بیاض نیرنگ

  1. نیرنگ خیال

    اپنی دھوپ میں بھی کچھ جل (باقؔی صدیقی)

    اپنی دھوپ میں بھی کچھ جل ہر سائے کے ساتھ نہ ڈھل لفظوں کے پھولوں پہ نہ جا دیکھ سروں پہ چلتے ہل دنیا برف کا تودہ ہے جتنا جل سکتا ہے جل غم کی نہیں آواز کوئی کاغذ کالے کرتا چل بن کے لکیریں ابھرے ہیں ماتھے پر راہوں کے بل میں نے تیرا ساتھ دیا مرے منہ پر کالک مل آس کے پھول کھلے باقؔی دل سے گزرا...
  2. نیرنگ خیال

    بشیر بدر بڑی آگ ہے، بڑی آنچ ہے، ترے میکدے کے گلاب میں

    بڑی آگ ہے، بڑی آنچ ہے، ترے میکدے کے گلاب میں کئی بالیاں ، کئی چوڑیاں یہاں گھل رہی ہیں شراب میں وہی لکھنے پڑھنے کا شوق تھا ، وہی لکھنے پڑھنے کا شوق ہے ترا نام لکھنا کتاب پر، ترا نام پڑھنا کتاب میں وہ بدن سخن کا جمال ہے، وہ جمال اپنی مثال ہے کوئی ایک مصرعہ نہ کہہ سکا، کبھی اس غزل کے جواب...
  3. نیرنگ خیال

    ہم کہاں آئنہ لے کر آئے (باقیؔ صدیقی)

    ہم کہاں آئنہ لے کر آئے لوگ اٹھائے ہوئے پتھر آئے دل کے ملبے میں دبا جاتا ہوں زلزلے کیا مرے اندر آئے جلوہ جلوے کے مقابل ہی رہا تم نہ آئینے سے باہر آئے دل سلاسل کی طرح بجنے لگا جب ترے گھر کے برابر آئے جن کے سائے میں صبا چلتی تھی پھر نہ وہ لوگ پلٹ کر آئے شعر کا روپ بدل کر باقیؔ دل کے کچھ زخم...
  4. نیرنگ خیال

    کیا پتا ہم کو ملا ہے اپنا (باقی صدیقی)

    کیا پتا ہم کو ملا ہے اپنا اور کچھ نشہ چڑھا ہے اپنا کان پڑتی نہیں آواز کوئی دل میں وہ شور بپا ہے اپنا اب تو ہر بات پہ ہوتا ہے گماں واقعہ کوئی سنا ہے اپنا ہر بگولے کو ہے نسبت ہم سے دشت تک سایہ گیا ہے اپنا خود ہی دروازے پہ دستک دی ہے خود ہی در کھول دیا ہے اپنا دل کی اک شاخ بریدہ کے سوا چمن دہر...
  5. نیرنگ خیال

    اچیاں کندھاں والا گھر سی ( حبیب جالب)

    اچیاں کندھاں والا گھر سی، رو لیندے ساں کھل کے ایسی 'وا وگائی او ربا رہِ گئی جندڑی رل کے چار چپھیرے درد انھیرے، ہنجھو ڈیرے ڈیرے دکھیارے ونجارے آ گئے کدھر رستہ بھلّ کے یاد آئیاں کچھ ہور وی تیرے شہر دیاں برساتاں ہور وی چمکے داغ دلاں دے نال اشکاں دے دھل کے اپنی گلّ نہ چھڈیں 'جالب' شاعر کجھ وی...
  6. نیرنگ خیال

    جالب سائیں کدی کدائیں چنگی گلّ کہہ جاندا اے (حبیب جالبؔ)

    جالب سائیں کدی کدائیں چنگی گلّ کہہ جاندا اے لکھ پوجو چڑھدے سورج نوں، آخر ایہہ لہہ جاندا اے باجھ تیرے او دل دے ساتھی، دل دی حالت کی دساں کدی کدی ایہہ تھکیا راہی رستے وچّ بہہ جاندا اے ساندل بار وسیندیئے ہیرے وسدے رہن تیرے ہاسے دو پل تیرے غم دا پراہنا اکھیاں وچ رہِ جاندا اے ہائے دوآبے دی اوہ...
  7. نیرنگ خیال

