علامہ اقبال

  1. فرخ

    تصویری نظم :فاطمہ بنتِ عبداللہ (شہید) از اقبالٌ

    السلام و علیکم کلیاتِ اقبالٌ کے مجموعہْ کلام سے میری پسندیدہ نظم "فاطمہ بنتِ عبداللہ (شہید)"۔ ایک عرب لڑکی جو طرابلس کی جنگ سنہ 1912میں مجاھدین کو پانی پلاتے ہوئے شہید ہوگئی۔ اللہ تعالٰی اُسے جنت الفردوس میں بہترین مقام عطا فرمائے۔ آمین۔ ملاحظہ کیجئے علامہ اقبالٌ کا خراج تحسین: والسلام فرخ
  2. الف نظامی

    ضلع سیالکوٹ کا سب سے بڑا شاعر؟

    ضلع سیالکوٹ کا سب سے بڑا شاعر؟ عطاء الحق قاسمی اقبال دوست حلقوں کے اطمینان کے لئے میں یہ وضاحت ضروری سمجھتا ہوں کہ میں اور میرے چند دوسرے دوست اقبال صاحب سے کوئی ذاتی مخاصمت نہیں رکھتے بلکہ ان سے ہمارا اختلاف نہ صرف یہ کہ نظریاتی نوعیت کا ہے بلکہ دوسروں کا تو پتہ نہیں جہاں تک میرا معاملہ ہے تو...
  3. فرخ

    خدا کی بستی

    خدا کي بستي گذر گیا اب وہ دور ساقی، کہ چھپ کے پیتے تھے پینے والے بنے گا سارا جہاں میخانہ، ہر کوئی بادہ خوار ہوگا کبھی جو آوارہ جنوں تھے، وہ بستیوں میں پھر آبسیں گے برہنہ پائی وہی رہے گی، مگر نیا خارزار ہوگا جو ایک تھا اے نگاہ تو نے ہزار کرکے ہمیں دکھایا یہی اگر کیفیت ہے تیری، تو پھر کسے...
  4. الف نظامی

    پیام مشرق

    پیام مشرق ،جامع تعارف: پیام مشرق , علامہ اقبال کا تیسرا فارسی مجموعہ کلام ہے۔ یہ پہلی بار1923ع میں شائع ہوا۔ اس کی اہمیت کے پیش نظر، اب تک اس کے بیسیوں ایڈیشن اشاعت پذیر ہو چکے ہیں۔ اس میں علامہ اقبال کا تحریر کردہ مفصل اردو دیباچہ بھی شامل ہے سبب تالیف: پیام مشرق کے دیباچے میں‌ علامہ اقبال...
  5. ظہور احمد سولنگی

    علامہ اقبال کا خیالی سفرنامہ کونسا ہے؟

    1۔ بال جبریل 2۔ ضرب کلیم 3۔پیام مشرق جواب درکار ہے۔
  6. مغزل

    اقبال نہ ہو طغیانِ مشتاقی تو ” میں “ رہتا نہیں باقی ۔۔۔۔۔۔ علامہ محمد اقبال

    غزل نہ ہو طغیانِ مشتاقی تو ” میں “ رہتا نہیں باقی کہ میری زندگی کیا ہے، یہی طغیانِ مشتاقی مجھے فطرت ، نوا پر، پے بہ پے مجبور کرتی ہے ابھی محفل میں ہے شاید کوئی دردآشنا ، باقی وہ آتش آج بھی تیرا نشیمن پھونک سکتی ہے طلب صادق نہ ہو تیری ، تو پھر کیا شکوہِ ساقی نہ کر ، افرنگ کا اندازہ اس کی...
  7. فاروقی

    اقبال فلسفہ............شاعر مشرق

    افکار جوانوں کے خفی ہوں کہ جلی ہوں پوشیدہ نہیں مرد قلندر کی نظر سے معلوم ہیں مجھ کو ترے احوال کہ میں بھی مدت ہوئی گزرا تھا اسی راہ گزر سے الفاظ کے پیچوں میں الجھتے نہیں دانا غواص کو مطلب ہے صدف سے کہ گہر سے! پیدا ہے فقط حلقۂ ارباب جنوں میں وہ عقل کہ پا جاتی ہے شعلے کو شرر سے جس...
  8. فاروقی

