مسجدِ کبود یا مسجدِ جہانشاہ قرنِ نہمِ ہجری میں قراقویونلوؤں کی حکمرانی کے دور سے مربوط تبریز کی ایک تاریخی مسجد ہے۔ سال ۱۷۸۰ء کے زلزلے نے اس مسجد کو بہت آسیب پہنچایا تھا اور اس کے نتیجے میں مسجد کے گنبد گر گئے تھے۔ مسجد کی مرمت اور بازسازی کا ۱۹۳۹ء سے آغاز ہوا تھا اور ۱۹۷۶ء میں اس کے تعمیری کام...
روزِ یکشنبہ (اتوار) کی شام سے تبریز اور صوبۂ آذربائجانِ شرقی کے بعض دیگر شہروں میں آغاز ہونے والی سنگین برف باری نہ صرف مدارس کی تعطیل، بلکہ لوگوں اور وسائلِ نقلیہ کی آمد و رفت میں درہمی اور شہر کے کئی درختوں کی شکستگی کا بھی باعث بنی ہے۔
عکاس: سید کاظم یوسفی
تاریخ: ۱۶ فروردین ۱۳۹۵هش / ۴ اپریل...
برادر حریف ممالک – وسعت اللہ خان
پاکستان کے چار ہمسائے ہیں۔ افغانستان ، ایران، بھارت اور چین۔
پاکستان کا افغانستان کے بارے میں سرکاری موقف:
برادر مسلمان ہمسائے افغانستان کا برِصغیر سے مذہبی، ثقافتی، تاریخی، نسلی بندھن ہے۔ پاکستان نے اچھے برے حالات میں ہمیشہ افغان بھائیوں کی مدد کی ہے۔ بیرونی...
شہرِ شیراز میں مسجدِ وکیل اور بازارِ وکیل کے نزدیک واقع تاریخی حمامِ وکیل دورِ زَندیہ میں فرماں روائے ایران کریم خان زَند کے حکم سے ۱۱۸۷ ہجری میں تعمیر ہوا تھا۔
وجۂ تسمیہ یہ ہے کہ کریم خان زند کا لقب 'وکیل الرعایا' تھا۔
عکاس: الٰہہ پُورحُسین
تاریخ: ۳۱ مارچ ۲۰۱۶ء
ماخذ...
حمامِ علی قلی آقا اصفہان کے علاقے بیدآباد میں واقع ایک تاریخی حمام ہے جس کی تعمیر صفوی عہد کے اواخر کے دو بادشاہوں شاہ سلیمان اور شاہ سلطان حسین کے ایک درباری علی قلی آقا کے ہاتھوں ۱۱۲۵ ہجری میں ہوئی تھی۔ اب اس حمام کو عجائب خانہ بنا دیا گیا ہے۔
تاریخ: ۹ فروردین ۱۳۹۵هش/۲۸ مارچ ۲۰۱۶ء
ماخذ...
نوروز کی آمد مرحبا!
ہر سال نوروز سے قبل سال کے آخری چہار شنبے (بدھ) کی شب کو 'چہارشنبہ سُوری' نامی جشن نوروز کے استقبال میں منایا جاتا ہے۔
اس جشن کے بارے میں مزید پڑھیے۔
اُرومیہ، صوبۂ مغربی آذربائجان