کلاسیکل شاعری

  1. طارق شاہ

    جگر مُراد آبادی :::::: کوئی جیتا ، کوئی مرتا ہی رہا :::::: Jigar Muradabaadi

    کوئی جیتا ، کوئی مرتا ہی رہا عِشق اپنا کام کرتا ہی رہا جمع خاطر کوئی کرتا ہی رہا دِل کا شیرازہ بِکھرتا ہی رہا غم وہ میخانہ، کمی جس میں نہیں دِل وہ پیمانہ، کہ بھرتا ہی رہا حُسن تو تھک بھی گیا ، لیکن یہ عِشق کارِ معشوقانہ کرتا ہی رہا وہ مِٹاتے ہی رہے، لیکن یہ دِل نقش بن بن کر اُبھرتا...
  2. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::: جان لینے کو یہ احساس کہِیں کُچھ کم ہے ::::: Shafiq Khalish

    غزل جان لینے کو یہ احساس کہِیں کُچھ کم ہے پیار مجھ سے تمھیں پہلا سا نہیں، کُچھ کم ہے زیست، کب اُس کے تخیّل سے حَسیں کُچھ کم ہے اب بھی صُورت ہے وہی دِل کے قرِیں، کُچھ کم ہے اُن پہ دعویٰ ،کہ ہیں پریوں سے حَسِیں، کُچھ کم ہے کون کہہ سکتا ہے حُوروں سی نہیں، کُچھ کم ہے رُخِ سیماب پہ...
  3. طارق شاہ

    فانی شوکت علی خاں فانؔی بدایونی ::::: عِشق نے دِل میں جگہ کی تو قضا بھی آئی :::::: Fani Badayuni

    غزل عِشق نے دِل میں جگہ کی تو قضا بھی آئی درد دُنیا میں جب آیا، تو دَوا بھی آئی دِل کی ہستی سے کِیا عِشق نے آگاہ مجھے دِل جب آیا تو ، دَھڑکنے کی صَدا بھی آئی صدقے اُتریں گے ، اسیرانِ قفس چھُوٹے ہیں بجلیاں لے کے نشیمن پہ گھٹا بھی آئی ہاں نہ تھا بابِ اثر بند، مگر کیا کہیے آہ پہنچی تھی،...
  4. طارق شاہ

    جگر مُراد آبادی :::::: دِل کو مِٹا کے داغِ تمنّا دِیا مجھے :::::: Jigar Muradabaadi

    دِل کو مِٹا کے داغِ تمنّا دِیا مجھے اے عِشق ! تیری خیر ہو، یہ کیا دِیا مجھے محشر میں بات بھی نہ زباں سے نِکل سکی کیا جُھک کے اُس نگاہ نے سمجھا دِیا مجھے مَیں، اور آرزُوئےوصالِ پَرِی رُخاں اِس عِشقِ سادہ لَوح نے، بہکا دِیا مجھے ہر بار، یاس ہجر میں دِل کی ہُوئی شریک! ہر مرتبہ ، اُمید نے...
  5. طارق شاہ

    بشیر بدر :::::سُورج مکھی کے گالوں پہ تازہ گُلاب ہے:::::: Dr. Bashir Badr

    غزل سُورج مکھی کے گالوں پہ تازہ گُلاب ہے یہ میرا آفتاب، مِرا ماہتاب ہے ہر تارہ، کپکپاتے ہُوئے ہونٹوں کی دُعا یہ آسمان، حمد و ثنا کی کِتاب ہے بادل ہَوا کی زد پہ بَرَس کے بِکھر گئے اپنی جگہ چمکتا ہُوا آفتاب ہے چَونکے تو، یہ طلِسمِ جہاں ٹُوٹ جائے گا ! عالَم تمام حلقۂ زنجیرِ خواب ہے ناحق خیال...
  6. طارق شاہ

    خواجہ میر اثر دہلوی ۔ لوگ کہتے ہیں یار آتا ہے

    غزل خواجہ محمد مِیر اثؔر دہلوی لوگ کہتے ہیں یار آتا ہے دِل تجھے اعتبار آتا ہے؟ دوست ہوتا جو وہ، تو کیا ہوتا دُشمنی پر تو پیار آتا ہے تیرے کوچے میں بیقرار تِرا ہر گھڑی بار بار آتا ہے زیرِ دِیوار تُو سُنے نہ سُنے نام تیرا پُکار آتا ہے حال اپنے پہ ،مجھ کو آپ اثؔر! رحم بے اِختیار آتا ہے خواجہ...
  7. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلؔش ::::: یوں زندگی میں ہم سے کوئی کام بھی تو ہو ::::: Shafiq Khalish

