ایک چھوٹا سا سافٹ وئر ہے:
CleanTouch Urdu English Dictionary
ممکنہ طور پر یہ انٹرنیٹ پر کہیں ’’مفت‘‘ بھی مل جائے گا۔ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیجئے۔
اسی میں ایک یوٹیلیٹی ہے: Hum Qafia Alfaz
مطلوبہ الفاظ کے آخری ایک، دو، تین حروف لکھ کر سرچ دبائیے، فہرست حاضر!
بعد کی چھان پھٹک خود کر لیجئے۔

میں نے اج لکھ کر سرچ کیا تو یہ الفاظ مل گئے:

احتجاج احتیاج ازدواج استخراج امتزاج امراج اناج انداراج اندراج اخراج بدمزاج پکھراج تاج تاراج چھاج دراج راج رواج زجاج ساج سرتاج سماج علاج کاج کھاج گاج لاعلاج متزاج محتاج مراج مزاج مواج نراج خراج
 
جزاکم اللہ خیرا۔
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین

ساقی۔

محفلین
قسط نمبر تین میں آپ نے لکھا

لفظِ ’’بہانہ‘‘ سے پہلی قسم(درست قافیے) کی آٹھ مثالیں، دوسری قسم(اچھے قافیے) کی پانچ مثالیں، تیسری قسم(بہتر قافیے) کی تین مثالیں اور چوتھی قسم(بہترین قافیے) کی ایک مثال لکھیے۔(واضح رہے کہ ’’ہ‘‘ اور ’’ا‘‘ ایک ہی حرفِ روی شمار ہوتے ہیں۔)

آپ کا مطلب ہے کہ "ہ" کی جگہ "الف " اور الف کی جگہ ہ بھی لکھ سکتے ہیں ؟
جیسے بہانہ، نہانا؟
 
ساقی۔

محفلین
ذلیل،وکیل،کفیل،دلیل،شکیل،رزیل،خلیل،سبیل،نکیل،اپیل،تاویل،تبدیل،علیل،قلیل،قندیل،غلیل،نبیل
 
محمد اسامہ سَرسَری کیا یہ ٹھیک ہیں ؟

آب ،تاب،داب،نواب،حساب،محراب،جواب ،جراب،کتاب،بےتاب،عذاب،شتاب،آفتاب،مہتاب،نایاب،ثواب،جواب
درست۔
آپ کا مطلب ہے کہ "ہ" کی جگہ "الف " اور الف کی جگہ ہ بھی لکھ سکتے ہیں ؟
جیسے بہانہ، نہانا؟
بالکل۔۔۔
سویرا، اندھیرا،بسیرہ،وڈیرہ،تیرہ،میرا،ڈیرہ،زیرہ،خمیرہ،شیرہ،خیرہ
درست۔۔۔۔
تبسم، قسم،اسم،موسم،بھسم،رسم،جسم،مجسم
یہ غلط ہیں۔ م حرف روی ساکن ہے ، اس سے پہلے والے حرف کی حرکت ایک ہونا ضروری ہے ، تبسم میں م سے پہلے س پر پر پیش ہے، موسم ، قسم(کھانا) بھسم اور مجسم میں م سے پہلے س پر زبر ہے ، جب کہ قسم(نوع) ، اسم ، رسم اور جسم میں م سے پہلے س بھی ساکن ہے ، یہاں ایک اور اصل یاد رکھیں کہ اگر حرف روی بھی ساکن ہو اور اس سے پہلے والا حرف بھی ساکن ہو تو اس سے بھی پہلے والے حرف کی حرکت کا اعتبار کیا جائے گا ،قسم ، اسم اور جسم میں م سے پہلے س ہے ، س سے پہلے والے حرف پر سب میں زیر ہے لہذا یہ آپس میں قافیہ ہیں ، مگر رسم میں س سے پہلے والے حرف پر زبر ہے۔
خلاصہ یہ کہ:
تبسم ۔۔۔۔ ان تمام میں اکیلا ہے ، ان میں سے کوئی بھی اس کا قافیہ نہیں بن سکتے ، البتہ تبسم کے قوافی ہیں: ترنم ، گم صم ، تلازم ، تحکم۔
قسم(نوع) ۔۔۔ اس کے قوافی ہیں: اسم ، جسم ، علم ، حلم ، اثم۔
قسم(کھانا) ۔۔۔ اس کے قوافی ہیں: موسم ، بھسم ، مجسم ، علم(جھنڈا) ، قلم ، قدم ، حرم ، عجم ، حشم ، خدم۔۔۔۔
 
ساقی۔

محفلین
شاعری سیکھیں۔قسط نمبر 3 کی ایک اور مشق

سونا

درست :۔کھودا،بودا،سوڈا،لاڈلا،ستھرا،مِتھرا،کپڑا،نیچا،سوچا،
اچھے:۔آنا،جانا،پانا، نانا، کھانا،رہنا،بہنا،کہنا،سہنا
بہتر:۔کھونا، رونا، سونا، مونا، ہونا، بونا،بگھونا،کونا،کھلونا
بہترین:۔سونا(دھات)سونا(نیند)
 
بہت اعلی۔۔۔ آپ نے تو دل خوش کردیا ساقی صاحب! :)
 
Top