    بہترین وقت پر بہترین تصویر

    The 50 Most Perfectly Timed Photos Ever By Internet standards, a perfectly timed photo occurs when two of the following three conditions are met: 1. Perfect Place 2. Perfect Time 3. Perfect Angle Sometimes the holy trinity of perfectness is achieved and you get an Internet classic like so...
  8. نیرنگ خیال

    جاوید اختر ایک مہرے کا سفر

    جب وہ کم عمر ہی تھا اس نے یہ جان لیا تھا کہ اگر جِینا ہے بڑی چالاکی سے جِینا ہو گا آنکھ کی آخری حد تک ہے بساطِ ہستی اور وہ معمولی سا اِک مُہرہ ہے ایک اک خانہ بہت سوچ کے چلنا ہو گا بازی آسان نہیں تھی اس کی دُور تک چاروں طرف پھیلے تھے مُہرے جَلّاد نہایت سَفّاک سخت بے رحم بہت ہی چالاک اپنے قبضے میں...
  9. نیرنگ خیال

    دل لگا لیتے ہیں اہلِ دل، وطن کوئی بھی ہو

    دل لگا لیتے ہیں اہلِ دل، وطن کوئی بھی ہو پھول کو کھلنے سے مطلب ہے، چمن کوئی بھی ہو صورتِ حالات ہی پر بات کرنی ہے اگر پھر مخاطب ہو کوئی بھی، انجمن کوئی بھی ہو ہے وہی لاحاصلی دستِ ہنر کی منتظر آخرش سر پھوڑتا ہے، کوہکن کوئی بھی ہو شاعری میں آج بھی ملتا ہے ناصؔر کا نشاں ڈھونڈتے ہیں ہم اسے، بزمِ...
  10. نیرنگ خیال

    جیہڑے دن دے راہ بدلے نیں (صابر علی صابر)

    جیہڑے دن دے راہ بدلے نیں سجن انّے واہ بدلے نیں جد وی عالیجاہ بدلے نیں گل نئیں بدلے، پھاہ بدلے نیں لکھاں ورھیاں توں ایہہ ریت اے ہو کے لوک تباہ بدلے نیں اوہو تاپ تے اوہی کھنگاں موسم کی سواہ بدلے نیں کجھ ہوکے کجھ ہاواں بن گئے میں صابرؔآں، ساہ بدلے نیں
  11. نیرنگ خیال

    بوسنیا از انورؔ مسعود

    بوسنیا آج تمہاری خونخواری پر حیرت ہے حیوانوں کو تم تو کل تہذیب سکھانے نکلے تھے انسانوں کو یہ بھی کیسا شوق ہے تم کو شہروں کی بربادی کا جگہ جگہ آباد کیا ہے تم نے قبرستانوں کو ہنستے بستے قریے تم نے شعلوں میں کفنائے ہیں ریت میں دفن کیا ہے تم نے کتنے نخلستانوں کو تم نے تو سچائی کو مترادف سمجھا...
  12. نیرنگ خیال

    کلام کرتی نہیں میری چشم تر جیسے (انورؔ مسعود)

    کلام کرتی نہیں میری چشم تر جیسے تمہیں نہیں ہے مرے حال کی خبر جیسے کہیں جہاں میں سُکھ بھی نہیں ہے گھر جیسا کہیں جہاں میں دُکھ بھی نہیں ہیں گھر جیسے چلا ہے اُس کی گلی کو اُسی طرح انورؔ سحر کو لوگ روانہ ہوں کام پر جیسے
  13. نیرنگ خیال

    میرا گاؤں جانے کہاں کھو گیا ہے

    چند دن پہلے محترم و مکرم محمداحمد صاحب کی مہربانی سے اس کو سننے کا اتفاق ہوا۔ شاعری اور گائیکی دونوں بہت پسند آئے۔ سوچا اہل محفل کے ساتھ بھی شئیر کی جائے۔ مکمل کہیں اور سے نقل کی ہے۔ خود نہیں لکھی۔۔۔ یہ شہرِتمنا یہ امیروں کی دنیا یہ خود غرض اور بے ضمیروں کی دنیا یہاں سکھ مجھے دو جہاں کا ملا ہے...
  14. نیرنگ خیال

    مٹی گریز کرنے لگی ہے خیال کر (علی زریون)

    مٹی گریز کرنے لگی ہے خیال کر اپنا وجود اپنے لیے تو بحال کر تیرا طلوع تیرے سوا تو کہیں نہیں اپنے میں ڈوب اپنے ہی اندر زوال کر اوروں کے فلسفے میں ترا کچھ نہیں چھپا اپنے جواب کے لیے خود سے سوال کر پہلے وہ لا تھا مجھ سے الٰہی ہوا ہے وہ لایا ہوں میں خدا کو خودی سے نکال کر اس کارگاہ عشق میں سمتوں...
  15. نیرنگ خیال