    غزل یوں زندگی میں ہم سے کوئی کام بھی تو ہو مائل بہ عِشق جس سے دِل آرام بھی تو ہو اُن تک سفر کا میرے اب انجام بھی تو ہو کچھ تگ و دو یہ باعثِ اِنعام بھی تو ہو دُشنام گو لَبوں پہ خَلِش نام بھی تو ہو! عاشِق ہو تم، تو شہرمیں بدنام بھی تو ہو پتّھر برس رہے ہوں کہ ہو موت منتظر اُن کا، گلی میں آنے...
  8. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::: جب اُس نظر میں بھی بیگانگی سی ہوتی ہے::::: Shafiq Khalish

    غزل شفیق خلؔش تب اَوج پر مِری واماندگی سی ہوتی ہے جب اُس نظر میں بھی بیگانگی سی ہوتی ہے پِھر روز و شب لِئے افسُردگی سی ہوتی ہے بس اُس کے مِلنے پہ آسودگی سی ہوتی ہے ترس رہے ہیں ذرا سی ہنسی، خوشی کے لیے کہ زندگی بھی نہ اب زندگی سی ہوتی ہے دِیا سُخن کو نیا رنگ تیری فُرقت نے اب بول چال میں...
  9. طارق شاہ

    ناصر کاظمی :::::: پھر لہُو بول رہا ہے دِل میں :::::: Nasir Kazmi

    غزل پھر لہُو بول رہا ہے دِل میں دَم بہ دَم کوئی صدا ہے دِل میں تاب لائیں گے نہ سُننے والے آج وہ نغمہ چِھڑا ہے دِل میں ہاتھ ملتے ہی رہیں گے گُل چِیں آج وہ پُھول کِھلا ہے دِل میں دشت بھی دیکھے ، چمن بھی دیکھا کُچھ عجب آب و ہَوا ہے دِل میں رنج بھی دیکھے، خوشی بھی دیکھی آج کُچھ درد نیا ہے دِل...
  10. طارق شاہ

    مجرُوح سُلطانپوری :::::: آ ہی جائے گی سَحر مطلعِ اِمکاں تو کُھلا :::::: Majrooh Sultanpuri

    غزل آ ہی جائے گی سَحر مطلعِ اِمکاں تو کُھلا نہ سہی بابِ قفس، روزنِ زِنداں تو کُھلا لے کے آئی تو صبا اُس گُلِ چینی کا پیام وہ سہی زخم کی صُورت، لبِ خنداں تو کُھلا سیلِ رنگ آ ہی رہے گا، مگر اے کشتِ چمن! ضربِ موسم تو پڑی، بند ِبہاراں تو کُھلا دِل تلک پہنچے نہ پہنچے، مگر اے چشم ِحیات ! بعد...
  11. طارق شاہ

    پروین شاکر :::::: تازہ محبّتوں کا نشہ جسم و جاں میں ہے :::::: Parveen Shakir

    غزل تازہ محبّتوں کا نشہ جسم و جاں میں ہے پھر موسمِ بہار مِرے گُلستاں میں ہے اِک خواب ہے کہ بارِ دگر دیکھتے ہیں ہم اِک آشنا سی روشنی سارے مکاں میں ہے تابِش میں اپنی مہر و مہ و نجم سے سَوا جگنو سی یہ زمِیں جو کفِ آسماں میں ہے اِک شاخِ یاسمین تھی کل تک خِزاں اَثر اور آج سارا باغ اُسی کی اماں میں...
  12. طارق شاہ

    شفیق خلش :::::: مِسمار کرنے آئی مِری راحتوں کے خواب:::::: Shafiq Khalish

    غزل مِسمار کرنے آئی مِری راحتوں کے خواب تعبیر وسوَسے لئے سب چاہتوں کے خواب دِل کے یقینِ وصل کو پُختہ کریں کُچھ اور ہرشب ہی ولوَلوں سے بھرے ہمّتوں کے خواب پَژمُردہ دِل تُلا ہے مِٹانے کو ذہن سے اچّھی بُری سبھی وہ تِری عادتوں کے خواب کیسے کریں کنارا، کہ پیشِ نظر رہیں تکمیلِ آرزُو سے جُڑے...
  13. طارق شاہ

    مصحفی شیخ غلام ہمدانی ::::::شب گھر سے جو سیٹی کی آواز پہ نِکلا ::::: Shaikh Ghulam Hamdani Mushafi

    غزل شیخ غلام ہمدانی مصحفؔی شب گھر سے جو سیٹی کی وہ آواز پہ نِکلا نِکلا تو وہ، لیکن عجب انداز پہ نِکلا مانی نے قلمداں میں رکھا خامۂ مُو کو خط جب سے تِرے لعلِ فسُوں ساز پہ نِکلا دِل مجلسِ خُوباں میں جو گُم رات ہُوا تھا صد شُکر اُسی محرمِ ہمراز پہ نِکلا سو حُسن کی تصوِیریں لِکھیں کلکِ قضا...
  14. طارق شاہ