    اقبال وہ حرف راز کہ مجھ کو سکھا گیا ہے جنوں

    وہ حرف راز کہ مجھ کو سکھا گیا ہے جنوں خدا مجھے نفس جبرئیل دے تو کہوں ستارہ کیا مری تقدیر کی خبر دے گا وہ خود فراخی افلاک میں ہے خوار و زبوں حیات کیا ہے ، خیال و نظر کی مجذوبی خودی کی موت ہے اندیشہ ہائے گونا گوں عجب مزا ہے ، مجھے لذت خودی دے کر وہ چاہتے ہیں کہ میں اپنے آپ میں...
  9. الف نظامی

    امام احمد رضا خان مشاہیر کی نظر میں

    جسٹس ملک غلام علی نائب مولوی ابوالاعلی مودودی حقیقت یہ ہے کہ مولانا احمد رضا خان صاحب کے بارے میں اب تک ہم لوگ سخت غلط فہمی میں مبتلا رہے ہیں۔ ان کی بعض تصانیف اور فتاوی کے مطالعہ کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ جو علمی گہرائی میں نے ان کے یہاں پائی ہے وہ بہت کم علما میں پائی جاتی ہے اور عشق...
  10. س

    اقبال فرمودہ اقبال

    غلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں نہ تدبیریں جو ہو ذوق یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں‌ زنجیریں کوئی اندازہ کر سکتا ہے اس کے زور بازو کا نگاہ مرد مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں ولایت، پادشاہی، علم اشیاء کی جہاں‌گیری یہ سب کیا ہیں، فقط اک نکتہ ایماں کی تفسیریں (بانگ درا)
  11. فرخ منظور

    اقبال عہدِ طفلی - علّامہ محمّد اقبال

    عہدِ طفلی (بانگ درا سے) تھے دیار نو زمین و آسماں میرے لیے وسعت آغوش مادر اک جہاں میرے لیے تھی ہر اک جنبش نشان لطف جاں میرے لیے حرف بے مطلب تھی خود میری زباں میرے لیے درد ، طفلی میں اگر کوئی رلاتا تھا مجھے شورش زنجیر در میں لطف آتا تھا مجھے تکتے رہنا ہائے! وہ پہروں تلک سوئے قمر...
  12. الف عین

    اقبال زبور عجم کی افتتاحیہ دعا

    زبور عجم کی افتتاحیہ دعا علامہ اقبال ترجمہ: رؤف خیر یا رب درون سینہ دل باخبر بدہ پہلو میں دل دیا ہے تو دل باخبر بھی دے دربادہ نشہ را نگرم آں نظر بدہ دیکھوں مزاج نشہ مئے وہ نظر بھی دے ایں بندہ را کہ بانفس دیگراں نزیست سانسوں پہ دوسروں کی گزاروں نہ زندگی یک آہ خانہ زاد ‘ مثال سحربدہ یک...
  13. فر حان

    اقبال علامہ محمد اقبال

    شکوہ کيوں زياں کار بنوں سود فراموش رہوں؟ فکرِ فردا نہ کروں، محوِ غمِ دوش رہوں نالے بلبل کے سنوں، اور ہمہ تن گوش رہوں ؟ہمنوا ! ميں بھي کوئي گل ہوں کہ خاموش رہوں جرءات آموز مري تابِ سخن ہے مجھ کو شکوہ اللہ سے ’خاکم بدہن’ ہے مجھ کو ہے بجا شيوہء تسليم ميں مشہور ہيں ہم قصہء درد...
  14. فرحت کیانی

    اقبال زمین و آسماں

    ممکن ہے تُو جس کو سمجھتا ہے بہاراں اوروں کی نگاہوں میں وہ موسم ہو خزاں کا ہے سلسلہ احوال کا ہر لحظہ دگرگوں اے سالکِ رہ! فکر نہ کر سود و زیاں کا شاید کہ زمیں ہے یہ کسی اور جہاں کی تُو جس کو سمجھتا ہے فلک اپنے جہاں کا!!
  15. محمد وارث

