محمد خلیل الرحمٰن

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    ایک بیکل گزاری ہوئی اتوار کی صبح

    ایک بیکل گزاری ہوئی اتوار کی صبح محمد خلیل الرحمٰن تمہید: اتوار کی خوبصورت صبح جونہی ہمارے چہرے پر طلوع ہوئی، یعنی ہماری نصف بہتر نے ہمارے چہرے پر سے چادر ہٹاتے ہوئے ہمیں یہ مژدہ روح فرسا سنایا کہ ہمارا پیارا اخبار پانی سے بھری ہوئی بالٹی کی نظر ہوچکا ہے، ہم بے چین ہوگئے ۔ اتوار کی خوبصورت...
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    جنگل بُک: رڈیارڈ کپلنگ کی کہانی پر نظم: از محمد خلیل الرحمٰن

    جنگل بُک باب اول: موگلی کے بھائی از محمدخلیل الرحمٰن کہانی اِک مزے کی آج ہم تُم کو سناتے ہیں جسے پڑھ کر سبھی بچّے خوشی سے جھوم جاتے ہیں یہ ناوِل ہے جسے رڈ یارڈ کپلنگ جی نے لکھّا ہے اسے منظوم کرنے کا خیال اب جی میں آیا ہے کہیں جنگل میں ننھے بھیڑیوں کو ماں سُلاتی تھی تھپکتی تھی اُنھیں اور پیار...
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    ہیری پوٹر اور پارس پتھر

    ہیری پوٹر اور پارس پتھر ایک لوک گیت محمد خلیل الرحمٰن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہیری پوٹر ہیری پوٹر کہاں گئے تھے گھر میں اپنی کوٹھری میں سو رہے تھے ڈڈلی نے لات ماری رونے لگے امی نے یاد کیا ، ہنسنے لگے ۔۔۔۔۔۔۔۔ باب اول: وہ لڑکا جو زندہ رہا محمد خلیل الرحمٰن ایک چھوٹے سے لڑکے کی ہے داستاں جس کی پیشانی پر تھا...
  4. محمد خلیل الرحمٰن

    ہیری پوٹر ، ہیری پوٹر کہاں گئے تھے

    ملاحظہ فرمائیے
  5. فارقلیط رحمانی

    تعدد ازواج

    1۔ تعدد ازواج کا اِسلامی قانون بہت سے سماجی اور معاشرتی مسائل کا حل ہے۔ 2۔ تعدد ازواج کے بغیر پاکیزہ انسانی سماج کا قِیام مُمکن نہیں۔ 3۔ تعدد ازواج کے علاوہ بیواؤں اور طلاق یافتہ عورتوں کے مسائل کا کوئی حل نہیں۔ 4۔ اِسلامی قانون تعدد ازواج کو اپنائے بغیر بنتِ حوّاکی عزت و عصمت کی حفاظت ممکن...
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    ولندیزیوں کے دیس میں

    ولندیزیوں کے دیس میں (1) کہتے ہیں کہ ایک ایسا وقت بہت دور نہیں جب روئے زمین پر صرف پانچ بادشاہ رہ جائیں گے، تاش کے چار بادشاہ اور پانچواں انگلستان کا بادشاہ۔ ۱۹۵۲ء تک تو یہی محسوس ہوتا تھا۔پھر یوں ہوا کہ ملکہ برطانیہ محترمہ الزبیتھ دوم نے تخت سنبھالا اور تخت و تاج سے یوں چمٹیں کہ آج تقریباً...
  7. محمد شهريار امين

    تعارف جو بھی کہوں گا سچ کہوں گا سچ کے سوا کچھ نہیں کہوں گا :)

    السلام علیکم بزرگو، دوستو میرا نام محمد شہریار امین ہے۔ کنیت ابو عمر ہے اور میں اپنی کنیت استعمال کرنا زیادہ پسند کرتا ہوں۔ فیس بک اور ٹویٹر کا کھلاڑی ہوں عرصہ دراز سے۔ فورم کے مدیر جناب خلیل الرحمن میرے چاچا ہیں اور میری کامیابی اور ترقی میں ان کا بہت بڑا ہاتھ ہے مگر یہ بات آپ ان کی زبان سے...
  8. محمد یعقوب آسی