    سراج اورنگ آبادی ::::::میرے جگر کے درد کا چاراکب آئے گا :::::: Siraj Aurangabadi

    غزل سِراؔج اورنگ آبادی میرے جِگر کے درد کا چاراکب آئے گا یک بار ہوگیا ہے، دوبارا کب آئے گا پُتلی ، ہمارے نیں کے جھروکے میں بیٹھ کر ! بیکل ہو جھانکتی ہے، پیارا کب آئے گا اُس مُشتری جبِیں کا مجھے غم ہُوا زُحل طالع مِرے کا نیک سِتارا کب آئے گا مُرجھا رہی ہے دِل کی کلی غم کی دُھوپ...
  15. طارق شاہ

    سراج اورنگ آبادی :::::: جس کو مزا لگا ہے تِرے لب کی بات کا :::::: Siraj Aurangabadi

    غزل سِراؔج اورنگ آبادی جس کو مزا لگا ہے تِرے لب کی بات کا ہرگز نہیں ہے ذَوق اُسے پِھر نبات کا دیکھے سے اُن لبوں کے جسے عُمرِ خضر ہے پیاسا نہیں ہے چشمۂ آبِ حیات کا اے شوخ! بزمِ ہجر میں روشن ہے شمعِ آہ قصّہ نہ پُوچھ مجھ سے جُدائی کی رات کا یا رب! طلب ہے داغِ محبّت کی مُہر کی مُدّت سے...
  16. طارق شاہ

    شفیق خلش :::::: نظرسے جواُس کی نظر مِل گئی ہے :::::: Shafiq Khalish

    غزل شفیق خلؔش نظرسے جواُس کی نظر مِل گئی ہے محبّت کو جیسے اثر مِل گئی ہے سرِشام وہ بام پر آئے ، شاید ! ہم آئے گلی میں خبر مِل گئی ہے مزید اب خوشی زندگی میں نہیں ہے تھی قسمت میں جومُختصرمِل گئی ہے گِلہ کیوں کریں ہم مِلی بے کلی کا توسُّط سے اُس کے اگرمِل گئی ہے ہَمہ وقت طاری جو رہتی...
  17. طارق شاہ

    آتش خواجہ حیدر علی آتؔش ::::: آئنہ سینۂ صاحب نظراں ہے کہ جو تھا ::::: Khwaja Haidar Ali Aatish

    غزل خواجہ حیدر علی آتؔش آئنہ سینۂ صاحب نظراں ہے کہ جو تھا چہرۂ شاہدِ مقصُود عیاں ہے کہ جو تھا عِشقِ گُل میں وہی بُلبُل کا فُغاں ہے کہ جو تھا پرتَوِ مہ سے وہی حال کتاں ہے کہ جو تھا عالَمِ حُسن ِخُداداد ِبُتاں ہے کہ جو تھا ناز و انداز بَلائے دِل و جاں ہے کہ جو تھا راہ میں تیری شب و روز بَسر...
  18. طارق شاہ

    فراق فراق گورکھپوری :::::: غم تِراجَلوَہ دَہِ کون و مکاں ہے، کہ جو تھا :::::: Firaq Gorakhpuri

    غزل غم تِراجَلوَہ دَہِ کون و مکاں ہے، کہ جو تھا یعنی اِنسان وہی شُعلہ بجاں ہے، کہ جو تھا پھر وہی رنگِ تکلّم نگِہہ ناز میں ہے وہی انداز، وہی حُسنِ بیاں ہے کہ جو تھا کب ہے اِنکار تِرے لُطف وکَرَم سے، لیکن! تووہی دُشمنِ دِل، دُشمنِ جاں ہے، کہ جو تھا عِشقِ افسُردہ نہیں آج بھی افسُر دہ بہت ...
  19. طارق شاہ

    ناصر کاظمی :::::: بنے بنائے ہُوئے راستوں پہ جانکلے :::::: Nasir Kazmi

    غزل بنے بنائے ہُوئے راستوں پہ جانکلے یہ ہم سفر مِرے ،کتنے گُریز پا نکلے چلے تھے اور کسی راستے کی دُھن میں، مگر ہم اِتّفاق سے، تیری گلی میں‌ آ نکلے غمِ فراق میں‌کُچھ دیر رو ہی لینے دو بُخار کُچھ تو ، دلِ بے قرار کا نکلے نصیحتیں ہَمَیں‌کرتے ہیں ترکِ اُلفت کی یہ خیر خواہ ہمارے کِدھر سے آنکلے...
  20. طارق شاہ

    قمر جلالوی :::::: باغِ عالَم میں رہے شادی و ماتم کی طرح ::::::Qamar Jalalv

    غزل باغِ عالَم میں رہے شادی و ماتم کی طرح پُھول کی طرح ہنسے ، رَو دِیئے شبنم کی طرح شِکوہ کرتے ہو ،خوشی تم سے منائی نہ گئی ہم سے غم بھی تو منایا نہ گیا غم کی طرح روز محِفل سے اُٹھاتے ہو تو دِل دُکھتا ہے ! اب نکلواؤ تو پھر حضرتِ آدم کی طرح لاکھ ہم رِند سہی حضرتِ واعظ ، لیکن آج تک ہم نے نہ...
Top