    قمر جلالوی میرا خاموش رہ کر بھی انہیں سب کچھ سنا دینا

    میرا خاموش رہ کر بھی انہیں سب کچھ سنا دینا زباں سے کچھ نہ کہنا دیکھ کر آنسو بہا دینا میں اس حالت سے پہنچا حشر والے خود پکار اٹھے کوئی فریاد کرنے آ رہا ہے راستہ دینا اجازت ہو تو کہ دوں قصۂ الفت سرِ محفل مجھے کچھ تو فسانہ یاد ہے کچھ تم سنا دینا میں مجرم ہوں مجھے اقرار ہے جرمِ محبت کا مگر پہلے...
  16. نیرنگ خیال

    رابرٹ بیٹ مین- Tryon Gallery - London 1975

    Tryon Gallery - London 1975 کچھ عرصہ قبل میں نے رابرٹ بیٹ مین کی ماسٹرز گیلری 2006 میں پیش کی گئی تصاویر پیش کی تھیں۔ آج آپ تمام احباب کے سامنے رابرٹ ہی کی London Tryon Gallery میں 1975 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تصاویر حاضر ہیں۔ یہ زیادہ تر آرٹ Wildlife سے متعلق ہے۔ جن تصاویر کی تفصیلات رابرٹ...
  17. نیرنگ خیال

    جون ایلیا مجھ کو شبِ وجود میں تابش خواب چاہیے

    مجھ کو شبِ وجود میں تابش خواب چاہیے شوقِ خیال تازہ ہے یعنی عذاب چاہیے آج شکستِ ذات کی شام ہے مجھ کو آج شام صرف شراب چاہیے ، صرف شراب چاہیے کچھ بھی نہیں ہے ذہن میں کچھ بھی نہیں سو اب مجھے کوئی سوال چاہیے کوئی جواب چاہیے اس سے نبھے گا رشتۂ سود و زیاں بھی کیا بھلا میں ہوں بلا کا بدحساب اس کو...
  18. نیرنگ خیال

    احمد ندیم قاسمی بھلا کیا پڑھ لیا ہے اپنے ہاتھوں کی لکیروں میں

    بھلا کیا پڑھ لیا ہے اپنے ہاتھوں کی لکیروں میں کہ اس کی بخششوں کے اتنے چرچے ہیں فقیروں میں کوئی سورج سے سیکھے، عدل کیا ہے، حق رسی کیا ہے کہ یکساں دھوپ بٹتی ہے، صغیروں میں کبیروں میں ابھی غیروں کے دکھ پہ بھیگنا بھولی نہیں آنکھیں ابھی کچھ روشنی باقی ہے لوگوں گے ضمیروں میں نہ وہ ہوتا، نہ میں اِک...
  19. نیرنگ خیال

    امجد اسلام امجد ایک آزار ہوئی جاتی ہے شہرت ہم کو

    ایک آزار ہوئی جاتی ہے شہرت ہم کو خود سے ملنے کی بھی ملتی نہیں فرصت ہم کو روشنی کا یہ مسافر ہے رہِ جاں کا نہیں اپنے سائے سے بھی ہونے لگی وحشت ہم کو آنکھ اب کس سے تحیر کا تماشا مانگے اپنے ہونے پہ بھی ہوتی نہیں حیرت ہم کو اب کے اُمید کے شعلے سے بھی آنکھیں نہ جلیں جانے کس موڑ پہ لے آئی محبت ہم کو...
  20. نیرنگ خیال

    شاد عظیم آبادی کیوں اے فلک جو ہم سے جوانی جُدا ہوئی (شاد عظیم آبادی)

    کیوں اے فلک جو ہم سے جوانی جُدا ہوئی اِک خود بخود جو دل میں خوشی تھی وہ کیا ہوئی گُستاخ بلبلوں سے بھی بڑھ کر صبا ہوئی کچھ جھُک کر گوش گُل میں کہا اور ہوا ہوئی مایوس دل نے ایک نہ مانی امید کی کہہ سن کے یہ غریب بھی حق سے ادا ہوئی دنیا کا فکر ، موت کا ڈر، آبرو کا دھیان دو دن کی زندگی مرے حق میں...
Top