    تعارف منیر انور (لیاقت پور) ۔ ایک صاحبِ طرز شاعر

    میرے عزیز دوست جناب منیر انور کا تعلق لیاقت پور سے ہے۔ اردو اور پنجابی میں شعر کہتے ہیں۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ ’’روپ کا کندن‘‘ حال ہی میں شائع ہوا ہے۔ انتساب وہ کہتی تھی ’’پاپا آپ تھک گئے ہوں گے میں آپ کو کہانی سناتی ہوں!‘‘ ’’روپ کا کندن‘‘ اسی محبت، اسی معصومیت، اسی چہکار، سمن منیر کے نام...
  9. محمد خلیل الرحمٰن

    گاندھی گارڈن ایک طنزیہ:از: محمد خلیل الرحمٰن

    گاندھی گارڈن از محمد خلیل الر حمٰن جارج آرول کی روح سے معذرت کے ساتھ (اردو محفل پر اپنے دو سال مکمل ہونے پر محفلین کے لیے ایک تحفہ) کلاچی کے ساحل پر لنگر انداز جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے چڑھتے یکبارگی وہ رُکا، پلٹ کر مفتوح شہر کی جانب دیکھا اور پھر ایک بار بوجھل قدموں سے اوپر کی جانب چڑھنے لگا۔...
  10. محمد خلیل الرحمٰن

    اردو کی برقی کتابیں پر ہماری کتب

    جیون میں ایک بار آنا المانیہ، سنگاپور ( سفر نامے) غالب کے اُڑیں گے پُرزے ( پیروڈیز) قواعدِ عربی ایک مبتدی کی نظر سے مرے خواب ریزہ ریزہ ( مضامین) ہیری پوٹر اور بانگِ درا ( ڈرامے) (شکریہ جناب استادِ محترم اعجاز عبید صاحب)
  11. اسد قریشی

    ایک وقت ہوتا ہے.....

    برف کے پگھلنے کا چاند کے نکلنے کا، ایک وقت ہوتا ہے آہ کے مچلنے کا اور دل سنبھلنے کا، ایک وقت ہوتا ہے کب سفر میں اُلفت کے منزلیں ملی کس کو، راحتیں ملی کس کو فیصلہ بدلنے کا، ساتھ ساتھ چلنے کا، ایک وقت ہوتا ہے عشق کی مرے دل میں آگ بُجھ گئی کب کی، صرف راکھ باقی ہے آگ کے بھڑکنے کا، راکھ میں بدلنے...
  12. محمد خلیل الرحمٰن

    محفل کے شعرا ء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز

    محفل کے شعراء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز اس عنوان سے ہم محفل کی سالگرہ کے موقعے پر محفل کے ہر دلعزیز شعراء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز کا ایک سلسلہ شروع کررہے ہیں۔ آپ بھی اس میں شامل ہوسکتے ہیں۔ قلم اٹھائیے اور محفل ہی سے کسی محفلین کی غزل یانظم اٹھائیے اور اس کی پیروڈی کر ڈالیے۔ جوں ہی شاعر...
  13. محمد خلیل الرحمٰن

    اقبال بھی اقبال سے آگاہ نہیں ہے

    ہمدردی محمد خلیل الرحمٰن کرسی پہ کسی پارک کی تنہا لڑکا تھا کوئی اُداس بیٹھا ’’کہتا تھا کہ رات سر پہ آئی‘‘ کونے کھدروں میں دِن گزارا پہنچوں کِس طرح اب مکاں تک ’’ہر چیز پر چھا گیا اندھیرا‘‘ سن کے لڑکے کی آہ و زاری ڈاکو کوئی پاس ہی سے بولا ’’حاضر ہوں مدد کو میں تمہاری‘‘ ڈاکو ہوں اگرچہ...
  14. محمد خلیل الرحمٰن

    شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ

    شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ محمد خلیل الرحمٰن [ہمیں بچپن ہی سے شعر و شاعری کا شوق رہا ہے۔ ہماری لاٹری تو اس وقت نکلی جب اپنے نانا ماموں کے چار کمروں کے فلیٹ میں شفٹ ہوئے ، جہاں پر تین کمرے چھت تک کتابوں سے بھرے ہوئے تھے۔ پھول کی اڑتالیس سالہ جلدوں کا انتخاب، مولانا محمد حسین آزاد کی اردو کی...
  15. محمد خلیل الرحمٰن

