تجھ نین کی کیا کروں تعریف
یہ عین ثلث کا صاد دستا
اردو کے پہلے نامور شاعر ولی دکنی نے اپنے اس شعر میں محبوب کی آنکھوںکو خط ثلث سے تشبیہ دی ہے اور بڑی خوبصورتی کے ساتھ۔ وجہ یہ ہے کہ ہماری خطاطی میں ثلث کو آرائش و زیبائش کے مرکزی خط کی حیثیت حاصل ہے۔ آج بھی نامور خطاط مساجد ، لوحوں ، کتابوں...