا لکھائیو مِرے لوحِ مزار پر یاں تک نہ ذی حیات کو کوئی خفا کرے فکرِ معاش و عشقِ بتاں یادِ رفتگاں اس زندگی میں اب کوئی کیا کیا کِیا کرے عالم کے بیچ پھر نہ رہے...
  8. شوکت پرویز

    آدھی رات اور آدھا چاند

    ہما حمید ناز صاحبہ! آپ کے کلام میں خیالات اچھے ہیں۔ ۔۔۔۔ عروضی طور پر کلام دو حصوں میں ہے۔ پہلا حصہ - فعلن فعلن فعلن فع: آدھی رات اور آدھا چاند دونوں سرد اور دونوں ماند تیز ہوا کے ہاتھوں میں چاند کے چہرے پر دھبے رات کی رانی کی خوشبو رات کے لہجے میں جادو دوسرا حصہ - فعلن فعلن فعلن فع+لن: پاگل دل...
  9. شوکت پرویز

    میرے اطراف میں اک آگ کا دریا پایا

    دوبارہ دیکھئے، شاید آج وزن کا موڈ ٹھیک ہو اور اجازت دے دے۔۔ (y)
  10. شوکت پرویز

    میرے اطراف میں اک آگ کا دریا پایا

    شکریہ ابن رضا بھائی! آپ کا اندازِ تحسین بھی مہکتا ہوا ہے۔ ۔۔۔ مجھے لگتا ہے کہ پہلے مصرع کے آخری میں جو "جی" ہے، اس کی جگہ "جناب" کرنے سے بہتر ہو سکتا ہے۔ :) ۔۔۔ مجھے معلوم ہے کہ یہ آپ نے اصلاح کے لئے نہیں بلکہ برجستہ توصیفی شعر لکھا ہے۔ لیکن پھر بھی میں نے اسے لکھ دیا، کہ شاید اصلاحِ سخن کے...
  11. شوکت پرویز

    چلیں گے ساتھ کوئی رہگزر ملے نہ ملے

    اس سرخ "مِلے" کا کیا معنی ہو گا یہاں؟؟
  12. شوکت پرویز

    میرے اطراف میں اک آگ کا دریا پایا

    ٹھیک ہے، تو اس کو کتاب میں حتمی کر لیتا ہوں۔ جزاک اللہ خیراً :)
  13. شوکت پرویز

    میرے اطراف میں اک آگ کا دریا پایا

    زندگی کے سبھی صفحات پہ لِکّھا تھا سفر اور رُخ پہ خورشیدِ تبسّم کو چمکتا پایا ۔۔۔ انکل! یہ بہتر ہیں؟؟
  14. شوکت پرویز

    خط لکھے تھے جو ترے نام ذرا لوٹا دو ----- غزل اصلاح کے لئے

    تمام "تم" کو "تجھ یا تُو" کردیں۔ اور ردیف "لوٹا دے" کر دیں۔
  15. شوکت پرویز

    میرے اطراف میں اک آگ کا دریا پایا

    میرے اطراف میں اک آگ کا دریا پایا جب بھی پایا مجھے حالات سے لڑتا پایا ذہن کو اپنے کروڑوں سے بھی اعلیٰ پایا لیکن اس دل سے ہمیشہ اسے ہارا پایا زندگی کے سبھی پنّوں پہ سفر لکھّا تھا اُس پہ رستوں کو بھی پُرخار ہمیشا پایا ایک بجھتا سا چراغ اور مِری جاں بَلَبی دیکھ لے موت نے گھر میں مِرے کیا کیا...
  16. شوکت پرویز

    دل ، زخم گنتے گنتے وحشی سا ہو گیا ہے

    تقطیع کا طریقہ تو درست ہے۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ نے "تخیل" کا تلفظ مفعول باندھا ہے، لیکن اس کا درست وزن فعولن ہے۔ اقبال: ناپید ترے بحر تخیل کے کنارے پہنچیں گے فلک تک تری آہوں کے شرارے
  17. شوکت پرویز

    دل ، زخم گنتے گنتے وحشی سا ہو گیا ہے

    اس کی تقطیع کریں، ممکن ہو تو یہاں پر بتائیں کہ آپ نے تقطیع کس طرح کی۔
  18. شوکت پرویز

    دل ، زخم گنتے گنتے وحشی سا ہو گیا ہے

    آپ اشعار کی تقطیع کس طرح کرتی ہیں؟ :)
Top