    علامہ اقبال کی شہرہء آفاق نظم شمع اور شاعر کے پہلے حصے شاعر کا منظوم ترجمہ

    علامہ اقبال کی شہرہء آفاق نظم شمع اور شاعر کے پہلے حصے شاعر کا منظوم ترجمہ منظوم ترجمہ::محمد خلیل الرحمٰن رات میں نے یوں کہا تھا شمعِ ویراں سے مری تابداری سب تری منت کشِ پروانہ ہے دور صحرا میں کھِلا ہو پھول کوئی تابدار جس کی قسمت میں نہ محفل اور نہ ہی کاشانہ ہے مدتوں تیری طرح میں بھی ہوں...
  16. محمد خلیل الرحمٰن

    شکوہ

    شکوہ محمد خلیل الرحمٰن کیا پڑوسی کی طرح زخم فراموش رہوں؟ نالے اُسکے بھی سنوں اور ہمہ تن گوش رہوں فکرِ ہانڈی بھی کروں، محوِ غمِ دوش رہوں دوستو! میں کوئی الو ہوں کہ خاموش رہوں ’’جرات آموز مری تابِ سخن ہے مجھ کو‘‘ شکوہ بیوی ہی سے خاکم بدہن ہے مجھ کو ہے بجا کھانا پکانے میں بھی مشہور ہیں ہم ہانڈیاں...
  17. محمد خلیل الرحمٰن

    پرنس۔ نکولو میکیاولی۔(ترمیم و اضافے کے ساتھ)

    پرنس( ترمیم و اضافہ شدہ) رات ہم سوئے تو ایک عجیب ماجرا دیکھا۔ نکولو میکیا ولی ہمارے برابر بیٹھے ہوئے تھے اور اکیسویں صدی کی مملکتِ خداداد کے لحاظ سے اپنی تصنیف ‘‘پرنس’’ میں کتر بیونت اور ترمیم و اضافے میں مصروف تھے۔ ہم نے ان کی اس ساری کارروائی کو بغور دیکھ کر محفلین کے لیے محفوظ کرلیا۔...
  18. محمد خلیل الرحمٰن

    علامہ اقبال کے کلام کا اردو ترجمہ

    استادانِ گرامی ہمیں فارسی کی شدھ بدھ نہیں، ہمیں اقبال کے کلام کی شدھ بدھ نہیں پھر بھی ان کے فارسی کلام کا ترجمہ کرنے کی گستاخی کی ہے۔تصحیح فرمائیے۔ تو دوعالم کا غنی ہے، میں گدا روزِ محشر کام اک کیجو مرا ہاں چھپا کر دیجیو مالک مجھے مصطفےٰ ﷺکے سامنے نامہ مرا برائے خصوصی توجہ: جناب الف عین...
  19. محمد خلیل الرحمٰن

    ہیلن آف ٹرائے

    ہیلن آف ٹرائے محمدخلیل الر حمٰن ہیلن آف ٹرائے کی داستان مشہور یونانی شاعر ہومر کی رزمیہ ‘‘ایلیاد’’ کا پس منظر ہے۔ مشہور مترجم جناب محمد سلیم الرحمٰن اودیسی کے ترجمے ‘‘ جہاں گرد کی واپسی’’ کے اختتامیے میں لکھتے ہیں۔ ‘‘ایلیاد میں تروئے کی جنگ کا بیان ہے ۔ آثارِ قدیمہ کے ماہرین کا خیال ہے کہ ہومر...
  20. محمد خلیل الرحمٰن

    شہر آشوب

    شہر آشوب محمد خلیل الرحمٰن کلاچی کی ایک مسکراتی شام کا ذکر ہے، روما شبانہ نائٹ کلب کے چمکتے ہوئے فرش پر تھرکتی ہوئی جوانیاں، بانہوں میں بانہیں ڈالے، فانی انسان اور غیر فانی دیوتا آج یوں شیر و شکر ہوچلے تھے کہ فانی اور غیر فانی، انسان اور دیوتا، آقا اور غلام کا فرق گویا مٹ سا گیا تھا۔ بار بار...
Top