    انتخاب فارسی کلامِ اقبال مع اردو ترجمہ

    انتخاب فارسی کلامِ اقبال مع اردو ترجمہ یہ عجب ستم ظریفی ہے کہ اردو کہ اہم ترین شاعر، غالب اور اقبال، دونوں ہی اپنے اردو کلام سے مطمئن نہیں تھے۔ غالب نے اگر اپنے اردو کلام کو بے رنگ کہا تھا تو اقبال اردو کلام اور خصوصاً بانگِ درا، کہ جو آج بھی انکی مقبول ترین کتاب ہے، کو نا پختہ کہتے تھے اور...
  16. محمد وارث

    بانگِ‌ درا کا ایک کردار - عرفی شیرازی

    بانگِ درا کا ایک کردار - عُرفی شیرازی اقبال کے تبحرِ علم اور وسعت مطالعہ کا یہ عالم تھا کہ انکے کلام کے مطالعہ سے یوں لگتا ہے جیسے سارا عالم انکی نگاہ میں تھا۔ فارسی کلام تو خیر دور کی بات ہے، حالانکہ جس پہ علامہ کو فخر تھا، اور جسکے عشاق اب خال خال ہی نطر آتے ہیں، انکا اردو کلام بھی اور...
  17. محمد وارث

    بانگِ درا کا ایک کردار- غلام قادر روہیلہ

    بانگِ درا کا ایک کردار - غلام قادر روہیلہ اقبال نے اپنی نظم بعنوان "غلام قادر روہیلہ" میں ایک تاریخی واقعے کی طرف اشارہ کیا ہے، جس میں غلام قادر روہیلہ کی بربریت دکھائی ہے، کہ اس نے مغل بادشاہ کی آنکھیں نکالنے کے بعد اس کے حرم کی عورتوں کو رقص کا حکم دیا تھا۔ لیکن روہیلہ نے جب یہ دیکھا کہ وہ...
  18. محمد وارث

    بانگِ درا کا ایک کردار -فاطمہ بنتِ عبداللہ

    بانگِ درا کا ایک کردار - فاطمہ بنتِ عبداللہ علامہ نے اپنی نظم فاطمہ بنتِ عبداللہ میں فاطمہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے، اور نظم کے عنوان کے ساتھ خود ہی وضاحت کردی ہے کہ فاطمہ عرب لڑکی تھی جو طرابلس کی جنگ 1912 میں غازیوں کو پانی پلاتی ہوئی شہید ہوئی۔ علامہ نے اپنی شعری روایات کے عین...
  19. خاور بلال

    اقبال جہاد - علامہ اقبال

    فتویٰ ہے شیخ کا، یہ زمانہ قلم کا ہے دنیا میں‌اب رہی نہیں تلوار کار گر لیکن جنابِ شیخ کو معلوم کیا نہیں مسجد میں اب یہ وعظ ہے، بے سود و بے اثر تیخ و تفنگ دستِ مسلماں میں ہے کہاں ہوں بھی تو دل ہیں موت کی لذت سے بے خبر کافر کی موت سے بھی لرزتا ہو جس کا دل کہتا ہے اسے کون کہ مسلماں کی موت...
  20. فرذوق احمد

    اقبال حقیقتِ حُسن - علامہ اقبال

    حقیقتِ حسُن خدا سے حُسن نے اک روز یہ سوال کیا جہاں میں کیوں نہ مجھے تو نے لازوال کیا ملا جواب کہ تصویر خانہ ہے دنیا شبِ درازِ عدم کا فسانہ ہے دنیا ہوئی ہے رنگِ تغیر سے جب نمود اس کی وہی حسیں ہے حقیقت زوال ہے جس کی کہیں قریب تھا ، یہ گفتگو قمر نے سُنی فلک پہ عام ہوئی، اختر سحر نے...
Top